دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ جولائی 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 130

جن پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20 ہزار 884

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:46 ہزار259

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد: 24 ہزار966

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 491

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار655 ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 13،12،11اگست 2021ءبروز بدھ جمعرات اور جمعہ کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں تین دن  پر مشتمل اجتماعِ ذکرشہادت کا164 مقامات پر سلسلہ ہوا جن میں تقریباً16000 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے’’امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی آزمائشوں کا سفر‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے اوراسلامی بہنوں کو محرم الحرام میں کی جانے والی عبادتوں کے بارےمیں بتایا اور دس محرم الحرام کی برکتیں بتائی ۔مزید اِن اجتماعات میں اہلِ بیت کی یاد میں امام حسین کی منقبت پڑھی گئی ۔آخر میں دعا اور صلوٰۃ وسلام کاسلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے واہ کینٹ زون کی کابینہ حضرو کامرہ کے فیضان مدینہ کی بیس مینٹ میں واہ کینٹ نیو بستہ ،کامرہ ،اٹک اور ہزارہ بستے کی مشاورت بڑھانے کےکئے مدنی انتخاب کاسلسلہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کے تحریری اور تجوید ٹیسٹ لینے کی ترکیب کی۔ ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں سے شعبہ روحانی علاج کے حوالے سے تاثرات لئے گئے جس میں اسلامی بہنوں نے شعبے میں کام کرنے اور اس شعبے کےدینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسی طرح شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد زون کی سٹی کابینہ میں راولپنڈی اسلام آباد زون اور واہ کینٹ زون کے مدنی انتخاب کاانعقادہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے تحریری اور تجویدکے ٹیسٹ لئےنیز اِ ن سے شعبہ کے حوالے سے تاثرات لئےگئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 اگست 2021ء کومیانوالی زون کی شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی کابینہ کا مدنی مشورہ لیا۔ ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو سفری فارم ،اَپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔اس کےبعد بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسہ کے درجے کا وزٹ کیا اور آڈٹ کی ترکیب کی ۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسے گزشتہ دنوں میانوالی زون کی میانوالی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیان کیانیزاسلامی بہنوں کو دعائے شفاء اجتماع اور دینی کام کورسز منعقدکروانے کی ترغیب دلائی ۔مزید کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیااور علاقائی سطح پر تقرری مکمل کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئے ۔اس کےبعد شعبہ شب و روز کےحوالےسے کابینہ و ڈویژن سطح پرتقرر ی مکمل کی اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار بھی مقرر کی ۔اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون لالیاں کابینہ کی ڈویژن ترکھانوالہ میں محفلِ نعت کاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا ۔ مزیدڈویژن و علاقائی سطح  پر تقرری کی اور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا جدول و کارکردگی فارم سمجھائے جس پرڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے جدول اور مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدر آباد زون میں بذریعہ انٹر ینٹ مدنی مشورہ کیا گیاجس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں موجوداسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں پر خصوصی توجہ دینےکاذہن دیا۔مزید بہتری لانے اور علاقہ سطح تک تقرر ی مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئے نیز ماتحت کی تربیت اور اپنے شیڈول کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی نکات بیان کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  17اگست 2021 ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کراچی ریجن نگران ،کراچی ایسٹ زون2 کی کابینہ نگران نیز مدرسۃ المدینہ( اسلامی بہنوں کےلئے ) کی پاکستان سطح کی ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کاموں میں تقسیم کاری کرنےکےفوائد پر بیان کیااورانہیں اس بارےمیں تربیتی نکات سمجھائے نیزکارکردگی جدول کی بر وقت سافٹ ویئر پر انٹری کرنے کےحوالےسے ان کی تربیت کی اور مدنی پھول بتائے۔مزید تقرری مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف بھی دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس کےعلاوہ پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنوں کےلئے ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو 8 ستمبر 2021ءسے شروع ہونے والے رہائشی کورسز کے انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاوراسلامی بہنوں کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے ، مسجدِ بیت،یوم دعوتِ اسلامی منانے اور دیگر اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن کے شہر سڈنی کی مختلف ڈویژن(Auburn، Black Town، Liverpool) میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 113اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے بذریعہ زوم لنک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک اور بیرون ملک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ فیضان اسلام پر خصوصی توجہ کرنے کے لئے نکات بنائے گئے۔جامعۃ المدینہ میں عصری علوم سکھائےجانے کے لئے دورانیہ باہمی مشاورت سے طے کیا گیا نیز دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش   سلہٹ ریجن حبی گنج زون میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔