امیر اہلسنت کی رہائش گاہ پر بچوں
کے درمیان” محفل علی اصغر “کا انعقاد
کراچی
(خصوصی
رپورٹ):
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 05 جولائی 2026ء کو
چھوٹے بچوں اور بچیوں کے درمیان عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور
محبتِ اہلِ بیت کو عام کرنے کے لیے ایک پُروقار اور ایمان افروزپروگرام ”محفل
علی اصغر رحمۃُ اللہِ علیہ“ کا
آغاز روایتی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ قرآنِ پاک کی خوبصورت تلاوت سے ہوا جس
کے بعد ننھے ثناء خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور حضور غوثِ اعظم رحمۃُ اللہِ علیہکی شان میں انتہائی خوبصورت اور جذباتی انداز میں
نعتیں اور منقبتیں پیش کیں۔ اس کے بعد ایک مدنی منی نے سیرت حضرت سیدناعلی اصغر رحمۃُ اللہِ علیہ ایک رسالے سے پڑھ کر سنائی۔
امیرِ
اہل سنّت کی خصوصی شرکت اور بچوں سے پیار:
اس
بابرکت محفل کی خاص بات امیرِ اہل سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور
نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی بھی تشریف
فرما تھے۔ انہوں نے محفل میں موجود ننھے بچوں اور
بچیوں سے انتہائی شفقت اور پیار کا اظہار کیا۔ امیرِ اہل سنّت نے باری باری تمام
بچوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھا اور ان کے روشن مستقبل اور ایمان پر استقامت کے لئے
خصوصی دعائیں فرمائیں۔
اس
روح پرور محفل کا مقصد بچوں کو بچپن ہی سے دینِ اسلام، اہلِ بیتِ اطہار اور
بزرگانِ دین کی محبت کے سانچے میں ڈھالنا ہے تاکہ وہ آگے چل کر معاشرے کے بہترین
اور باکردار مسلمان بن سکیں۔
Dawateislami