دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کوجامعۃ المدینہ لیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ اصلاح اعمال لیہ غلام عباس عطاری نے تہجد کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں 92 نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: غلام عباس عطاری، رکن زون شعبہ اصلاح اعمال، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کو پتوکی ضلع قصور کی موبائل مارکیٹ محمدیہ سینٹر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں موبائل مارکیٹ کے صدر   حاجی محمد محبوب عالم اور تاجروں نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی اور رکن کابینہ شعبہ مدنی چینل محمد ذیشان افضل عطاری نے تجارت کی اہمیت، تجارت کے شرعی تقاضے، تجارت میں ہونے والی غیر شرعی امور اور دعوت اسلامی کی موبائل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا۔

آخر میں تاجروں ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دوبارہ ایسے دینی حلقے لگانے کی درخواست کی۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت 21 اگست 2021ء کو اسلام نگر فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

بن قاسم زون کے محمد ندیم عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کو مزید ترقی اور بہتری کی طرف گامزن کرنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں محمد ندیم عطاری نے اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکن شعبہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار فیصل آباد ریجن، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سولو ہوٹل سرگودھامیں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ریجن نگران حاجی رفیع الشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں چیئرمین شاہد نذیر ، اونر دی مال آف سرگودھاچیئرمین یوسی دودہ چوہدری ذولفقار احمد مارتھ اور اونر پیراگون سٹی چوہدری محمد اشرف نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی۔(رپوٹ: : شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری(


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنو ں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سارونہ ضلع خضدار میں دینی وفلاحی خدمات سر انجام دیئے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت کوئٹہ زون کے بلوچستان یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فہیم بلوچ،پروفیسر ببرک بلوچ اور دیگر اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت چلنے والی مہم شجرکاری کرتے ہوئے یونیورسٹی میں پودے لگائےاس دوران رکن ِمجلس و رکنِ زون منیر عطاری دیگر ذمہ داران سمیت موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


نواب شاہ  میں پچھلے دنوں رکنِ مجلس و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے کھدڑو پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت بھی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ساتھ ہی ان صحافیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی گئی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت نواب شاہ  پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہاجس میں پریس کلب کے صدر غلام محمد سیال، سینئر صحافی محمد اقبال مغل، نیوز ون اینڈ جراءت اخبار کے محمد جاوید اقبال آرائیں، دھرتی چینل کے فقیر محبوب علی، مہران ٹی وی کے راشد علی لاشاری، سندھ ٹی وی کے منظور علی بروہی، ٹائم نیوز کے بابر علی و شان اور دیگر صحافی حضرات نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  رکنِ مجلس و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے نواب شاہ ڈویژن شاہ پور میں چاکر پریس کلب کے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ کیا جن میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، جیو نیوز کے رپورٹر محمد ایاز، محمد رحمت، 92 نیوز کے محمد آصف اور دیگر صحافی شامل تھے۔

اس سلسلے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز صحافی حضرات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت سوات میں رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے مختلف عہدیداران سے ملاقاتیں کی جن میں چیئرمین سوات پریس کلب، جنرل سیکرٹری اور دیگر سینئر صحافی شامل تھے۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم کی سرگرمیوں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دی جس پر صحافیوں نے ستمبر2021ء میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی نیت کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیدو شریف مینگورہ میں رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے سید ظہیر السلام کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کی جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی ۔

رکنِ مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف دیا نیز FGRF کے تحت مالاکنڈ ڈویژن میں شجرکاری کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے21اگست2021ءبروزہفتہ کلاتھ مارکیٹ برانچ حیدرآباد میں حیدر آباد ریجن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نےکام کی تقسیم کاری، اہل اسلامی بھائی کو ذمہ داری دینے اور اسکی اہمیت کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی ساتھ ہی دیگر دینی کاموں کے بارے میں بھی کلام کیا۔(رپوٹ:محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)