14 اگست 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف ائمہ کرام مولانا محمد عرفان مدنی اور محمد رمضان مدنی کے ہمراہ واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کی مساجد (جن میں جامع مسجد فیضانِ سید الشھداء، جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، جامع مسجد فیضانِ اہلبیت، جامع مسجد فیضانِ زم زم، جامع مسجد ممتاز اور جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول شامل تھے) کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران مولانا آصف علی عطاری اور عظمت علی عطاری نے زیرِ تعمیر مساجد کی تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کی صفائی ستھرائی، آباد کاری اور دیگر موضوعات پر کلام کیا نیز مقامی ائمۂ کرام کی تربیت کی۔ذمہ داران نے ائمہ ٔ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)