ایبٹ آباد میں سنتوں بھرا اجتماع و دستارِ فضیلت،
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا بیان
جامع مسجد محمدیہ غوثیہ زیارت معصوم، ایبٹ آباد
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بسلسلہ میلادِ مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم و دستارِ فضیلت ایک پروقار اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں علمائے کرام، شخصیات، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
اور کثیر تعداد میں طلبہ و عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
پروگرام کی اہم تفصیلا ت:
خصوصی بیان: رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے مختلف
موضوعات پر بیان کیا اور حاضرین کو سنتِ نبوی پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی۔
دستارِ فضیلت کی تقریب: دینی علوم مکمل کرنے والے طلبہ کی پذیرائی کے لیے
دستارِ فضیلت کا خاص اہتمام کیا گیا۔
عمامہ شریف کی تاج پوشی: تقریب کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے فراغت حاصل
کرنے والے طلبہ کے سروں پر اپنے ہاتھوں سے عمامہ شریف باندھا، انہیں تحائف و دعاؤں
سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Dawateislami