دعوتِ اسلامی کے شعبہ اجتماعِ ذکر و نعت  کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی حلقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے سے متعلق تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو اچھے انداز میں مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کو اچھے انداز میں لیکر چلنے کےحوالےسے ان کی ذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں مضبوطی کے لئے تقرری مکمل کرنے کاذہن دیا اوراسلامی بہنوں کوشعبے کے نکات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے پر توجہ دلائی اور شخصیات تک انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ پہچانے کا ذہن دیا ۔آخر میں کارکردگی فارم سمجھانے کا سلسلہ ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد کابینہ کے علاقے کوھسار میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر علاقےکی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

نیکی کی دعوت کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں اہل ثروت اسلامی بہنیں،ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے اہل خانہ اور ایک بیوٹی پارلرکی اونر کو بھی دعوت دی،اس دوران انہیں اپنے اداروں میں دینی حلقہ رکھنے کاذہن دیا جس پر پارلر کی اونر نے دینی حلقہ رکھوانے کی نیت کی نیز وہاں موجود کلائنٹس کو بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد میں  سہ ماہی مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی مشورے میں ’’تقسیم کاری‘‘ کے مدنی پھولوں پر بیان ہوا نیز اسلامی بہنوں کو مسجدِبیت بنانےکا ذہن دیا گیا۔ اس کےعلاوہ کارکردگی جدول،ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی انٹری اور کورس حُبِّ اہلِ بیت پر کلام بھی ہوا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورسز کروانے اور کارکردگی جدول وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت   گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کے علاقے صدیق آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقسیم کاری کےموضوع پر بیان ہوا اور زون نگران اسلامی بہن کی جانب سے جو مدنی پھول ملے اس پر تربیت کی گئی نیز شعبے پر تقرر پورا کرنے اور مدرسات کے ٹیسٹ پر کلام ہوا۔اس کےساتھ ہی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے گئے اور شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے گئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو وقت پر پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے زیرِ اہتمام  ضلع خانیوال چک نمبر 12اے ایج میں اشفاق احمد رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مزارات پر حاضری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپوٹ: محمد سعید عطاری ملتان ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے وقتاًفوقتاًمدنی کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں شرکا کو نماز کے مسائل سکھائے جاتے ہیں۔اسی سلسلے میں 3ستمبر2021ءبروزجمعہ رینالہ خورد میں سات دن کےفیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا ۔

نگران زون منیر عطاری نے نماز کا پریکٹیکل طریقہ سکھاتے ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی،اس کورس میں اسٹوڈنٹس،تاجران، ڈاکٹرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: محمد شوال ندیم عطاری رکن کابینہ اوکاڑہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کےتحت 2ستمبر2021ءبروزجمعرات پتوکی میں مجلس سیکیورٹی کا مدنی مشورہ ہوا۔اس مشورے میں 4 ستمبر 2021ءکوپیراگون اسکول نزد ریلوے پھاٹک پتوکی میں ہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے کے حوالے سے اہم نکات پر بات ہوئی جس میں شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو انتظامات کی ذمہ داری دی گئی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔دورانِ کورس لاہور ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی اخلاقیات، نیکی اورپرہیزگاری کے حولے سے تربیت کی نیز شعبے کے نظام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔(رپوٹ: غلام جیلانی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 2ستمبر2021ءبروزجمعہ نگران مجلس ڈونیشن سیل پاکستان ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری کا گوجرانوالہ سٹی میں  جانا ہوا۔اس موقع پر ڈونیشن کاونٹر ذمہ دارورکنِ زون موجود تھے، اس دوران نگران ِمجلس نے دعوت اسلامی کی خود کفالت اور شعبے کے نظام میں مضبوطی کے لئے ماتحت ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: غلام جیلانی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اگست2021ء میں یوکے بریڈفورڈ ریجن میں کورس بنام”آئیے دینی کام سیکھیں“کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور شعبہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھے طریقے سے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو ان نکات کے مطابق دینی کام کو کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست2021ء کےآخری ہفتےاسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔