اراکین
عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے بذریعہ زوم لنک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ملک اور بیرون ملک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی اراکین
نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ فیضان اسلام پر خصوصی توجہ کرنے کے لئے نکات بنائے گئے۔جامعۃ المدینہ
میں عصری علوم سکھائےجانے کے لئے دورانیہ باہمی مشاورت سے طے کیا گیا نیز دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی
مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا ۔
بنگلہ
دیش سلہٹ ریجن حبی گنج زون میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش سلہٹ ریجن حبی گنج زون میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ
دیش سلہٹ ریجن حبی گنج زون اولپور ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام بنگلہ دیش سلہٹ ریجن حبی گنج زون اولپور ڈویژن میں دِینی کام بڑھانے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
26اگست کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے

دعوتِ
اسلامی کے زیرِاہتمام ہر جمعرات کی شب
ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 26 اگست 2021ء کو کو رات
ساڑھے9 بجے براہِ راست ہفتہ وار اجتماع منعقدہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اظہر عطاری” اچھی بری موت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
اس
کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
ترجمان دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے اپنے اپنے شہروں میں ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست
کی جاتی ہے۔

دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ جولائی 2021ء میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی
درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 130
جن پر
آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20 ہزار 884
دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:46 ہزار259
بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد: 24 ہزار966
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 491
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار655 ۔
حیدرآباد
زون کی حیدرآباد کابینہ میں اجتماع ذکر شہادت کا164 مقامات انعقاد

دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتمام 13،12،11اگست 2021ءبروز بدھ جمعرات اور جمعہ کو حیدرآباد زون
کی حیدرآباد کابینہ میں تین دن پر
مشتمل اجتماعِ
ذکرشہادت کا164 مقامات پر سلسلہ ہوا جن
میں تقریباً16000 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے’’امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی آزمائشوں کا سفر‘‘ کےموضوع
پر بیانات کئے اوراسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں کی جانے والی عبادتوں کے بارےمیں بتایا اور دس محرم الحرام کی برکتیں بتائی ۔مزید اِن اجتماعات میں اہلِ بیت
کی یاد میں امام حسین کی منقبت پڑھی گئی ۔آخر میں دعا اور صلوٰۃ وسلام کاسلسلہ بھی ہوا۔

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے واہ کینٹ
زون کی کابینہ حضرو کامرہ کے فیضان مدینہ کی بیس مینٹ میں واہ کینٹ نیو بستہ ،کامرہ ،اٹک اور ہزارہ بستے کی مشاورت بڑھانے کےکئے مدنی انتخاب کاسلسلہ
ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کے تحریری اور تجوید ٹیسٹ لینے
کی ترکیب کی۔ ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں
سے شعبہ روحانی علاج کے حوالے سے تاثرات لئے گئے جس میں اسلامی بہنوں نے شعبے میں کام کرنے اور اس شعبے کےدینی کاموں کو
بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
اسی
طرح شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد زون کی سٹی کابینہ میں راولپنڈی اسلام آباد زون اور
واہ کینٹ زون کے مدنی انتخاب کاانعقادہوا
جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے تحریری اور تجویدکے ٹیسٹ لئےنیز اِ ن سے شعبہ
کے حوالے سے تاثرات لئےگئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
پاکستان
بھر سے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےنئے
درجات کی کارکردگی
.jpg)
ماہ جولائی 2021 ءکی کارکردگی کے پیشِ نظر الحمدللہ عزوجل
پاکستان بھر میں 120 مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کا
اضافہ ہوا ہےجن میں اسلامی بہنیں درست تجوید کے ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اورعلمِ
دین سے مستفیض ہورہی ہیں۔اِن کی کارکردگی
ملاحظہ ہو:
کُل مدارس
ا لمدینہ کی تعداد: 5ہزار645
جن میں
پڑھنےوالی طابات کی تعداد: 49 ہزار 628
اس
ماہ ناظرہ قراٰن مکمل کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:70
مدنی
قاعدہ تکمیل کرنے کی سعادت حاصل کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار176
میانوالی
زون شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 اگست 2021ء کومیانوالی زون کی شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی کابینہ کا مدنی
مشورہ لیا۔ ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو سفری فارم ،اَپ ڈیٹ کارکردگی فارم
سمجھائے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔اس کےبعد بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسہ کے درجے کا وزٹ کیا اور آڈٹ کی ترکیب کی
۔

دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسے گزشتہ دنوں میانوالی زون کی میانوالی
کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیان کیانیزاسلامی بہنوں
کو دعائے شفاء اجتماع اور دینی کام کورسز منعقدکروانے کی ترغیب دلائی ۔مزید
کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیااور علاقائی سطح پر
تقرری مکمل کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئے ۔اس کےبعد شعبہ شب و روز کےحوالےسے کابینہ و ڈویژن سطح پرتقرر ی مکمل کی اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار بھی مقرر کی ۔اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کی
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون لالیاں کابینہ کی ڈویژن ترکھانوالہ میں محفلِ
نعت کاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے محفل نعت میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا ۔ مزیدڈویژن و علاقائی سطح پر تقرری کی اور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع کا جدول و کارکردگی فارم سمجھائے جس پرڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے جدول اور مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام
کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدر
آباد زون میں بذریعہ انٹر ینٹ مدنی مشورہ کیا گیاجس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں موجوداسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں
پر خصوصی توجہ دینےکاذہن دیا۔مزید بہتری لانے اور علاقہ سطح تک تقرر ی مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف
دیئے نیز ماتحت کی تربیت اور اپنے شیڈول
کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی نکات بیان کئے ۔