دعوتِ اسلامی کے تحت  17اگست 2021 ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کراچی ریجن نگران ،کراچی ایسٹ زون2 کی کابینہ نگران نیز مدرسۃ المدینہ( اسلامی بہنوں کےلئے ) کی پاکستان سطح کی ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کاموں میں تقسیم کاری کرنےکےفوائد پر بیان کیااورانہیں اس بارےمیں تربیتی نکات سمجھائے نیزکارکردگی جدول کی بر وقت سافٹ ویئر پر انٹری کرنے کےحوالےسے ان کی تربیت کی اور مدنی پھول بتائے۔مزید تقرری مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف بھی دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس کےعلاوہ پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنوں کےلئے ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو 8 ستمبر 2021ءسے شروع ہونے والے رہائشی کورسز کے انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاوراسلامی بہنوں کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کے متعلق اہداف دئیے۔


گزشتہ روز 23 اگست 2021ء کو رنچھور لائن کراچی  کی ایک مسجد میں عبدالعزیز عطاری کی والدہ کے سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے، نمازوں کا اہتمام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 


مجلس جامعۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آج مؤرخہ 24 اگست 2021ء کو   تمام جامعات المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

طلبہ و اساتذہ کرام میں بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ سنجیدہ طالبِ علم اپنی پڑھائی کی ذمہ داری کو سمجھتا ہے، وہ کسی سے شکایت نہیں کرتا کیونکہ اسے کسی سے شکایت ہوتی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ اپنی کلاس میں چاق و چوبند (Alert) رہیں، چاق و چوبند رہنے کا سب سے پہلا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ کی نیند پوری ہونی چاہئے اور دوسرا یہ کہ آپ کا سبق تیار ہونا چاہئے۔

حاجی عمران عطاری نے مزید کہا کہ جو طالب علم اپنے ادارے کے نظم و ضبط کی قدر کرتا ہے تو اس طالب علم کی بھی قدر کی جاتی ہے۔طالب علم پڑھنے آیا ہے اس لئے اسے ذاتی معاملات کے حوالے سے کلاس میں باتیں ڈِ سکس نہیں کرنی چاہئیں۔

مزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

٭جس کی سبق کی تیاری ہوتی ہے اسے استاد کا سبق سمجھ میں آرہا ہوتا ہے۔ جس کی نہیں ہوتی وہ دوسرے کو بھی نہیں پڑھنے دیتا۔

٭اپنی کمزوری و نااہلی ہمیں ٹینشن میں مبتلا کرتی ہے۔

٭آپ پڑھنے کے لئے آئے ہیں اپنی پڑھائی سے تعلق رکھیں۔

٭میرا کیا ہوگا یہ نہ سوچیں۔ یہ سوچیں کے ہونا کیا چاہیئے۔

٭جس کی سوچ ایسی ہوگی اس کی سوچ بلند ہوگی۔

٭ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خطبے میں یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ "آدمی اپنے ہنر سے ہی آدمی بنتا ہے"

٭ آپ اپنی مہارت (skills) پر دھیان دیجئے۔

٭آپ مثبت کی طرف آئیں۔ منفی کی طرف مت جائیں۔

٭آپ کبھی بھی یہ نہ سوچیں میری کیوں نہیں مانی گئی؟ مجھ سے پوچھا کیوں نہیں گیا؟ ایسے لوگ کبھی بھی اچھے مشیر اور کامیاب فرد نہیں بن سکتے۔

٭کئی لوگ اپنے منفی مزاج کی وجہ سے ترقی نہیں کرپاتے۔

٭یہ اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیا میرے ساتھ رہنا آسان نہیں ہے؟ کیا میں باتیں بہت کرتا ہوں؟

٭آپ اپنے دیگر طالب علم پر غالب آنے کی کوشش نہ کریں

٭بندہ جاہل کب ہوتا ہے؟ جب طالب علم نہیں رہتا۔

٭ایک دوسرے کی عزت کریں۔

٭شکایت کو اپنی رائے میں بدل دیں۔ شکایت کو مشورے میں بدل دیں۔ شکایات کو تجاویز میں تبدیل کردیں۔

٭موبائل ہمیشہ بند کردیا کریں جب پڑھائی کے لئے آئیں۔

٭اصول بنائے اس لئے جاتے ہیں کہ آپ ارتقائی مراحل میں آجائیں۔ جہاں اصول نہیں ہوتے ،نظم و ضبط نہیں ہوتا وہاں حادثاتی حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔

٭ضابطہ بند سوچ انسان کو ترقی دیتی ہے۔ منتشرالمزاج نہ بنیں۔

٭تجربہ کار لوگوں سے مشورہ کریں۔

٭دعوت اسلامی کو چالیس سال مکمل ہورے ہیں۔ دعوت اسلامی کے بارے میں ہم سب کو معلومات ہونی چاہیئے۔ دعوت اسلامی کا current status ہمارے علم میں ہونا چاہیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر سرگودھا زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں سرگودھا زون نگران ، فیصل آباد ریجن نگران ، دارالسنہ ریجن سطح کی ذمہ دار مع مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کورسز میں داخلوں کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔مزید مدنی عملے کی تقرری مکمل کرنے اور دارالسنہ میں ہونےوالےدینی کاموں کےحوالےسےاپڈیٹ نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے ان نکات پر عمل کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں بھلوال زون میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں بھلوال شہر کی علاقائی و زون سطح کی ذمہ دار فیصل آباد ریجن نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ہدف بنا کر کام کو بڑھانا ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئےنیز دارالسنہ میں ہونےوالےکورس میں داخلوں کی تعداد میں بہتری لانےکاہدف بھی دیا۔ساتھ ہی سافٹ ویئر پرتقرری بروقت انٹر کرنےکے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔مزیدہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی کوبڑھانےاورنئی ڈویژن میں دینی کام کےآغاز کرنے کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں سرگودھا زون  میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں سرگودھا کی علاقائی و زون اورفیصل آباد ریجن نگران مع مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کونکات بتائےاور سافٹ ویئر پر اس کی اَپڈیٹ کی انٹری کرنےکاذہن دیانیزہفتہ واررسالے کی مطالعہ کارکردگی بڑھانےکاہدف بھی دیا۔ ساتھ ہی ماتحت کی تربیت کیسے کی جائے اورنئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں سرگودھا زون خوشاب کابینہ کی شاہ پور ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ اسلاف میں قربانی کا جذبہ ‘‘ کے موضوع پر کلام کرتےہوئے تقرریاں مکمل کرنےاور اس کی اپڈیٹ کو وقت پرسافٹ ویئر پر انٹر کرنےکاذہن دیا نیزہفتہ واررسالے کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اللہ  پاک کے کرم سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت 11 اگست 2021 ءبروز بدھ کوئٹہ شہر میں نیو جامعۃ المدینہ (For Girls) بنام ’’فیضان بی بی ہاجرہ‘‘ کا آغاز ہوا جس کے درجہ اولیٰ میں اب تک 35 داخلےہو چکے ہیں۔یہاں اسلامی بہنوں کو عالمہ کورس کروایا جائے گا۔خواہش مند اسلامی بہنیں جلد رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقے منور چورنگی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقائی نگران اسلامی بہن سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صحابیات طیبات کی قربانیوں کےبارے میں معلومات دیں نیزدین اور قربانی کےمتعلق کلام کرتےہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اورفکرِ آخرت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کےلئےوقت دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے ہر ماہ وقت پرکارکردگی جمع کروانے کا ہدف دیا ۔ مزیددعائے شفاء اجتماع کی مضبوط تیاری کرنے، علاقائی دورے اور دینی حلقے میں زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے بارےمیں مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ  جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز دینی کاموں میں تقسیم کاری کی ضرورت پر توجہ دلائی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ شیڈول کے مطابق وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر مختصر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں تقسیم کاری کرنےکے حوالےسے نکات بتائے۔اس کےحوالےسے کارکردگی جدول سمجھایااور’’ آیئےدینی کام سیکھیں ‘‘کورس کی تشہیر کرنے اورخود بھی اس میں شرکت کرنے نیزاپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو اس کورس میں شركت کروا نےکاہدف دیا۔ مزیدکارکردگی میں اضافےکرنےاور علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیراہتمام 10 اگست 2021 ء بروز منگل اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن بنگلہ بازار کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک مدرسات کی تربیت کرتےہوئے ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی سطح کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔

اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے کورس میں کامیاب ہونے والی طالبات کےذریعےنئے درجات کے آغاز کاہدف دیانیز 12 دن کا رہائشی مفتشہ کورس کرنے کا ذہن دیانیز دینی کام میں بہتری لانے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔