معاشرے کی تعمیرو ترقی کے لیے افراد تیار کرنا  قوموں کے عروج کا سبب بنتا ہےاور اچھے افراد کی تیاری کے لئےاچھے تعلیمی ادارے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں مزید اضافہ کرنے کےلئے28اگست 2021بروزہفتہ کو فیصل آباد مدینہ ٹاؤن کیمپس میں فیصل آباد ریجن کی ایکسپینشن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کی مدنی مرکزی شوری کے رکن حاجی رفیع عطاری ، فیصل آباد ریجنل ڈائریکٹر محمد صفدر عطاری فیصل آباد ریجن، نگران زون، نگران کابینہ اور دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں شرکا کو بتایا گیا کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں کی روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی و معاشرتی امور پر بھی تربیت کرتا ہے ساتھ ہی انہیں نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ الحمد للہ عزوجل شرکا نے اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بہت سی اچھی اچھی نیتیں کی اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی، اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)