دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم یوکے کے زیر اہتمام اسٹاف ہاؤس، یونیورسٹی آف برمنگھم  میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم یونیورسٹی، برمنگھم سٹی یونیورسٹی، آسٹن یونیورسٹی، کیلی یونیورسٹی، اوپن یونیورسٹی اور کوئین یونیورسٹی آف لندن سمیت مختلف یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ” Value your Time “ کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں حاضرین کو ٹائم مینجمنٹ میں مہارت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور مزید یہ کہ کاموں کو کس طرح ترجیح دی جائے، آگے کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے، تناؤ کو کم کیا جائے، کام کا توازن کیا جائےاور اسٹوڈنٹس اپنے وقت کو مؤثر طریقےسے کامیابی کے لئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟ اس بارے میں آگاہی دی گئی۔

شرکت کرنے والے طلبہ کی طرف سے بہترین feedback موصول ہوا اور انہوں نے مستقبل میں دعوت اسلامی کی مزید تقریبات میں شرکت کرنے کا بھی ارادہ کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)