پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر ملتان ریجن  ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی نےبرانچ اشاعت الاسلام ملتان میں برانچ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا نیز انہوں نے شعبے کی بہتری کے حوالے سے مختلف مدنی پھول دیتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کےشعبہ شب وروزللبنات کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون مشاورت  و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے شب و روز کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو وقت پر دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی دعوت اسلامی کی دینی خبریں دیکھنےاورپڑھنےکےلئے دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ ’’دعوت اسلامی کے شب و روز‘‘ کاوزٹ کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔


ادارےکےافرادکےمینجمنٹ کےساتھ مضبوط اوراچھےتعلقات ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔کامیاب ادارے  ٹیم ورک کے فوائد کے پیشِ نظر اسٹاف کے درمیان Working Relationshipکو بہتر کرنے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتے ہیں۔ الحمدللہ عزوجل دارلمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں ادارے کے اہداف کو حاصل کرنے اور ادارے کو مزیدترقی کی راہوں پر گامزن رکھنے کے لیے وقتاًفوقتاً اسٹاف کے لئے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میںEffective Communication اورSoft Skills کے حوالے سے دارالمدینہ کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

ریننگ سیشن میں Working Relationshipکو بہتر کرنے کےلیے مختلفTechniques بتائی گئیں نیز Communication Gap پیدا کرنے والے عوامل اوران کو دور کرنے والے مؤثراقدامات بھی بتائے گئے۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) نیو کراچی کابینہ کی جولائی 2021  ءکےدینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد: 94

اِن مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد:اہزار151

اِن مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 94

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 582

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 509

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 691

درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 321

مدنی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 256


آنے والی نسلوں  کے دِلوں میں آزادی کی اہمیت اُجاگر کرنے اور وطن ِ عزیز کی محبت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حصولِ آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے۔ الحمد للہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں طلبہ میں جذبہ ٔحُبُّ الوطنی اور آزادیِ وطن کی قدرومنزلت پیدا کرنے کے لیے قومی ایونٹس پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے کیمپسز میں یومِ آزادی کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یومِ آزادی بھرپور جذبٔہ حُبُّ الوطنی کے ساتھ منایا گیا نیزطلبہ نے آزادی کی اہمیت ،وطن سے محبت کے تقاضوں اور دیگر عنوانات پر تقاریر کیں۔

پاکستان کے قیام میں دی گئی بزرگوں اور علمائے اہلسنت کی قربانیوں کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئےطلبہ کو باعمل مسلمان ، ذمّہ دار شہری بننے اورتعلیم و ہنر کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا گیا ۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار اجتماع میں نگران کوٹ مومن کابینہ ودیگر ذمہ داران کاضلعی صدر PTI سرگودھا ومشہور بزنس مین مہر انصر اقبال ہرل، سابقہ ناظم مٹیلہ چوہدری خالد محمود سموراور اہم سیاسی شخصیت چوہدری اظہر عباس گوندل سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پرسیدالشہداء امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہان کے رفقاء،شہدائے اسلام خصوصاً صحابہ کرامعلیھم الرضوان اورشہدائے پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے 572 پودے لگانے کا پختہ عزم کیا گیانیز مہر انصر اقبال ہرل نےدعوت اسلامی کو اپنے ٹاؤن والی مسجد کے انتظامات سنبھالنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔

بعد ازاں ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی۔(رپوٹ: محمد فضیل رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر19اگست2021ء بروز جمعرات سید الشہداء امامِ عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے رفقاء کے ایصال ثواب کےلئے عاشقان رسول کے سنتوں کی تربیت کے تین دن کے مدنی قافلوں کی آخری نشست ہوئی ۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام کوٹ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماع ِذکر و نعت بسلسلہ عظمتِ سیدالشہداء امام ِعالی مقام امام حسینرضی اللہ عنہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور ضلعی صدر PTI مہر انصر اقبال ہرل نے بھی شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے پاکستان کے امن وسلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کروائی ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن( FGRF)کے تحت تقریباً 572 پودے لگا کر پاکستان کو سرسبزوشاداب کرتے ہوئے اس کی آب وہوا کو بہتر کرنے کا پختہ عزم کیا۔ (رپوٹ: محمد فضیل رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


محرم الحرام میں کثیر اسلامی بھائیوں کا  مدنی قافلوں میں جانے کا سلسلہ ہوا ۔ اسی سلسلےمیں عارف والا سے اسپیشل پرسنز کا مدنی قافلہ ملتان ریجن کے شہر بورے والا میں سفر پر روانہ ہوا ۔

اس موقع پر ریجن ملتان کےاراکین عابد عطاری، علی عمران عطاری مدنی اور بہاولپور زون ذمہ دار محمد عثمان عطاری مدنی سمیت کثیر اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔

نگرانِ کابینہ افتخار عطاری نے مدنی قافلے کے شرکا کے درمیان اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے اسلامی بھائی کے ذریعے بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی ۔(رپوٹ: علی عمران مدنی عطاری رکن ریجن فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسپیشل پرسنز کےزیرِ اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پچھلے دنوں G-11اسلام آباد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا ۔

اس سلسلےمیں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی بلال رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی پریزنٹیشن بھی دیکھائی گی جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اس اجتماعِ پاک میں ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز محمد سمیر ہاشمی عطاری، سید عمیر عطاری رکن اسلام آباد ریجن،خالد عطاری نگران جسمانی معذور افراد پاکستان ،زبیر ہاشمی عطاری ،عبدالوارث عطاری لاہور،سلمان عطاری کشمیر ،بدر عطاری واہ کینٹ،سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپوٹ: علی عمران مدنی عطاری رکن ریجن فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ  زون میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں تقسیم کاری کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیانیزاپنے ماتحت شعبہ جات کو مضبوط بنانے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی ناظم آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور اپنے شعبے کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول میں بہتری لانے کے لئے نکات بتائے نیز ان کو آئندہ کے لئےدینی کاموں کو کرنےسےمتعلق نکات سمجھاتےہوئے اہداف دیئےجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی کے تحت گزشتہ دنو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی  نشست کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور امت کی غمخواری کے جذبے کا ذہن دیا نیز نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کی تربیت کی اور تعویذات کی دہرائی کروائی۔

اس تربیتی نشست میں لاہور ریجن کے تمام بستہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )