یکم اگست 2021ء سے 25 اگست 2021ء تک دعوت اسلامی کے نگران کابینہ نائجیریا محمد ندیم عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں نائجیریا کے شہر  آگاڈز سٹی ، نیامی اور مراڈی سٹی کا دورہ کیا۔

نگران کابینہ نے آگاڈز سٹی میں سلسلہ قادریہ نائجیریا کے شیخ عمر سنڈہ القادری مالکی حفظہ اللہ اور شیخ احمد ابراہیم قادری حفظہ اللہ ، ابو بکر تجانی اور دیگر مدارس کے شیوخ سمیت حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اسی طرح محمد ندیم عطاری نے نیامی سٹی میں سلسلہ قادریہ بچیچیہ کے شیخ سید مقدم موسی قادری حفظہ اللہ اور بزنس افریقن کمیونٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شرعی مسائل اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سید مقدم موسی قادری صاحب نے نائجیریا میں پرمننٹ مبلغ کی ڈیمانڈ بھی کی۔

بعد ازاں محمد ندیم عطاری نے مراڈی سٹی میں سلسلہ تجانیہ کے شیخ ثالث ابراہیمی تجانی حفظہ اللہ اوردیگر افریقن اسلامی بھائیوں سمیت پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا  جس میں تمام کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی تمام کابینہ کی گزشتہ دو مہینے کی کارگردگی کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“ کے بارے میں بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا  جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر لیسوتھو میں انگلش زبان میں ذکر وشہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے واقعہ کربلا کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام میں نوافل اور کثرت سے عبادت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں ذکرِ شہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آنے والی ہر مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم (Central Birmingham )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شامل ہونے والی بہنوں کی تعداد کم وبیش 9 تھی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، غسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینےاور تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ بھی پاس کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام یو کے برمنگھم ریجن میں جولائی 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی مندرجہ ذیل ہے:

کفن دفن سیکھنے/ سیکھانے کے حلقوں کی تعداد: 10

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 242

غسل میت کی تعداد: 8


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،واکنگ،ٹوٹنگ،ہنسلو،ولزڈن گرین،سڈبری، ہیرو، الفورڈ، ایسٹ ہام، والتھم سٹو، ہانکےاورچنگفورڈ ،چشام،وٹفورڈ،ملٹن نیز ،لوٹن،ہائی وکمب آئلسبری (Slough, Reading, Woking, Tooting, Hounslow, Willesden Green, Ilford, Walthamstow, Eastham Hackney, Chingford, Sudbury, Harrow , Chesham, Watford, Milton Keynes, Luton, High Wycombe, Aylesbury)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 522اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”عاشورہ کے فضائل ،شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ،کربلا میں آزمائشوں کے سفر کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  یوکے کے شہر والتھم سٹو( Waltham stow) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ، ایسٹ، سینٹرل، ساؤتھ برمنگھم، کوونٹری، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی، ووسٹر،ا سٹوک، بلیک کنٹری، والسال، ٹیل فورڈ ( North, East, South, Central Birmingham, Coventry, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby, Worcester, Stoke, Black Country, Walsall, Telford)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 934 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے محرم الحرام کی برکتیں اور آزمائشیں اور پیارے آقا ﷺ کی حسنین کریمین سے محبت کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام یوکے نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، غسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینےاور تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ بھی پاس کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔