4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پریشان حال اور مصیبت زدہ مسلمانوں کی خیرخواہی
کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج
کے تحت جیکب آباد تحصیل میں 3 دن پر مشتمل (19، 20 اور 21 اکتوبر
2024ء کو) روحانی علاج کورس منعقد
ہوا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس کے دوران اسلامی
بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم و کاٹ کرنے نیز اس کی چند ضروری
احتیاطوں کے بارے میں بتایا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)