19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملتان میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس جزوقتی کا
اختتام، شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں
Sat, 20 Aug , 2022
2 years ago
پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام فیضانِ نماز کورس جزوقتی کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران
سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
17 اگست 2022ء بروز بدھ اس کورس کے اختتام پر
ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عدنان عطاری مدنی نے
نماز کی اہمیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور
انہیں اس طرح کے دیگر کورسز کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)