.jpeg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت بلوچستان کے
ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے سپرینڈنٹ
سینٹرل جیل خضدار سلیم ترین سے ملاقات کی۔
نگران
کابینہ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت جیل خانہ جات میں دعوت اسلامی کی خدمات پر
بریفنگ دی اور جیل میں شجر کاری اور جیل سپرینڈنٹ کے شہید ہونے والے جواں سال بیٹے
جن کی برسی 20 اکتوبر 2021ء کو ہوگی اس کے متعلق گفتگو کی۔
دوران
ملاقات ماہِ میلاد میں جیل میں اجتماع ذکرو نعت منعقد کروانے اور مہمانِ خصوصی کے
طور پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو دعوت دینے پر مشاورت ہوئی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
ذمہ
داران کی ڈی آئی جی جیل خانہ بلوچستان ساؤتھ سید عبد الرزاق شاہ سے ملاقات
ذمہ
داران کی ڈی آئی جی جیل خانہ بلوچستان ساؤتھ سید عبد الرزاق شاہ سے ملاقات

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار
عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے D.I.Gجیل خانہ بلوچستان ساؤتھ سید عبد
الرزاق شاہ سے ملاقات کی۔
نگران
کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے
بریفنگ دیتے ہوئے فیضان قرآن
فاؤنڈیشن اور سبی جیل میں معلم کی
انٹری پر آنے والے مسائل کے متعلق گفتگو کی۔ (Content: Mohammad
Hussain Attari)

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 اگست 2021ء کو پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ
میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں محمد ایوب بابئی، جنرل منیجر، سید فہیم شاہ، پروگرام منیجر PTV ، سید گل شاہ بخاری، ڈائریکٹر پروگرام، انچارج PTV
بولان اور بجار خان مری سینئر کرنٹ افئیر اینکرPTV نے رکن زون منیر عطاری کے ہمراہ پودے لگائے۔
اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کے اسٹاف نے دعوت
اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 اگست 2021ء کو ریڈیو اسٹیشن پاکستان
کوئٹہ میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں اسٹیشن ڈائریکٹر منظور کامران، انجینئرنگ منیجر ندیم قاضی، FM
پروڈیوسر سلیم بلوچ اور دیگر اسٹاف نے رکن زون منیر عطاری کے ہمراہ پودے لگائے۔اس موقع پر ریڈیو اسٹیشن کے
اسٹاف نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان
یونیورسٹی روڈمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
کابینہ مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے مساجد کی تعمیرات کے فضائل بیان کئے اور
فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر اور اس کی آباد کاری کے لئے تمام عاشقان
رسول سے بھر پورتعاون کروانے کا ذہن
دیا۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، شعبہ ائمہ مساجد، Content:
Mohammad Hussain Attari)
جانشین امیر اہلسنت کاخیبرپختونخواہ میں شرکائے
قافلہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان
.jpeg)
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ
کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ 23 اگست 2021ء کو جانشین امیر
اہلسنت نے شرکائے قافلہ کے درمیان
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں آئندہ بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکر ے میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ آڈیو لنک شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 24 اگست 2021ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی محمد
علی عطاری نے شرکاکی تربیت کی
اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن
دیانیزاس حوالے سے اہداف
بھی طے کئے گئے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
صحرائے
مدینہ زون کراچی کے تمام کابینہ اور ڈویژن کے مدرسۃالمدینہ میں محافلِ نعت کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
(اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون کراچی کی تمام کابینہ اور ڈویژن
کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّه عنہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں محافلِ نعت منعقد ہوئی جن میں مدرسۃ المدینہ کی طالبات و دیگر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
دوران ’’حضرت سیّدنا فاروق اعظم رضی اللّه عنہ ‘‘کےعشق
رسول کے موضوع پر بیانات ہوئے اور نئے اسلامی
سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں نئے سال میں دینی کام جذبے کے ساتھ کرنے
کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیراہتمام
کےتحت گزشتہ دنوں صحرائےمدینہ زون گڈاپ کابینہ میں
مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 12 دن پر مشتمل رہائشی آن لائن مدنی قاعدہ کورس منعقد کرنے کاذہن دیا۔مزید کورس کے
جدول کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور
کورس کروانے والی مدرسات کو ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا جس پر 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
دیا اور کچھ اسلامی بہنوں نےبعد میں ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔
فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تحت 22 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ نیو
سائٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور
نیو سائٹی میں مساجد کے لئے پلاٹ خریدنے اور دینی کام کرنے پر گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف دیئے گئے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
کراچی ایسٹ زون2 اور ڈیرہ اسماعیل خان زون میں اور صحرائے مدینہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ

دعوتِ
اسلامی کا شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ایسٹ زون2 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں( بذریعہ آن لائن) اور
صحرائے مدینہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن و
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی جدول اور شعبے کے اہم مدنی پھول
سمجھائےاور اسلامی بہنوں کو تقسیم کاری کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےنیزکارکردگی جدول
کےمطابق دینی کام کرنے کاذہن دیا ۔اس
کےبعد ہاتھوں ہاتھ علاقہ سطح پر کفن دفن اور اسپیشل پرسنز کا تقرر کیا نیزانفرادی
کوشش کےذریعے اسپیشل پرسنز کورس کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن
ساؤتھ زون 2 کی زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر ینٹ مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقسیم کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔
اس کے بعد زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو
کابینہ نگران اسلامی بہنوں سے رابطے کو
مضبوط کرنے اور میسیجز و کال کا بروقت جواب دینے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دئیے۔کارکردگی مکمل کالم کے ساتھ دینے اور اس
میں بہتری لانےپرتوجہ دلائی۔ مزید ڈویژن اور علاقوں میں زیادہ سے زیادہ دینی کام
کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی۔