لاہور ریجن ڈسٹرکٹ قصور تحصیل چونیاں میں ذمہ داران کی شخصیات
سے ملاقات
23اگست2021ء
بروزپیردعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے لاہور ریجن ڈسٹرکٹ قصور تحصیل چونیاں میں سیاسی و
سماجی شخصیات سے ملاقات کی جن میں نائب تحصیل
دار علی حسن، ریڈر تحصیل ذمہ دار چونیاں عبد الرزاق، ڈی ایس پی ریڈر چونیاں عبد
الوحیداور DSP ریڈر
عرفان شامل تھے نیز شجرکاری کے سلسلے میں پتوکی
تحصیل امیدوارMPA نائب آل پاکستان تاجران نے پودا لگایا۔(رپوٹ: محمد عاصم عطاری کارکردگی ذمہ ،کانٹینٹ
:غیاث الدین عطاری)
چنیوٹ میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنزکا سنتوں بھرااجتماع
چنیوٹ میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسپیشل
پرسنز کے لئےسنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہواجہاں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز نے شرکت کی ۔اس اجتماعِ پاک میں نگران کابینہ چنیوٹ نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپوٹ: محمد سمیر عطاری،کانٹینٹ
:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 24اگست2021ء بروز منگل رحیم یار خان
میں اجتماعِ حج وعمرہ کاسلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت
عطاری نے جامعۃ المدینہ رحیم یار خان میں اساتذہ ٔکرام وطلبۂ کرام میں شعبہ کا
تعارف او رحج و عمرہ کی تربیت کی اہمیت زائرین
مکہ و مدینہ کی خدمت پر بیان کیاجس پر اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام نے شعبے کے ذریعے
حج و عمرہ کی بھر پور تربیت دینے کی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپوٹ: رکن زون
عبدالرزاق عطاری،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ رابطہ برائے وکلاکے اسلامی بھائیوں نے شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں
سابق ممبر پاکستان بار کونسل محمد عاقل سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، کلفٹن بلاک 9 میں
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد یاسین آزاد سے ملاقات کا سلسلہ کیا
اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آنے کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیاجس پر دونوں وکلاحضرات نے دعوتِ اسلامی کی
خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔(رپوٹ: ابو مصعب محمد صہیب
عطاری ،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست2021ء کو
جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں 5اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کو دینی کاموں کی تقسیم پر مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کی تقسیم کی ضرورت
اور اہمیت بتاتے ہوئے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
فیصل
آباد ریجن اور میانوالی زون میں بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشوروں کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اور میانوالی
زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں
کاسلسلہ ہواجن میں زون ذمہ دار، کابینہ نگران اور پاکستان سطح کی سافٹ ویئر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں نےسافٹ ویئر پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کےحوالےسے تربیت کی۔ مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔
فیصل
آباد ریجن میں شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت فیصل آباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ
جولائی 2021ء کی کارکردگی مندرجہ ذیل ہے:
اس
ماہ ہونے والے کورسز کی تعداد: 140
مقامی
مدرسات کے ذریعے لگنے والے درجوں کی تعداد: 30
کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 1 ہزار 328
پہلی
بار کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 301
ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 728
مدرسۃ
المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے)
میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 22
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ون
ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” واقعۂ کربلا اور شہدائے کرام کے واقعات “ کے موضوع پر بیان
کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کے اچھے سلوک کے فضائل اور
عفوودرگزر ،مہمان نوازی اور سخاوت کے واقعات بھی بیان کئے۔
فیصل
آباد ریجن شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ماہ
جولائی 2021 ءمیں ہونے والےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
کفن
دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 28
اِن
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 895
دیئےگئےغسل
میت کی تعداد: 47
ایصال
ثواب اجتماعات کی تعداد: 30
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد:18
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا جس میں 3اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی
کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی
کی دعوت دی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
لاہور
ریجن میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن کی
علاقائی دورہ اور دینی حلقے زون ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈویژن تا علاقہ سطح تک تقرریاں مکمل کرنے نیز انفرادی کوشش کرکے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانےکی ترغیب دلائی مزید ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں
کو اس کی اہمیت بیان کرنےکاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن کابینہ میں محفلِ نعت و دینی حلقے کاانعقادہواجس میں شعبہ
محفل نعت و دینی حلقے ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا اورمزید دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےمدنی پھولوں پر کلام ہوا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں
کو اجتماعات میں اچھے انداز میں بیان کی تیاری کرکے بیان کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔