18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
19 اکتوبر 2024ء کو راولپنڈی شہر میں ایک
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مشاورت آفس کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دفتری کام کو مزید بہتر انداز
سے کرنے، اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دفتری کاموں میں دشواری و مسائل کاحل بتایا اور اسلامی بہنوں کی دیگر مختلف امور پر رہنمائی کی۔