
11نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بار ایسوسی ایشن سمبڑیال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں وکلاء اور ججز حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ
المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک تا ریجن مشاورت کورسز ذمہ
دار اسلامی بہنوں اور کورسز کی مدرسات کا مدنی مشورہ لیا مدنی مشورے میں انھیں ٹیلی
تھون عطیات کے لئے بھر پور کوششیں کرنےکا ذہن
دیا۔
اور اس
حوالےسے ذاتی اہداف بھی دئیے۔ ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا۔ تدریس کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ نئے مدارس اور
گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے گئےنیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن
دیا گیا ۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا حیدرآبار
اور فیصل آباد ریجن کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ مدرستہ المدینہ بالغات
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآبار
اور فیصل آباد ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
حاجی یعفور رضا عطاری کا ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے
جامعۃ المدینہ سادھوکی کا جدول

15نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹیلی تھون
مہم کے حوالے سے جامعۃ المدینہ سادھوکی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام، ناظمین اور طلبہ نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے یونٹس کے اہداف بھی دیئے۔
میانوالی
زون نگران کا نگران کابینہ اور اراکین زون ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی
میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران، اراکین زون
اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اورسوفٹ ویئر میں
شعبہ جات کی درست کارکردگی انٹر کرنے پر کلام کیا ۔ کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے
پر کلام کیا نیز ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف بھی
طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام مدینہ مسجد ہال روڈ لاہور میں 12نومبر 2020ء کو تاجر اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

15نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جوہر
ٹاؤن لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
موٹیویشنل اسپیکر محمد
ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔

12نومبر
2020ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ اسپتال لاہورمیں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیرِ اہلِ سنت سے کئے
گئے مختلف سوالات کے جوابات پر مشتمل شاندار رسالہ
بُلندآواز سے ذِ کْر کرنے میں
حکمت
(مع دیگر
دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
48صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2015 سے لیکر اب تک دو مختلف ایڈیشنز میں20ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
مجلس اصلاحِ
اعمال کے زیرِ اہتمام ساہیوال زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام ساہیوال زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور ہر سنتوں بھرے اجتماع میں نیک اعمال مکتب لگانے اور اصلاح اعمال
اجتماع کو ہر ہر ڈویژن میں کرنے کی ترغیب دلائی۔اپنی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ لینے پر مدنی پھول دئیے۔
کینیا کی
نگران اسلامی بہن کا نیروبی کی ایک ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کا نیروبی کی ایک ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیا کی نگران اسلامی
بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اورٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا ذہن دیا۔