20 رجب المرجب, 1446 ہجری
اللہ
پاک سے ڈرتے ہوئے زندگی گزارنا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ قرآن پاک میں کئی
آیات اور بے شمار احادیث مبارکہ میں مسلمانوں کو خوفِ خدا کی ترغیب دلائی گئی ہےاور
حکمِ خداوند کے مطابق زندگی گزر بسر کرنے کا ذہن دیا گیا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کے دلوں میں خوفِ خدا
پیدا کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”خوفِ خدا والوں کی نماز“ پڑھنے
/ سننے کے ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”خوفِ خدا والوں کی نماز“ پڑھ
یا سن لے اُسے اپنا حقیقی خوفِ خدا عطا فرما کر اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: