دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےزیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ کی ڈویژن ولزڈن گرین ( Willesden Green)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ کورس بنام”حُبّ اہل بیت “کا انعقاد جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران مبلغات دعوت اسلامی نے اہل بیت سے محبت ،سادات کرام کی تعظیم کے بارے میں بتایا اور مزید علم دین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ(Reading) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 80اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے واقعہ کربلا کے بارے میں بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم لحرام میں نوافل اور کثرت عبادت کا ذہن دیتے ہوئے پابندی سے ہفتہ اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے  ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور یومِ دعوت اسلامی کے اجتماعات کو کامیاب بنانے، اس دن کو کیا کیا کام کرنے ہیں اور اس کی تیاری کیسے کرنی ہے، ان سب باتوں پر گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جات کی 8 ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلا می بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت عام کرنے، دینی کاموں کو بڑھانےاورسنتوں بھرے اجتماعات کے آغاز کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  23 اگست2021ء کو یوکے کے شہروں ٹوٹنگ اور ایسٹ ہام(Tooting and East Ham) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


گزشتہ روز وزیر قانون راجہ بشارت کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور رکن شوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کی  مرحومہ ساس کے لئے ایصالِ ثواب و فاتحہ کا سلسلہ بھی کیا گیا۔

جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد وزیر قانون نے فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔ 


کراچی : کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب  16 افراد انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 16 مزدوروں کے انتقال کی تصدیق ہوئی ہے۔

آگ سےجل کر شہید ہونے والے12 افراد کی نماز جنازہ گزشتہ رات عثمان آباد(نزد چیل چوک لیاری) قطب مدینہ مسجد کے قریب ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے رکن و ماہرِ علومِ تجارت و حج مفتی علی اصغر عطاری نے پڑھائی جبکہ ایک کی نمازِ جنازہ قیوم آباد میں ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی، فیکٹری میں دھویں کے باعث امدادی کارکنان کا اندر جانا ممکن نہیں تھا، ایک فائر فائٹر بھی کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔انتقال ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 


آج 28 اگست 2021ء  کی شب تقریباً 9:15 بجے مدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔مدنی مذاکرے میں شریعت اور طریقت کی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج کے ساتھ ساتھ بہت سی مفید باتیں بیان کی جاتی ہیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے  گزشتہ دنوں خضدار میں DIG جیل خانہ جات ساؤتھ بلوچستان سید عبدالرزاق شاہ کے پرسنل سیکرٹری وقاص احمد سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا بعد ازاں انہیں تحفے رسائل بھی دیئے گئے۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


25اگست2021ء بروزبدھ صادق آباد میں دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ کےذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف سےملاقات کی ۔اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوت ِاسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالے آگاہی دی نیز 2ستمبر2021ءبروز جمعرات یومِ دعوت کےموقع پرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کا ذہن دیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اس موقع پر 25اگست2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے رابطہ آفس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر علی عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع خضدار میں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران خضدار کابینہ قاری محمد نواز عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن کے ذمہ دار محمد وقار عطاری کے ہمراہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ساؤتھ سید عبدالرزاق شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سبی جیل میں معلم کی انٹری کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جس پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ساؤتھ نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)