دعوتِ اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے لیے سیکھنے سکھانے کے  حلقے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، 10 جولائی 2026ء بروز جمعہ منعقد ہونے والے اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کی رہنمائی کی۔

حلقے کے دوران رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تفصیلی تعارف پیش کیا نیز مختلف دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے شخصیات کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے جن میں محمد ارمان عطاری (نگرانِ شعبہ ڈونیشن بکس)، ڈاکٹر عبد القیوم عطاری (نگرانِ شعبہ عشر)، محمد عمر عطاری (نگرانِ شعبہ ڈونیشن سیل) اور زاہد بغدادی عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ ڈونیشن بکس، پنجاب)شامل تھے۔ (رپورٹ: محمد شہریار عطاری شعبہ عطیات بکس و مدنی انعامات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)