26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ
مرحومہ کے لئے لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد
Wed, 17 Aug , 2022
2 years ago
شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی)کے
تحت 14 اگست 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”فاتحہ خوانی“ اور
”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد و
شخصیات نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
ایصال ثواب کے حوالے سے شرکا کو مدنی
پھولوں سے نوازتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود
تھے۔