19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
گوجرانوالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے
ذمہ داران، نگرانِ سٹی، نگرانِ یوسی اور اراکینِ مشاورت نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار محمد رمیض عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبہ مدنی کورسز دعوتِ
اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)