دعوت اسلامی کا شعبہ اوراق مقدسہ اپنے دینی کاموں کو بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ اس شعبے نے   نہ صرف پاکستان بلکہ یوکے میں بھی مقدس اوراق کی حفاظت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے یوکے میں مقدس اوراق سے بھرا کنٹینر دفن کردیا۔ اس موقع پر نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے جنہوں نے شرکا کی شرعی رہنمائی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے دعوت اسلامی یوکے میں مختلف مراکز سے مستعمل مذہبی اور مقدس اسلامی صحیفوں کو عوام سے جمع کررہی ہے اور اسے نہایت ادب و احترام سے دفن کیا جارہا ہے۔

عوام کے لئے مقدس اوراق جمع کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا جس سے مسلم کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔