دعوتِ اسلامی کے تحت 25اگست2021ءبروزبدھ شعبہ
نگران ائمہ مساجد پاکستان، ریجن ذمہ داران
و ناظم اعلی ائمہ مساجداورپاکستان
کارکردگی ذمہ دار کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ پاکستان کے
6 ریجن کے ذمہ داران اور ملک بھر کے ناظمین اعلی ائمہ مساجدکا بذریعہ نیٹ آن
لائن مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے 2ستمبر2021ءکو ’’40واں یوم دعوت
اسلامی‘‘ منانے اور اس کی بھرپور تیاری کرنےکےحوالےسے ذمہ داران کی تربیت کی۔
اس سلسلے میں یوم دعوتِ اسلامی کےحوالےسےمسجدمسجداجتماع منعقد کرنےاورہرمسجد
میں3ستمبرجمعہ کےدن’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان کرنے کا ذہن دیانیز جمعہ کےدن ائمہ
کرام دوران بیان ترغیب دلاکر نماز جمعہ
کےبعدنمازیوں کےتاثرات بھی لیں نیز امام
صاحبان کے ذریعے جو افراد دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرحافظِ قراٰن
بننے اور عالم دین بننے کا شرف حاصل کرچکے
ان کے بھی تاثرات ریکارڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)