کراچی:
بحریہ ٹاؤن آڈیٹوریم میں عظیم الشان سنّتوں بھرا اجتماع، مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری کا روح پرور بیان
اجتماع
میں شہریوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت، آڈیٹوریم خلوص و عقیدت کی فضا
سے گونج اٹھا
کراچی
(ویب ڈیسک):دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور معروف روحانی و دینی شخصیت
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کے خصوصی بیان کا ایک عظیم الشان سنّتوں بھرا اجتماع
بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی آڈیٹوریم میں انعقاد پذیر ہوا جس میں شہریوں اور
عاشقانِ رسول کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
9
اگست کی شب بحریہ ٹاؤن آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے اس روحانی اجتماع میں لوگوں
کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ آڈیٹوریم ہال مکمل طور پر شرکاء سے بھر چکا
تھا جبکہ اجتماع گاہ میں نظم و ضبط اور خلوص و عقیدت کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔
مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری نے اپنے خصوصی اور فکر انگیز بیان میں سنتِ نبویﷺ کی اتباع،
فکرِ آخرت اور معاشرتی اصلاح کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔
اجتماع
سے بیان کرتے ہوئے مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ”ہماری زندگی کا اصل
مقصد اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا حاصل کرنا ہے۔ سنتِ نبویﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی
ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ موجودہ دور میں معاشرتی برائیوں کا
خاتمہ صرف اور صرف سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔“
انہوں
نے شرکاء کو باقاعدگی سے نمازوں کی پابندی کرنے، باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے
اور گناہوں سے توبہ کر کے اپنی زندگیوں کو شریعتِ مطہرہ کے مطابق ڈھالنے کی تلقین
کی۔
اجتماع
کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے
رقت انگیز دعا کروائی گئی۔
تقریب
میں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین،
علمائے کرام اور شہریوں نے شرکت کی اور اتنے باوقار و بہترین انداز میں اجتماع کے
انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
Dawateislami