شکریہ  امیر اہل سنت ، شکریہ دعوت اسلامی

اللہ کریم نے دنیا میں انسانوں کی فلاح و بہبود ، ان کی اصلاح اور کردار کو سنوارنے کے لئے وقتا فوقتا انبیاءکرام کواس دنیا میں بھیجا، ہر نبی نے لوگوں کواللہ کریم کی وحدانیت اور اس کے آگے سربسجود ہونےکی دعوت دی اور اپنے افعال و کردار کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کی ۔ سب نبیوں کے آخر میں اللہ کریم نے انسانوں کو اپنا پیارا محبوب عطافرمایااور قیامت تک کے لیے نبوت کا دروازہ بند کردیااور انبیاء کی بعثت کے اس مقصد کو اپنے محبوب کی امت کے ذمہ لگا دیا، جیساکہ قرآن مجید ،فرقان حمید کےپارہ 4 سورۂ ال عمران میں اس بات کو یوں بیان کیا:

وَ لْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ یَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَیْرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۔

ترجمہ :اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ (سورہ اٰل عمران، آیت 104)

قرآن کریم کی اس آیت سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر تبلیغِ دین فرضِ کفایہ ہے۔ اس کی بہت سی صورتیں ہیں جیسے مصنفین کا تصنیف کرنا، مقررین کا تقریر کرنا، مبلغین کا بیان کرنا، انفرادی طور پر لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا وغیرہ، یہ سب کام تبلیغِ دین کے زمرے میں آتے ہیں اور بقدرِ اخلاص ہر ایک کو اس کی فضیلت ملتی ہے۔

تبلیغ قَولی بھی ہوتی ہے اور عملی بھی اور بسااوقات عملی تبلیغ قولی تبلیغ سے زیادہ مُؤثّر ہوتی ہے۔یہی وجہ تھی کہ صحابہ کرام ،تابعین و تبع تابعین اور دیگر بزرگان دین نے بھی لوگوں کی اصلاح کے لئے مختلف طریقے اپنائے اور کثیر لوگوں کے ایمان و عقائد کو محفوظ کرکے انہیں خالق کائنات کے مقرب و محبوب بندوں میں شامل کروانے کی کوششیں کی ۔ نبی کریم کی سنتوں کے پیکر،صحابہ کرام وتابعیناور بزرگان دین کی سچی محبت سےلبریز اللہ کےایک نیک بندےاور کراچی کے ایک چھوٹے سے علاقے کی ایک مسجد کے ایک امام نے 2ستمبر1981 میں مسلمانوں کی اصلاح کرنے اور ان کے کردار کو سنوارنے کے لئے ایک تحریک بنام ”دعوتِ اسلامی “ بنائی اور اس تحریک کا ایک مقصد رکھا کہ ”مجھےاپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے “

اور یہ بات مشہور ہےکہ ترغیب کے لئے سراپائے ترغیب بننا پڑتاہے ،اللہ کےاس نیک بندے نے اپنے کردار سے اس بات کو سچ کردکھایا اور لوگ ان کے قول و فعل سے متاثر ہونے لگےاسلام کی بہاریں نظر آناشروع ہوگئیں۔ مسلمانوں کے عقائد و نظریات اور ان کے کردار کو سنوارنے کے لئے مساجد کی تعمیر ات شروع ہو گئیں ۔ بچوں اور نو جوانوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات سے آشنا کرنے کے لئے ہر طرف مدارس کی تعمیرات شروع ہو گئیں ۔ان مدارس کی کامیابی اس طرح روز روشن کی طرح واضح ہو رہی ہیں کہ ان سے فارغ التحصیل مدنی علماء سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں دین متین کی خدمت اور لوگوں کو نبی کریم کی سنتوں اور اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آشنا کررہے ہیں۔

اسلام کی تعلیمات پر عمل پیراامیر اہل سنت کےتربیت یافتہ مریدین کو دیکھ کر آج لوگ یہ بات کہنے پرمجبور ہوگئے کہ یہی لوگ اسلام پرعمل کرنے والےلوگ ہیں،جنہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کو دیکھنا ہوتو ان کے کردار کو دیکھ لیں ۔

آج دنیا میں اگر کسی بھی شخصیت کی کامیابی اور نا کامی کا فیصلہ کرناہوتو اس کی دو چیزوں کو دیکھا جاتاہے ۔ (1) اس نے کہا کیا تھا؟ (2) اور کیا کیاہے ؟

اللہ پاک کےفضل و کرم سے قبلہ شیخ طر یقت، امیر اہل سنت نے آج تک جو جو باتیں کیں الحمدللہ! ان کو کرکےدیکھایا ۔ لاکھوں لوگ ان کے دامن سے وابستہ ہوکر نیک ، نمازی بن گئے، کئی غیرمسلمانوں کو دامن اسلام سے وابستہ ہونےکی سعادت نصیب ہو گئی ۔ 2ستمبر 2021 کو اس تحریک کو 40سال مکمل ہونے جارہے ہیں اور ان چالیس سالوں کے اندر اللہ پاک کے فضل و کرم ،نبی کریم کی نظر عنایت اور بزرگان ِ دین کے فیضان سے مالامال اس تحریک نے جس شعبے میں بھی قدم رکھا وہ اپنی مثال آپ ہے ، حالات زمانہ کےحساب سے امتِ مسلمہ کو جس جس شعبے کی ضرورت پیش آتی رہی یہ تحریک اس شعبے میں امت مسلمہ کی خدمت کرتی نظر آئی اور تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا کہ

جب کرونا جیسی مہلک وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اس وقت تھلیسیمیا کےمریضوں کو خون دینے سے لے کر لاک ڈاون کی وجہ سے تقریبا 25لاکھ غریب مسلمانوں کے گھروں میں راشن پہنچا کر خیر خواہی امت کا حق ادا کیا۔

اسی طرح جب صحابہ کرام کی شان میں نازیبا کلمات کہے جانے لگےتو اس مرد قلندر نے ہرصحابی نبی جنتی جنتی کانعرہ دے کر مسلمانوں کے عقائد ونظریات کو محفوظ کیا۔

قبلہ شیخ طریقت امیر اہل سنت اور آپ کی تحریک دعوت اسلا می کا شکریہ ادا کریں تو کس کس پہلو سے کریں؟ دعوت اسلامی ا ب تک80 سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی تعلیمات کو عام کرتی نظرآ رہی ہے۔ بندۂ ناچیز ترمذی شریف کی اس حدیثِ مبارکہ پر عمل کی نیت سے کہ جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا اس نے اللہ کا بھی شکرادا نہ کیا۔(ترمذی ،3/384،حدیث:1962 )

قبلہ امیر اہل سنت اور تمام اراکین شوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ” شکریہ امیراہل سنت ، شکریہ دعوت اسلامی “ اور ساتھ ہی دعوت اسلامی کو 40 سال دین متین کی خدمت کرنے پرحضرت علامہ مولانا محمد الیا س عطار قادری اور اراکین شوری اور تمام دعوت اسلامی والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

اللہ کریم قبلہ شیخ طریقت ، امیراہل سنت ، تمام اراکین شوری ( جو اپنی زندگی کے قیمتی لمحات دین کی خدمت کے لئے صرف کر رہے ہیں ان سب )کو اور تمام دعوت اسلامی والوں کو بے شمار برکتیں عطافرمائے اور اس تحریک کو مزید دنیا بھر میں دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے کے توفیق عطافرمائے۔

آمین

عبدالجبار عطاری مدنی

المدینۃ العلمیہ (شعبہ ذمہ دار رسائل دعوت اسلامی )

1/9/2021

دعوتِ اسلامی کے رکن مجلس جنوبی زون لاہور محمد شہزاد مدنی عطاری نے30اگست2021ء بروزپیر روزنامہ قوت لاہور کے ایڈیٹر امداد اللہ قریشی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔

آخر میں مکتبۃالمدینہ کا رسالہ ”توکل“ تحفے میں پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں30اگست2021ء بروزپیر رکن مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نے روزنامہ جنگ لاہور کے ایڈیٹر بیدار بخت بٹ سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوت اسلامی کےچند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن تحفہ میں پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لاہور میں صحافیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی گئی۔اس سلسلے میں  30اگست2021ء بروز پیر لاہور کے صحافیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کا وزٹ کیا جن میں تفویض کردہ ایڈیٹر ذیشان نذیر اور طاہر جمیل شامل تھے نیز مدنی چینل کے مقبول سلسلہ مدنی خبروں کے ہیڈ محمد بلال عطاری سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور  میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکن مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نے روزنامہ سماء کے ایڈیٹر عاطف سعید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورکے وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کےتحت 29اگست2021ءبروز اتوار نگرانِ کابینہ فروز پور روڈ لاہور شمالی شہباز عطاری، رکن زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور شمالی عالم عطاری نے دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ شاہدرہ لاہور میں فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی میں اوراق مقدسہ کے نئے طرز پر بنائے گئےکارخانے کا وزٹ کیا۔

اس موقع پررکن زون لاہور شمالی عالم عطاری نے نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور جدید کاخانے کے حوالے سے آگاہی دی ۔

اس دوران نگران کابینہ نے شعبے کے کاموں کوخوب سراہتے ہوئے اپنی کابینہ فروز پور روڈ لاہور میں بھی اسی طرزپر ایک جدید کارخانہ لگا کر دینے کی نیت فرمائی تاکہ اس شعبے کےدینی کاموں کو جدید طرز پر کیا جا سکے۔

اسلامی بھائیوں نے 2 ستمبر2021ء یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے شکریہ امیر اہل ِسنت کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ 3,4,5 ستمبر 2021ءجمعہ ،ہفتہ اور اتوار مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیتیں کیں۔(رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنو ں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے برانچ شیراں والا گیٹ لاہور میں نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی اور لاہور ریجن کے ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی  نے لاہور ریجن کے برانچ ناظمین و زون ذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں نیو انگلش مدرسین کے حوالےسے کلام کیا گیا نیز ہوم کلاسز کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 28اگست2021ء بروزہفتہ پتوکی ضلع قصور میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس جزو وقتی کا آغاز ہوا جس میں نماز کے مسائل اہمیت اور نماز کا عملی طریقہ پریکٹیکل بھی سکھایا جائے گا۔

اسم موقع پرنگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے شرکا کو نماز کی اہمیت اورنماز کے مسائل کے بارے رہنمائی کرتے ہوئے ایسے کورسز پورے شہر میں حلقہ سطح پر کروانے کی ترغیب دلائی ۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2021ءبروزاتوار سکھر میں رکن مجلس و رکن سکھر زون محمد احمد بلال عطاری اور محمد عمران عطاری نے نیوز کے بیوروچیف جمیل احمد مغل سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ  FGRF کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی گئی۔

دوسری جانب رکن مجلس نے ڈیلی سکار/پاک سندھ کے بیوروچیف مجیب الرحمن ورند سے ان کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی۔ مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے پریس کلب کے دیگر صحافیوں کےہمراہ شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےاسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے دعوتِ اسلامی وقتاًفوقتاً  سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کرتی رہتی ہے ۔اسی سلسلے میں 28اگست2021ء بروز ہفتہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایبٹ آباد میں صحافی اجتماع منعقد ہوا جس میں سینئر صحافیوں کے علاوہ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی یعفوررضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیابعدازاں اجتماعِ پاک کےاختتام پر صحافیوں کو مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفہ میں پیش کی گئی،اس دوران رکن لاہور ریجن عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27اگست2021ءبروزجمعہ سنجھوروپریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد ہوا  جس میں رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا۔اس موقع پر ا لیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی، رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


الحمد اللہ علی احسانہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےاخلاص ،لگن اور شب و روز کی مسلسل کاوشوں کےنتیجے میں اَب2021ءبمطابق 1443ھ میں دعوت اسلامی کو 40 سال مکمل ہونے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں رواں سال 2 ستمبر2021ء بروز جمعرات کو عالمی مدنی مزکز فیضان مدینہ میں 40 واں یومِ دعوت اسلامی منایا جائے گا جس میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری دعوتِ اسلامی کی اصلاح معاشرہ کےحوالےسے کی جانےوالی دینی خدمات سے آگاہی دیں گے۔اس موقع پر امیر ِدعوت اسلامی مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نےاسلامی بھائیوں کو شکرانے کے 2 رکعت نفل ادا کرنےکی ترغیب بھی دلائی ہے۔

یومِ دعوت اسلامی کا بنیادی مقصد اللہ پاک کی اس نعمت کا شکر ادا کرنا ہےکہ اس نے ہمیں اس پُر فتن دور میں ایسا دینی ماحول عطا کیا جس نے معاشرے کےکتنے ہی بگڑےہوئے لوگوں کو سنوارا۔ بزرگان دین علیہ الرحمہ نےہر دور میں امت مسلمہ کی اصلاح کےلئےشریعت کےاندر رہتےہوئےاصلاح کےمختلف انداز اپنائے تاکہ مسلمان خواب غفلت سےبیدار ہوں اور غیر مسلم اسلام کی طرف مائل ہوں ۔ دعوت اسلامی نےبھی اپنے بزرگوں کےنقش قدم پر چلتےہوئےکتنےہی بےنمازیوں کو نمازی بنادیا اور ان میں سےکتنوں کو امامت کورس کرواکرمنصب امامت پر فائزکردیا ۔پاکستان انتظامی امور کے نگران رکن شوریٰ حاجی شاھد عطاری دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتےہوئے فرماتے ہیں کہ کیا بعید ایسے افراد ہی امامت کورس بھی کرواتےہوں، بدکردار لوگوں کو باکردار مسلمان بنادیا،سنت سےدور کتنےہی افراد کوشارع سنت کے رستےپر گامزن کردیا ،اسی طرح فیشن پَرست اوربےپردہ عورتوں کو چادر و چار دیوار ی کا درس دیگر انہیں شرعی پردہ کرنےوالا بنادیا ۔مزیدامیر اہل سنت کےتربیت یافتہ مبلغین کی انفرادی کوشش اور مدنی چینل دیکھ کر کتنےہی غیر مسلم ایمان کی دولت سےمالامال ہوگئے۔مسلمانوں کو نصیحت کرنےکاحکم رب کریم عزوجل نے دیا ہے۔جیساکہ ارشاد خداوندی ہے:

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔ ترجمہ: اور سمجھاؤکہ سمجھانامسلمانوں کوفائدہ دیتاہے۔(الذاریات:51/55)

اسی طرح دعوت اسلامی کادینی کام جیل خانہ جات میں بھی ہے،جیل میں ایسے لوگوں کی کثرت ہوتی ہے جو عموماًقراٰن و سنت کی تعلیم سے بے بہرہ ہوتے ہیں، اسی وجہ سے نفس وشیطان کے بہکاوے میں آکر قتل و غارت ، فائرنگ، دہشت گردی، توڑ پھوڑ، چوری، ڈکیتی، زناکاری، منشیات فروشی، جوا اور نہ جانے کیسے کیسے جرائم میں مبتلا ہوکربالآخر جیل کی چار دیواری میں مقیّد ہوجاتے ہیں ۔ الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ قَیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لیے جیل خانوں میں بھی دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضانِ قراٰن کے ذریعے دینی کام کا سلسلہ جاری ہے ۔ کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو عالم بنانے کےلئے جامعۃ ُالْمدینہ کا بھی سلسلہ ہے ۔ کئی ڈاکواور جَرائم پیشہ افراد جیل کے اند ر ہونے والے دینی کاموں سے مُتأَثِّر ہوکر تائب ہونے کے بعدرِہا ئی پاکر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مسافر بننے اور سُنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پارہے ہیں۔

اللہ کی رحمت ہےیہ دعوت اسلامی اللہ کی نعمت ہے یہ دعوت اسلامی

آقا کی عنایت ہے یہ دعوت اسلامی امت کی خیرخواہی یہ دعوت اسلامی

دعوت اسلامی نےمعاشرے کی اصلاح میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی

بزرگانِ دِین کا مُعاشرے کی اصلاح  کا جذبہ مرحبا! اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بُزرگانِ دِین کی صحبت سےتربیتِ یافتہ شیخِ طریقت،امیراہل سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادِری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مُعاشرےکی اصلاح کرنےکےمعاملےمیں بےحد ایکٹو (Active) ہیں۔آپ اِصلاحِ مُعاشرہ کے لئے کئی اہم کاموں میں مصروف ہیں،آپ لوگوں کو نرمی ومحبت سےنیکی کی دعوت دےکرگناہوں سےروکنے کےلئےہردم کوشاں ہیں۔اَمیراہل سنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جہاں انفرادی کوشش کے ذریعے مُعاشرے کی اصلاح کررہےہیں،وہیں آپ اپنے بیانات اورمدنی مذاکروں کے ذریعےبھی مُعاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،آپ کےبیانات اورمدنی مذاکرے تاثیرکاتیربن کراثراندازہورہےہیں۔

آپ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات اور مدنی مذاکروں  کوسننےوالوں کی توجہ کاعَالَم دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےسُنّتوں بھرے اجتماعات ہوں یاہرہفتےکوہونےوالامدنی مذاکرہ کثیر عاشقانِ رسول آپ کےبیان اوررنگ برنگے مدنی پھولوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں،بذریعہ مدنی چینل،اِنٹرنیٹ دیکھنےاور سننے والوں کی تعداد اس کےعلاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ آپ کےبیانات و مدنی مذاکرے بذریعہ مدنی چینل گھروں،دکانوں(Shops) ،جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سےسُنےجاتےہیں۔ان بیانات کومکتبۃ المدینہ شائع کرتاہے۔

آپ کااندازِبیان بےحد سادہ اور عام فہم اور سمجھانے کاطریقہ ایساہمدردانہ ہوتاہےکہ سننےوالےکےدل میں اُترتا چلا جاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پرآچکےہیں اِسی طرح دعوتِ اسلامی نےکتنوں کوقراٰن مجید کی تعلیم دی اور کتنےہی دنیادار لوگوں کو درس نظامی کرواکر عالم اورمفتی بنادیا جواَب دینِ اسلام کی خدمت سر انجام دے رہے،اور کتنے ہی لوگوں کو دعوت اسلامی نےمدینے اور مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کےعشق ومحبت کےجام گھول کر پلادیئےجو کہ ایمان کاحصہ ہے۔ اس لئے معاشرے میں جب دعوت اسلامی کا نام لیا جاتا ہےتو ذہن میں ایسے افراد کاتصور آتا ہےجو مدینہ کی محبت سےسرشار ،پیارےآقا صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنےوالے،دین پر چلنے والے،اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دیکر انہیں بھی دین پر عمل کروانےوالےہے۔

”یوم دعوت اسلامی پر دعوت اسلامی نے اب تک جتنے بھی دینی، اصلاحی و فلاحی کاموں کے مراحل طے کرلئے ہیں ان کے بارےمیں ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا جائیگا جس سے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مزید دینی کام کرنے میں رغبت ملے گی۔

اللہ پاک کےفضل و کرم اور مصطفیٰ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظر عنایت سے دعوت اسلامی دن بہ دن ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔ شیخِ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں جب سے دعوت اسلامی بنی ہے جب سے اَب تک ا یک پل کےلئے بھی پیچھے نہیں ہوئی، ترقی کےمنازل ہی طے کررہی ہے ۔اللہ پاک آپ دامت برکاتہم العالیہ کےاس باغ کو سدا پھلتا پھولتا رکھے ۔ امین

آپ دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے چند رُفقاء کےساتھ ملکر 1981ء میں اس عظیم کاروان کاآغاز اس مدنی مقصد کےتحت فرمایا کہ ’’مجھےاپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘۔آپ فرماتے ہیں کہ میں اکیلا ہی چلاتھا جانب منزل ایک ایک آتا رہا کارواں بنتا رہا ۔

دعوتِ اسلامی کے بنیادی مقصد پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے شب روز کو وقف کردیا ، یہی وجہ ہے کہ آپ کی مسلسل کوشش و جد وجہد کے نتیجے میں اللہ پاک نے آپ کو کامیابی عطا فرمائی ہے۔ عربی کا مشہورمقولہ ہے مَنْ جَدَّ وَجَدَ یعنی ’’جس نے کوشِش کی اُس نے پا لیا‘‘۔

مزید آپ کو علمائے اہل سنت مدظلہم العالی کی تائید بھی حاصل ہوتی رہی۔ دینی کاموں کے لئے حضرت علامہ مولاناشفیع اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مسجد ”گلزار حبیب“ جو کہ سولجر بازار میں واقع ہے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اسے پیش کردیا ،اسی وجہ سے گلزار حبیب مسجد کو دعوت اسلامی کااولین مدنی مرکز بھی کہا جاتاہے۔

گلزار حبیب مسجد سے شروع ہونےوالا یہ دینی کام آج دنیا کےتقریبا200 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔اس کےعلاوہ دعوت اسلامی 100 سےزائد شعبہ جات میں اصلاح معاشرہ کے لئے دینی متین کی سنتوں کی خدمت سرانجام دےرہی ہے۔ دعوت اسلامی نے اصلاح معاشرہ کے حوالے سے اپنےمدنی مقصد کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے۔

(1) اپنی اصلاح کےلئے رسالہ بنام ’’نیک اعمال ‘‘

(2)ساری دنیا کی اصلاح کےلئے ”مدنی قافلہ“

رسالہ بنام ’’نیک اعمال ‘‘ کےبارے میں امیر اہل سنت فرماتے ہیں یہ اسلامی زندگی کاگزارنے کاآسان طریقہ ہے۔اسں میں موجود سوالات پر عمل کرنے کی برکت سےآپ اپنی زندگی کےشب وروز کو دین اسلام کی تعلیمات کےمطابق گزار سکتےہے اور مدنی قافلہ کےبارےمیں آپ فرماتے ہیں مدنی قافلہ دعوت اسلامی کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔اور آج مدنی قافلوں کی برکت سےدنیا بھر میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کی دھوم دھام ہے۔

لحد میں عشقِ رُخِ شہ کا داغ لے کے چلے اندھیری رات سُنی تھی چراغ لے کے چلے

ترے غلاموں کا نقشِ قدم ہے راہِ خدا وہ کیا بہک سکے جو یہ سراغ لے کے چلے

(حدائق بخش،ص:369)