نعمت پر شکر بجا لانا، رضائےالٰہی عزوجل کے حصول اور نعمت کی بقاکا بہترین ذریعہ ہے۔الحمدللہ عزوجل 40 سال پہلے 2ستمبر 1981میں اللہ پاک نے مسلمانوں کو ایک عظیم نعمت دعوتِ اسلامی کی صورت میں عطا فرمائی۔عاشقانِ رسول اس دن کو اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے دھوم دھام سے یومِ دعوتِ اسلامی منا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسز میں یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ نے تلاوت قراٰن،نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ، تقاریر اور سوال و جواب میں حصہ لینے کے ساتھ مختلف آرٹ ایکٹیوٹیز کے ذریعے دعوتِ اسلامی سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

تقاریب میں دعوتِ اسلامی کے تعارف کے ساتھ 40سال کے مختصر سے دورانیہ میں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات ، شعبہ جات کا تعارف اور حاصل کردہ کامیابیوں کو بیان کیا گیانیز بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ ِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتھم العالیہ کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے آپ کے والدین کا بھی ذکرِ خیر کیا گیا ۔

معاشرے کی اصلاح وتعمیر میں دعوتِ اسلامی کے کردار کو بیان کرتے ہوئے خصُوصاً اس پر فتن دور میں امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےنو نہالوں کی کردار سازی میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا گیا ۔اساتذہ کی طرف سے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں دعوتِ اسلامی کی ترقی اور اس میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی۔ اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،ایڈیٹر:غیاث الدین عطاری)