ضلع لوئر دیر، خیبر پختونخوا میں اسپیشل پرسنز
کے درمیان مختلف دینی ایکٹیویٹیز
صوبہ خیبر
پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام تنظیمی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے مختلف دینی ایکٹیویٹیز ہوئیں۔
تفصیلات کے
مطابق ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی عطاری نے لوئر دیر ڈسٹرکٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں اُن کے ہمراہ
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران دونوں ذمہ داران
نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیا جس میں اسپیشل پرسنز اور
اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ
دار اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
اور بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف پیش کیا نیز انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی معاشرے کے ان مخصوص افراد (اسپیشل پرسنز) کو دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروانے
کے لیے کس طرح کوشاں ہے۔
علاوہ ازیں اسپیشل
پرسنز اور اُن کے سرپرستوں کو جدید تقاضوں کے مطابق دعوتِ اسلامی کی تیار کردہ
موبائل ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کروائی گئیں جبکہ سوشل میڈیا پیجز بھی فالو کروائے
گئے تاکہ وہ گھر بیٹھے دینی معلومات حاصل کر سکیں۔(رپورٹ: کامران عطاری
صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami