
آج
کل لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر قطع رحمی کرتے ہیں یعنی رشتہ داریاں توڑتے نظر آرہے
ہیں اس کی وجہ سے معاشرے میں پیار و محبت نام کی چیز نظر نہ آنے کے مترادف ہے۔اگر
ہمارے معاشرے سے قطع تعلقی کی نحوست ختم ہو جائے تو پیار و محبت اور امن و سکون
معاشرے کا جزو
لاینفک
بن سکتا ہے خوشگوار معاشرے کے لیے گھرانوں کا خوشگوار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ
معاشرے Society كی بنیاد ہے۔اس قطع رحمی کی نحوست
کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے عورت کا اہم اور بنیادی کردار ہے اس کے لیے عورت
بحیثیتِ بہو، ساس اور بیوی کیا کردار ادا کرسکتی ہے اس کی مختصر تفصیل درجِ ذیل
ہے۔
بحیثیت بہو:
عورت صلہ رحمی کو بڑھانے کے لیے گھر کا بہت ہم کردار ادا کرسکتی ہے یہاں چند ایک چیزیں
بیا ن کی جاتی ہیں کہ جن پر عمل کرکے بہو صلہ رحمی کو فروغ دینے میں کامیاب ہوسکتی
ہے۔بہو کو چاہیے کہ گھر کے ا فراد کے آپسی جھگڑے میں فریق نہ بنے بلکہ جہاں تک
ممکن ہو حکمت عملی سے غیر جانب دار رہ کر صلح کی کوشش کرے کہ قرآن پاک میں
مسلمانوں کے درمیان صلح کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔(پارہ 26 ، سورہ الحجرات 10)
ایک کا راز دوسرے کو بتا کر ہمدرد بننے کی کوشش نہ کرے مثلاً
ساس کی کمیٹی ( بیسی) نکلی تو سسر کو
بتاکر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرنا، یا ایک نند کا راز دوسری کو بتا کر اچھی
بننا اپنا ہی مستقبل خراب کرنا ہے ، کہ پول بالاخر کھل ہی جاتا ہے۔
گھر کا سکون برباد کرنے میں سب سے زیادہ کردار گھر کی باتیں
باہر کرنے، سسرال والوں کی غیبت و چغلی کرنے اور ان کی شکایات میکے میں کرنے کا ہے
، کیونکہ اس سے غیبتوں، چغلیوں اور تہمتوں کا دروازہ کھلتا ہے جس کی وجہ سے صلہ
رحمی کے بجائے قطع رحمی و قطع تعلقی کو خوب فروغ ملتا ہے لہذا بہو کو اس سے پرہیز
کرنا چاہیے۔ساس اگر کسی وجہ سے پریشا ن ہو تو بہو کو چاہیے کہ اس کی دلجوئی کرے کہ
اس باہمی تعلقات اچھے ہونے کے ساتھ ساتھ صلہ رحمی کا جذبہ بھی بڑھتا چلا جائے گا۔
بحیثیت بیوی :
میاں بیوی کا رشتہ بڑا پاکیزہ ہوتا ہے شوہر کے گھر میں اگر
بیوی سلجھی ہوئی اور باسلیقہ ہو تو نظامِ زندگی بڑا اچھا چل سکتا ہے، بیوی کو چاہے
کہ کبھی بھی اپنے خاوند کے سامنے ساس نند وغیرہ کی برائی بیان نہ کرے کیونکہ عام
طور پر جھگڑا اس بے وقوفی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے اور قطع رحمی کے امکانات کافی بڑھ
سکتے ہیں۔
اگر ساس، نند وغیرہ سے کبھی جھگڑا یا کوئی ایسی ویسی بات ہو
بھی جائے تو اولاً کوشش کرنی چاہیے کہ شوہر کو اس جھگڑے کا پتا نہ چلے کیونکہ جب
شوہر کو جھگڑے کا پتا چلے گا تو ہوسکتا ہے وہ غصے میں آکر اپنی ماں یا بہن سے قطع
تعلقی کر بیٹھے جو کہ شرعا ایک ممنوع کام ہے۔
اگر بیوی سے صبر نہ ہوسکے اور شوہر کو بتانے کی نوبت آ ہی
جائے تو پھر کوشش کرے کہ بات کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر بیان نہ کرے یعنی چھوٹی سی
بات کا پہاڑ نہ بنائے کہ اسی طرح کرنے سے شوہر کے دل میں اپنی ماں بہن کے بارے میں
طرح طرح کی بدگمانیاں پیدا ہوسکتی ہیں جو کہ صلہ رحمی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بن
سکتی ہے۔
بحیثیت ساس:
معاشرے میں ساس بہت زیادہ اہمیت کا حامل رشتہ ہے، ساس اگر
اپنی بہو کو اپنی بیٹی کی جگہ رکھ کر اس سے حسنِ سلوک کرے گی تو معاشرے میں صلہ
رحمی کی اچھی فضا قائم ہوسکتی ہے۔سا س کو چاہیے کہ اگر بہو کسی معاملے میں کوئی
غلطی کر بیٹھے تو اس کے شوہر یعنی اپنے بیٹے کو شکایتی کرنے یا خود ڈانٹنے اور
جھاڑنے سے پرہیز کرے بلکہ معاملے کی نوعیت کے مطابق اصلاح کی کوشش کرکے صلہ رحمی
کے عنصر کا پروان چڑھے ۔
اگر کبھی بیٹی اور داماد یا بیٹے اور بہو میں کسی بات پر
تنازعہ ( رنجش جھگڑا) ہوجائے تو ان کے تنازعے کو بڑھانے کے بجائے ان میں صلح
کروانے کی کوشش کرے۔اگر ہر گھر میں ساس یہ اصول " ہم تو بُرا کسی کا دیکھیں، سنیں نہ
بولیں" نافذ کروانے میں کامیاب ہوجائے تو کسی حد تک ممکن ہے کہ صلح رحمی کی
خوشبوئیں آنا شروع ہوجائیں۔
اللہ کریم جلا
جلالہ ہمیں صلہ رحمی کرنے اور قطع رحمی سے بچنے کی توفیق عطا
فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں
20نومبر کو حاجی عبد الحبیب عطاری کی والدہ کے
ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا

20نومبر
2020ء بعد نماز عشاء رکن شوریٰ حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب (برسی) کے سلسلے میں جامع
مسجد مشکل کشا، گلشن اقبال 13-Bریلوے سوسائٹی کراچی میں محفل گیارہویں شریف کا
انعقاد کیا جائیگا۔
اس محفل پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نماز عشاء 8:00 بجے ادا کی
جائیگی، نماز عشاء کے بعد 8:20 پر قرآن خوانی، 8:50 پر نعت خوانی اور 9:00 بجے
سنتوں بھرا بیان ہوگا۔ بیان کے بعد دعا ہوگی جبکہ محفل کے اختتام پر لنگر غوثیہ کا
بھی اہتمام ہے۔
دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر نے توکل کے موضو ع
پر ایک بہترین کتاب شائع کردی

دعوتِ اسلامی کے 108 شعبہ جات میں ایک شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر بنام” اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
“ بھی ہے جس کا بنیادی مقصد امتِ
مسلمہ کو اتھینٹک اور مستند اسلامی رسائل
اور کتابیں فراہم کرنا ہے۔
اسی کام کوآگے بڑھاتے ہوئے حال ہی مجلس ” اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ “ نے کتاب بنام ”توکُّل“ (اللہ پر
بھروسا) پر تحریری کام مکمل کرنے
کے بعد شائع کردیا ہے۔ مذکورہ کتاب کورکن مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی نے تالیف کیا ہے۔
اس کتاب میں توکُّل کسے کہتے ہیں؟ اس کے کیا
فوائد ہیں؟ توکُّل نہ کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟ توکُّل کیسے اپنایا جائے؟
کیااسباب و ذرائع اختیار کرنا توکُّل کے منافی ہے؟ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے
کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب کم و بیش 31 آیات مبارکہ، 22 احادیث مقدسہ، بزرگان کے
37 ارشادات و روایات، اور 47 دلچسپ حکایات پر مشتمل ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس
کا نام ”توکُّل“ (اللہ پربھروسا) رکھا ہے اور دارالافتاء اہل سنت (دعوت اسلامی) کے مولانا حسان رضا عطاری مدنی نے اس کی شرعی تفتیش فرمائی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

شیخ طریقت
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،
ملک و بیرون
ملک میں
81,733اسلامی
بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لیا۔
24,950اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
31,422 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنےکی
سعادت حاصل کی ۔
62,173
اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔
48,143
اسلامی بہنوں نے 1200درودپاک پڑھے۔
80,315
اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔
80,707 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔
17,964
اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں
۔
12,372اسلامی
بہنوں نے نفل روزے رکھے۔
7,603
اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔
اگر کوئی
اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ھونا چاھیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت
برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا
سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں
پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت
برکاتھم العالیہ نے رسالہ’’ اچھی نیت کی برکت‘‘ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’اچھی نیت کی برکت‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے
مطالعے کی کارکردگی
’’5
لاکھ70ہزار4سو 51رہی‘‘
.jpg)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب کالج پاکپتن شریف میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کی ذمہ دار عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن کامدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کی ذمہ دار عالمی مجلس مشاورت
کی رکن اسلامی بہن نے ملک کینیا کی
نگران اور دیگر تمام شعبہ مشاورت ذمہ دران
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں آٹھ مدنی کاموں کی بہتری اور ان کو
بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے گئے۔
مقامی زبان میں اجتماع شروع کرنے اور مقامی زبان
والی ذمہ دران کی تیاری کا ذہن بھی دیا نیزدیگر شعبہ جات کی مضبوطی اور ان میں ذیلی
سطح تک تقرریوں کی ترغیب دلائی۔
ٹیسٹ پاس
اسلامی بہنوں کو قرآن کی تعلیم عام کرنے کے لے مدرسہ بالغات کھولنےاور گھر مدرسہ
جاری کرنے کے اہداف دئیےنیز ذمہ داران نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات کرنے کے لیے اپنی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
پاکپتن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں
پیش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے C.E.Oایجوکیشن
پاکپتن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں
پیش کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لانڈھی کابینہ
کے New Era Academyمیں میلاد اجتماع ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو مدرسۃ
المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت محمود
آباد کابینہ کے 2اسکولز میں درس کا آغاز ہوا جس میں اسکولز کے اسٹوڈنٹس کو نیکی کی
دعوت دی گئی۔
واضح رہے کہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ایسٹ
ملیر کورنگی زون کے 10 اسکولز میں میلاد
اجتماع منعقد ہوچکا ہے جبکہ مزید 8اسکولز میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس کے درمیان اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔

14نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ رسول کالج ،
یونیورسٹی M.B.D میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین سیکھنے اور
سنت مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت کی کراچی کھارادر موسیٰ لین کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کی
زون ایسٹ کابینہ کھارادر موسیٰ لین میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نگران عالمی مجلس مشاورت نےشرکت کی ۔