دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ضلع نوشہرہ میں قائم جامعہ کریمیہ غفوریہ ڈاگ اسماعیل خیل میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری کا جانشین رحمت کریم پیر سعید الحسن مبارک چشتی سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام میں سنتو ں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی بعد ازاں رکنِ شوریٰ نےشعبہ رابطہ بالعلما کے ریجن ذمہ دارو نگرانِ زون سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پیرفقیر رحمت کریم رحمةالله علیہ کے مزارِ مبارک پر حاضری دی اور قصیدہ بردہ شریف، درود وسلام پڑھا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلما،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)