دعوت
اسلامی کا ایک مدنی مرکز فیضان مدینہ والسال Walsall برطانیہ میں بھی قائم ہے۔
یہ
عمارت صرف ایک مسجد ہی نہیں بلکہ ایک مرکز بھی ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کو آگے بڑھانے، اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور کمیونٹیز کی مدد کے لئے ڈیپارٹمنٹس
قائم کئے گئے ہیں۔
اس
عمارت میں جامعۃ المدینہ (اسلامک یونیورسٹی) کا
ایک کیمپس بھی قائم کیا گیا ہے جہاں اسٹوڈنٹس کو Free of cost
درسِ نظامی (عالم
کورس)
کروایا جاتا ہےاور انہیں رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ مدرسۃ
المدینہ بھی اس عمارت کا حصہ ہے جس میں 150 سے زائد بچے درست مخارج کے ساتھ قرآن
پاک پڑھنا سکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیم بھی دی جارہی
ہے۔
اس
مدنی مرکز میں ہر ہفتے مڈلینڈ اور ویلز کابینہ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو
آگے بڑھانے کے لئے میٹنگز بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
پچھلے
دنوں برمنگھم یوکے سٹی کونسل کی جانب سے کچھ نئے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں تاکہ
عوام اور مسافروں کو فیضان مدینہ اسٹچفورڈ آنے میں مدد حاصل ہو۔ اس مدنی مرکز میں
ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 1200 عاشقان رسول آتے ہیں۔
فیضان
مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں جہاں اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے
لئے سہولت فراہم کی جاتی ہے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)