دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاقت آباد کابینہ فیڈرل بی ایریا میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت خواتین سے ملکر انہیں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارےمیں آگاہی دی۔

مزید انہیں شجر کاری مہم کےبارےمیں بتاتےہوئےاس میں حصہ لینے کاذہن دیا اور اپنے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے تقسیمِ رسائل کی بھی ترغیب دلائی ۔اس کےبعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ شجر کاری مہم اور تقسیم رسائل کے بارےمیں تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ اس کےعلاوہ شہدائے کربلا کی یاد میں اپنے گھر میں ون ڈے سیشن رکھنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) اور تھورن کلف( Thorncliffe) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” آزمائشوں کا سفر“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر وقت اللہ پاک کی رِضا میں راضی رہ کر مصیبتوں اور پریشانیوں میں صبر پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کی  تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay)، ڈنمارک( Denmark)،سویڈن( Sweden)، بیلجیم( Belgium)، آسٹریا( Austria)، اسپین( Spain) اور ہالینڈ (Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے یوم دعوت اسلامی سمجھائے نیز تنظیمی کاموں کی نئی اپڈیٹ پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  اگست 2021ء کے بیلجیم( Belgium )میں”حُبِّ اہلِ بیت کورس“ کا اہتمام ہوا جس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی عبادات بیان کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہرانٹورپ( Antwerp) اوربرسلز( Brussels) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے اسپین کی ڈویژن لوگرونیو( Logroño) کے مختلف علاقوں میں اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیاجن میں تولیدو(Toledo)، آرگینڈہ (Argenda) اورلوگرونیو (Logroño) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

جُوئے میں جیتا ہوامال

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں50ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اچھی آب و ہوا صحت کے لئے ضروری ہے ۔اچھی آب وہوا کے حصول کے لئے درختوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر خواہی کرتے ہوئے ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو انسانی صحت پر مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے ۔

25 اگست 2021ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں قائم بن قاسم پارک میں مفتی کفیل عطاری مدنی ، رکنِ شوری حاجی اطہر علی عطاری، دارالمدینہ کراچی ریجنل ڈائریکٹر ،دارالمدینہ کے اساتذہ ،طلبہ اور والدین نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کو درخت لگانے کے دینی ،معاشی ، معاشرتی اور سائنسی فوائد بھی بتائے گئے اور اساتذہ کی زیرِنگرانی بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ان سے پودے بھی لگوائے ۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، نگران زون بہاولپور، نگران کابینہ بہاولپور، شعبہ تعلیم پاکستان نگران عبد الوہاب عطاری، زون اور ریجن ذمہ دار نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ اور وائس چانسلر سمیت دیگر اسٹاف نے یونیورسٹی میں پلانٹیشن کے ایک اور معاہدے پر دستخط کئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے سپرینڈنٹ سینٹرل جیل خضدار سلیم ترین سے ملاقات کی۔

نگران کابینہ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت جیل خانہ جات میں دعوت اسلامی کی خدمات پر بریفنگ دی اور جیل میں شجر کاری اور جیل سپرینڈنٹ کے شہید ہونے والے جواں سال بیٹے جن کی برسی 20 اکتوبر 2021ء کو ہوگی اس کے متعلق گفتگو کی۔

دوران ملاقات ماہِ میلاد میں جیل میں اجتماع ذکرو نعت منعقد کروانے اور مہمانِ خصوصی کے طور پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو دعوت دینے پر مشاورت ہوئی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے D.I.Gجیل خانہ بلوچستان ساؤتھ سید عبد الرزاق شاہ سے ملاقات کی۔

نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے فیضان قرآن فاؤنڈیشن اور سبی جیل میں معلم کی انٹری پر آنے والے مسائل کے متعلق گفتگو کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)