یورپ کے
ملک ڈنمارک میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست2021ء کو یورپ
کے ملک ڈنمارک(
Denmark )میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”توکل و قناعت“ کے موضوع پر بیان کیا نیز
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے عملی طور پر دینی
کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
طارق
روڈ میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر سوئم کےسلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشن کابینہ طارق روڈ
میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر سوئم کے سلسلے میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی تیاری ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور فرض علوم کورس کرنے
کاذہن دیا جس پر اہل خانہ سمیت دیگر شخصیات
خواتین نے نماز اور غسلِ میت سیکھنے کے لئےکورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
اٹلی
میں ڈونیشن بکس اور مکتبۃ المدینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ڈونیشن
بکس اور مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا
جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کے حوالے سے نکات سمجھائےاور کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی نیزگھر یلو صدقہ بکس بڑھانے
اور حسینی پیکیج تقسیم کرنے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون زکریا گوٹھ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں مدرسات تا زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ میں اضافہ کرنے کے اہداف دیتے ہوئے
رہائشی کورس کرنے کا ذہن دیا۔ساتھ ہی مدرسات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے رہائشی کورس میں ایڈمیشن لینے
اور دیگرمتعلقین کوداخلہ دلوانے کی نیت کااظہارکیا۔
کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام22 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” اہل بیت کا کریمانہ انداز“ کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے فائنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے
کا سلسلہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون و مُدرسہ اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ(اسلامی بہنوں کےلئے) کے
آڈٹ کےمتعلق فالواپ کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ آڈٹ کرنے کی
ترغیب دلائی نیزسفری فارم جمع کروانے اور
تقرری مکمل کرنے کاذہن دیا۔ کابینہ و ڈویژن فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہونے بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشوروں میں شرکت کرنےکاہدف دیا اور کارکردگی شیڈول کے متعلق کلام بھی ہواجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے جلد از جلد
آڈٹ مکمل کرنے کی ترغیب اور بہتر انداز پر سفری فارم جمع کروانے کی نیتیں کیں۔
کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام21 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” اہل بیت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اہل بیت
سے محبت و عقیدت رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔
کینیڈاکے
شہربرامپٹن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام19 اگست2021ء کوکینیڈاکے
شہربرامپٹن(
Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن نارتھ
کراچی کے علاقے بلال ٹاؤن میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت شعبہ
فنانس کی مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے آڈٹ کی ۔
اس
آڈٹ میں ڈونیشن کے ریکارڈ کو بہتربنانے اور گھریلو صدقہ بکس طالبات کے گھر رکھوانے
کا ذہن دیا نیز مُدرسہ کی اِی ۔رسید پر تربیت بھی کی۔ اس کے علاوہ اثاثہ جات کا ریکارڈ
بنانے کا بھی ذہن دیا۔
کینیڈاکے
شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ” The journey of trials and turbulation“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں ، مصیبتوں
اورپریشانیوں پر صبر و شکر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی
ایسٹ زون 2 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں دینی کاموں میں تقسیم کاری
پر بیان ہوانیززون ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے جو مدنی پھول ملے اس پر کلام ہوااور
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آئندہ کے دینی کاموں کے لئے میٹ اپ ہوا۔ محرم
الحرام کا ون ڈے سیشن شخصیات میں رکھوانےاورشیطان
کےوارسے بچنے کا عمل بتاتےہوئے مسجدِ بیت بنانے کا ذہن دیا ۔مزید ہفتہ وار رسائل
سننے،پڑھنے اور ہاتھوں ہاتھ اس کی انٹری
کرنے کی ترغیب دلائی ۔اس کےبعد کارکردگی جدول میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی ۔
کینیڈاکے
شہرکیلگری میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے
شہرکیلگری(
Calgary) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”واقعۂ کربلا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم عاشورہ
کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔