9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کے علاقے صدیق
آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں تقسیم کاری کےموضوع پر بیان ہوا
اور زون نگران اسلامی بہن کی جانب سے جو
مدنی پھول ملے اس پر تربیت کی گئی نیز شعبے پر تقرر پورا کرنے اور مدرسات کے ٹیسٹ
پر کلام ہوا۔اس کےساتھ ہی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو اہداف دیئے گئے اور شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے گئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو وقت پر پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔