گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ پاکستان کے
6 ریجن کے ذمہ دارانِ ائمہ مساجد کا مدنی
مشورہ کیا ۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے 2ستمبر2021ء ’’40واں یوم دعوت اسلامی‘‘
منانے اور اس کی بھرپور تیار ی کرنےکےحوالےسے ذمہ داران کی تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہیوم دعوتِ اسلامی کےحوالےسےمسجدمسجد اجتماع منعقدکیا
جائےساتھ ہی ہر مسجد میں3ستمبر جمعہ کے دن ’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان ہو،جمعہ کےدن ائمہ کرام دوران بیان ترغیب دلاکر نماز جمعہ کےبعدنمازیوں
کےتاثرات بھی لیں نیز امام صاحبان کے
ذریعے جو افراد دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرحافظِ قراٰن بننے اور عالم دین بننے کا شرف حاصل کرچکے ان کے بھی
تاثرات ریکارڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)