نعمت پر شکر بجا لانا، رضائےالٰہی عزوجل کے حصول اور نعمت کی بقاکا بہترین ذریعہ ہے۔الحمدللہ عزوجل 40 سال پہلے 2ستمبر 1981میں اللہ پاک نے مسلمانوں کو ایک عظیم نعمت دعوتِ اسلامی کی صورت میں عطا فرمائی۔عاشقانِ رسول اس دن کو اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے دھوم دھام سے یومِ دعوتِ اسلامی منا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسز میں یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ نے تلاوت قراٰن،نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ، تقاریر اور سوال و جواب میں حصہ لینے کے ساتھ مختلف آرٹ ایکٹیوٹیز کے ذریعے دعوتِ اسلامی سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

تقاریب میں دعوتِ اسلامی کے تعارف کے ساتھ 40سال کے مختصر سے دورانیہ میں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات ، شعبہ جات کا تعارف اور حاصل کردہ کامیابیوں کو بیان کیا گیانیز بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ ِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتھم العالیہ کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے آپ کے والدین کا بھی ذکرِ خیر کیا گیا ۔

معاشرے کی اصلاح وتعمیر میں دعوتِ اسلامی کے کردار کو بیان کرتے ہوئے خصُوصاً اس پر فتن دور میں امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےنو نہالوں کی کردار سازی میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا گیا ۔اساتذہ کی طرف سے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں دعوتِ اسلامی کی ترقی اور اس میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی۔ اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،ایڈیٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں 8 سے زائد مقامات پر تین دن کا اجتماع ذکرِ شہادت ہواجس میں 212 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’محبت اہل بیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو اہل بیت کےدلوں میں خوشی داخل کرنے کےلئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار رسالہ کےمطالعہ کرنےکی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  جھنگ زون کی بھوانہ اطراف کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ اہل بیت اطہات کی سیرت‘‘ کے بارے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔مزید ہفتہ وارسنتوں اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں دینی حلقے کا انعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایک مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں معلومات دیتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیزآخر میں انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون میں شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کےبنانےکے حوالے سے نکات بتائے نیز انہیں وقت پر خبریں آگے بڑھانے، مدنی خبریں لینے اور تحریر کرنے کا طریقہ سمجھایاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی  کےزیراہتمام عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے مجلس مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کُتب ورسائل شائع کرتا ہے اور اِن کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اوراسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں ۔

اس سلسلے میں جولائی 2021ء میں لگنے والے مکتبۃالمدینہ للبنات کے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 5 ہزار961

اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں لگنے والے اسٹال کی تعداد :2 ہزار 343

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگنے والے میں اسٹال کی تعداد : 431

دارالسنہ للبنات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 9

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:2 ہزار731

تقسیم کئے گئےرسائل کی تعداد:1 لاکھ 58 ہزار86


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد،اوکاڑہ اور پاکپتن زونز میں مدنی مشوروں کاسلسلہ رہا جن میں ریجن تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کا مختصر تعارف پیش کیا جس میں شعبے کے نئے مدنی پھول سمجھائے ۔مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیااور تقرری مکمل کرنےکا اہداف دیا۔ اس کےعلاوہ بروقت شیڈول جمع کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور ماہانہ کارگردگی فارم بھی سمجھایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت  گزشتہ دنوں ناظم آباد کابینہ کے علاقے گلبرگ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے متفرق تحریری کام چیک کئے نیز مدرسے میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو اپنی حاضری کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اورانہیں دینی کاموں کو کرنے کی دعوت دی ۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اس کےعلاوہ دینی حلقے میں پابندی سے شرکت کی دعوت کاہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 26اگست 2021ء کو شعبہ فیضان اسلام کی ملک اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار، پاکستان نگران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسےنکات بتائے اور نیو مسلم کورس کی تربیت دینےسےمتعلق مدنی پھول دیئے نیز انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔ مزید انفرادی کوشش کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  اگست 2021ء کے آخری ہفتہ میں ڈیفنس فیز 4 میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئے بیماری کے فائدے بتائےنیز شکوہ شکایت کرنے کے نقصانات اور صبر کرنے کے فضائل بتائے۔مزید اجتماع کے آخر میں انفرادی کوشش کر کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت  اگست 2021ء کےآخری ہفتے میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے نظام سے متعلق اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اورشعبےکے نظام کو مزید بہتری کرنےکے لئے کیا طریقے کار ہونا چاہیئے اس پر بھی مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ اگست2021ء میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مختلف ڈویژنز اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا، اور ليورپول (Auburn, Blacktown, Lakemba, and Liverpool )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن سطح نگران اسلامی بہنوں اور مشاورات نے شرکت کی۔

مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی۔