Under the supervision of Dawat-e-Islami, Zikr of martyrdom Ijtima’at were conducted in the third week of August 2021 in Vienna, Austria. Approximately, 38 Islamic sisters had the privilege of attending these great Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topics ‘blessings of Muharram ul Haram’ and ‘journey of the calamities’, provided the attendees (Islamic sisters) the information regarding the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them to take part in the religious activities practically.


Under the supervision of ‘Majlis short courses (Islamic sisters)’, a course, namely ‘love for Ahl-e-Bayt’ was conducted in August 2021 in Belgium. Approximately, 17 Islamic sisters had the privilege of attending this great course.

In this course, the attendees (Islamic sisters) were explained the way of loving and respecting Ahl-e-Bayt, the condemnation of grudge towards them, the incident of Karbala and blessings of Muharram ul Haram and Aashura. Moreover, the worships performed in Muharram ul Haram and Aashura were also explained.


Under the supervision of ‘Majlis area visit activity (Islamic sisters)’, an online activity, namely ‘calling towards righteousness’ was carried out in Brussels and Antwerp (Belgium) in previous days. Kabinah Nigran Islamic sister called the local Islamic sisters towards righteousness, provided them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and invited them to attend the online weekly Ijtima’ and one-day session.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Zikr of martyrdom Ijtima’ was conducted in the third week of August 2021 in the different cities of Logrono Division, Spain. These cities included Toledo, Argenda, Logrono, etc. Approximately, 57 Islamic sisters had the privilege of attending these great Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topics ‘blessings of Muharram ul Haram’ and ‘journey of the calamities’, provided the attendees (Islamic sisters) the information regarding the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them to take part in the religious activities practically.


رکن مجلس مدنی چینل مولانا  عبد اللہ عطاری مدنی اور رکن شعبہ بین الاقوامی امور مولانا بلال عطاری مدنی نے 27 اگست بروز جمعرات عربی ڈیپارٹ کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں عربی سوشل میڈیا، ویب سائٹ،ٹرانسلیشن، کانٹینٹ ، ویڈیوایڈیٹنگ اور ڈیزائنگ وغیر ہ کے شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 2 ستمبر یوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں عربی ڈیپارٹ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی۔ یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر عربی شعبہ کی کارکردگی اور مختلف دینی کام جو نیکی کی دعوت عام کرنے اور خدمت دین میں سر انجام دیئے جارہے ہیں اس متعلق رپورٹ آپ 3 ستمبر کو اردو مدنی چینل کے پروگرام ” خوشبوئے دعوت اسلامی “ میں دیکھ سکیں گے جس میں دعوت اسلامی کےرکن شورى مولانا عبد الحبیب عطاری شریک ہونگے۔ ان شا ء اللہ


28 اگست 2021ء کو جامعۃ المدینہ شاہ فیصل کالونی کراچی میں   طلبہ و اساتذہ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی بیان فرمایا اور طلبہ کی شرعی و اخلاقی تربیت فرمائی۔

بیان کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں میں نمایا ں طلبہ کو مفتی صاحب کے ہاتھوں تحائف بھی دیئے گئے۔

طلبہ میں بیان کے بعد مفتی صاحب نے جامعۃ المدینہ کے استاتذہ کرام کی بھی تربیت فرمائی ۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ کراچی کے ہیڈ مولاناسید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ 


25 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  دعوتِ اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شرکت کی۔

مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شعبے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو فرمائی اور یومِ دعوتِ اسلامی منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 


دعوت اسلامی کی جانب سے جس طرح اردو اور انگلش زبان میں ہرماہ میگزین”ماہنامہ فیضان مدینہ “شائع ہوتا ہے۔

اسی طرح ہر تین ماہ بعد عربی زبان میں سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ شائع ہوتا ہے۔نفحات المدینہ کا دوسرا سہ ماہی عربی میگزین شائع ہوچکا ہے۔ اس میگزین میں آپ پڑھ سکتے ہیں:

٭قرآن و احادیث کی شرح، عقائد اسلامیہ ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت ٭ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے، 12 دینی کام ٭اصلاحی اور ترغیبی تحریریں، بزرگان دین کے اقوال اور نعتیں ٭ادب عربی اور طلبہ کے لئے بھی خاص سلسلے شامل ہیں۔

سہ ماہی عربی دوسرا میگزین ”نفحات المدینہ“Download کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://arabicdawateislami.net/bookslibrary/5326


24اگست2021ءبروزمنگل  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت حاصل پور شہر میں تاجر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں فیکٹری، شوروم اونرز اورشہر کےبڑے تاجروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان’’ دنیا میں آنے کامقصد‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکاکو اپنی زندگی نیک اعمال میں گزارنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سےوابستہ ہونے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا۔ (رپوٹ: عبدالرسول عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امیرِ اہلِ سنّت کا پیغام مجلس دعوتِ اسلامی ویلفیئر کے نام

ذوالحجۃ الحرام1441

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے حاجی شفاعت علی عطّاری اور دعوتِ اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تمام عاشقانِ رسول کی خدمتوں میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مَا شَآءَ اللّٰہ! آپ کے کارنامے اور کارکردگیاں، مرحبا! کورونا وائرس کی آئی ہوئی اس آفت میں راشن کی خریداری کرنا، پیکنگ کرنا، تقسیم کرنا، نقد رقم بانٹنا، پکا ہوا کھانا پہنچانا، تقسیم کرنے کے لئے دور دراز کا سفر کرنا، رَمَضانُ المبارَک میں سحری و افطاری کے اوقات بھی وہیں گزارنا، عید کے دنوں میں بھی مجلس دعوتِ اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے کارنامے مدینہ مدینہ! اسپتال میں خیرخواہی ہو رہی ہے تو اولڈ ہاؤس میں بھی بزرگوں کے ساتھ وقت گزررہا ہے تو یتیم خانے میں یتیموں کی بھی دل جوئی کی جارہی ہے، کیا بات ہے مدینے کی! اللہ کریم آپ کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، آپ کو استِقامت دے، مدنی چینل پر مدنی خبروں میں بارہا آپ حضرات کی زیارتیں کرتا ہوں اور آپ حضرات کی مَساعی (کوششیں) دیکھتا ہوں، میرے پیارے پیارےمدنی بیٹو! اب پیچھے نہیں ہٹنا، دعوتِ اسلامی جب سے بنی ہے اس کی آگے کُوچ جاری ہے تو آپ کی مجلس کا بھی آگے کُوچ جاری رہے۔ زوردار آندھی چلی اور لانڈھی (کراچی) میں باڑوں میں آگ لگ گئی تو ان مواقع پر بھی آپ نے خدمات پیش کیں، پھر نیاآباد (کراچی) میں سات منزلہ عمارت گِرگئی تو وہاں بھی آپ لوگ پہنچے، اس میں بھی مَا شَآءَ اللّٰہ آپ نے غالباً لیبر ورک بھی کیا ہوگا، اللہ برکت دے، ہمّت دے، مدد کرے اور مددگار پیدا کرے، خوب آگے بڑھتے جائیے اور اللہ کی رضا کا خزانہ لُوٹتے رہئے۔ میں آپ کو ایک حدیثِ پاک تحفے میں سناتا ہوں: فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو شخص مسلمان کی ضرورت پوری کرنے کے لئے جائے، اللہ پاک 75ہزار فرشتوں کے ذریعے اُس پر سایہ فرماتا ہے جو اُس کے لئے دُعا کرتے ہیں، وہ فارغ ہونے تک رحمت میں چھپا رہتا ہے اور جب فارغ ہوتا ہے تو اللہ پاک اُس کے لئے حج و عمرہ کا ثواب لکھتا ہے۔(مجمع الزوائد، 8/354، حدیث:13725)

مزید عرض ہے کہ دعوتِ اسلامی کے 12مدنی کام پر بھی توجّہ رکھیں، ”آقا کی دُکھیاری اُمّت“ کی خدمت کریں اور اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12مدنی کام میں بھی حصّہ لیتے رہیں، اللہ کرے کورونا وائرس دُور ہوجائے اور لاک ڈاؤن ختم ہوجائے، مساجد کی رونقیں بحال ہوں تو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں مع رات اعتکاف شرکت کیجئے اور ہر مہینے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کے ذریعے سنّتیں سیکھنے سکھانے کی ترکیبیں بھی رکھنی ہے، علاقائی دورہ کے ذریعے نیکی کی دعوت بھی دیتے رہنا ہے، درس دینا، سننا اور مدنی انعامات پر عمل کرکے روزانہ اپنا مُحاسَبہ کرکے اس کے خانے بھرنے ہیں اور اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمّہ دار کو جمع کروانا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ۔ اللہ پاک آپ کو خوش رکھے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


دعوتِ اسلامی کے تحت 27اگست2021ء بروز جمعہ پتوکی ضلع قصور میں شعبہ مدنی چینل کے ذمہ داران کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔اس سلسلے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی اور رکن ِکابینہ شعبہ مدنی چینل محمد ذیشان افضل عطاری نے شعبہ مدنی چینل عام کریں کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت بتائی ساتھ ہی یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سےگفتگو کی جس میں بالخصوص 4 ستمبر 2021ءبروزہفتہ کو ہونے والے مدنی مذاکرےکی پورے شہر میں دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عید میلادُ النبی کے موقع پر خُوشی کا اظہار کرنا اور محافل و جلوسِ میلاد کا اِنعِقاد کرنا رسولِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مَحبت کی علامت ہے۔ ہر سال ربیعُ الاوّل کے مقدّس مہینے میں عاشقانِ رسول اپنے پیارے مُصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عشق و مَحبت کا اظہار کرتے ہوئے جلوسِ میلاد اور محافلِ میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بھی دنیا بھر میں عید میلادُ النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بڑی عَقیدت و اِحترام سے منائی جاتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم (1st) ربیعُ الاوّل سے قبل ہی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کو نہایت خوبصورت برقی قُمقُمے لگا کرسجادیا گیا تھا۔ جلوسِ میلاد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یکم تا13ربیعُ الاوّل 1440 ہجری روزانہ مدنی مذاکرے سے پہلے جلوسِ میلاد کا اِہتمام کیا جاتا رہا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ کشتیوں میں جلوسِ میلاد دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت مختلف بندرگاہوں پر کشتیوں اور لانچوں میں بھی جلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب عطّاری، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی، محمد فاروق جیلانی سمیت بڑی تعداد میں ماہی گیر و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مذاکرے امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 29صفرُ المظفر 1440ھ تا 13ربیعُ الاوّل1440ھ مدنی مذاکرے فرمائے جن میں جانشین و صاحبزادۂ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نیز بیرونِ ملک (عرب شریف، یوکے، اسپین، اٹلی، ناروے، ہالینڈ، سری لنکا، ساؤتھ افریقہ، یو اے ای) اور پاکستان کے مختلف شہروں سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آئے ہوئے 9145 اسلامی بھائیوں کے علاوہ ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اجتماعاتِ میلاد دعوتِ اسلامی کے تحت ربیعُ الاوّل کی بارھویں شب ملک بھر میں تقریباً 869مقامات پر اجتماعاتِ میلاد مُنعقِد ہوئے جن میں2لاکھ 59ہزار 401 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں بھی عظیمُ الشّان اجتماعِ میلاد ہواجس میں مدنی مذاکرے کا بھی سلسلہ ہوا، اس پُر نور اجتماع میں بلا شبہ ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی جبکہ میئر کراچی وسیم اختر، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، آئی جی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی،ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ، ایم پی اے بلال غضنفر، ایم این اے عالمگیر خان اور ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی، ایس ایچ او، آئی جی ٹریفک، ڈی ایس پی ٹریفک، کے ایم سی، ڈی ایم سی انتظامیہ کے عہدیداران نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔ بیرونِ ملک میں ہونے والے اجتماعاتِ میلاد دعوتِ اسلامی کے تحت ٭عرب شریف ٭ہند ٭یوکے ٭بنگلا دیش ٭یونان (Greece) ٭یو ایس اے ٭کینیڈا ٭یو اے ای ٭عمان ٭کینیا ٭یوگنڈا ٭تنزانیہ ٭نیپال ٭ترکی ٭ماریشس ٭آسٹریلیا ٭زامبیا ٭ملائیشیا ٭تھائی لینڈ ٭ساؤتھ کوریا ٭سری لنکا ٭ہانگ کانگ ٭ہالینڈ ٭ڈنمارک ٭اٹلی ٭فرانس ٭جرمنی ٭بلجئیم ٭ناروے ٭سویڈن ٭قطر ٭کویت ٭بحرین ٭اسپین ٭موزمبیق ٭جارڈن ٭سویڈن ٭ملاوی کے علاوہ دنیا کے سینکڑوں شہروں میں اجتماعاتِ میلاد مُنعقد ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ میڈیا کوریج دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ہونے والے اجتماعاتِ میلاد کو الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا (نیوز چینلز اور اخبارات) نے نمایاں کوریج دی۔ چند چینلز کے نام یہ ہیں: ٭92 نیوز ٭سماء نیوز ٭جیو نیوز ٭A.R.Y نیوز ٭بول نیوز ٭ایکسپریس نیوز ٭نیو نیوز ٭نیوز ون ٭ڈان نیوز ٭میٹرو نیوز ٭دنیا نیوز ٭24 نیوز ٭K.21 نیوز ٭اب تک نیوز ٭7 نیوز ٭K.T.N نیوز و دیگر۔