دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن   برما میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا ور میت کو کفن پہنانے کاشرعی طریقہ سکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کے حوالے سے اچھے تاثرات دیئے۔ مزید اس تربیتی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی  نشست کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے اُنہیں 12دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور امت کی غمخواری کے جذبے کا ذہن دیا نیز نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کی تربیت کی اور تعویذات کی دہرائی کروائی۔

اس تربیتی نشست میں فیصل آباد ریجن کے تمام بستہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں  زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےاَپڈیٹ مدنی پھول سمجھاتے ہوئے شعبے کی تقرری مکمل کرنے اور ذیلی سطح تک کفن دفن اجتماعات منعقدکرنے کا ذہن دیا جس پرسب نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت  کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں ہونے والے جولائی 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو۔

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 775

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد:1 ہزار47

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 56

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 245

یوم ِقفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 267

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 45

اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15 


دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی تتحت تتتتتتتتئتفےردتھتاسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام بن قاسم زون کابینہ ٹھٹھہ کے ڈویژن دھابیجی کے علاقے بہار کالونی کی جامع مسجد عثمانیہ میں فیضانِ نماز کورس شروع کیا گیاجس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے داخلہ لیا۔ 22اگست2021ءکو رکنِ زون مدنی کورسز ،نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ذمہ دار نے مسجد کے آداب و شیطانی وسوسوں کے متعلق تربیت کرتے ہوئے دینی ماحول میں استقامت کا ذہن دیا۔ اس وقت فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کا سلسلہ جاری ہے ۔

26اگست 2021ءبروزجمعرات ہفتہ وار اجتماع کے بعد دھابیجی اُمِّ عطار مسجد میں اس کورس کا اختتام ہوگا جس میں سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔(رپوٹ: معلم مدنی کورسز محمد صادق مدنی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


  دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 میں گزشتہ دنوں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن رکھوانےکاہدف دیا نیز شیطان کے وار سے بچنے کا وظیفہ بھی بتایااور مسجد بیت بنانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو ہفتہ واررسالہ پڑھنے ، سننے کا ذہن دیکر ہاتھوں ہاتھ دینی کاموں کی انٹری کرنےکی ترغیب دلائی ۔ مزید کارکردگی جدول میں اضافےپر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنو ں سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو اپنے اعمال کی اصلاح کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس حلقے میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے’’ جھوٹ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےشرکا کو اپنے اعمال کی اصلاح کا جائزہ لینےاور جھوٹ سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد  سیالکوٹ میں حضرت امام علی الحق شہید کے مزار شریف پر رکن کابینہ کے ہمراہ حاضری دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف غلام مصطفیٰ سےملاقات کا بھی سلسلہ ہوا جس میں اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے اگست کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔(رپوٹ: ثناءاللہ عطاری رکن زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں شعبہ تحفظِ اوراق ِمقدسہ پاکپتن زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن  تا کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکن ِمجلس ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر شرکاکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبےمیں مزید بہتری کیلئے نئے اہداف دیئےجس پر شرکا نے شعبے کے کام کو مزید احسن انداز سے کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپوٹ:اللہ دتہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور جنوبی شمالی زون سی سی ٹی وی آپریٹرز سکیورٹی عملے کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی مراکز میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے اوراخلاقی وتنظیمی حوالے سے رہنمائی کی۔( احتشام نوید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے  بہترین تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت اور کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔ الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں طلبۂ کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے وقتا ًفوقتا ًتربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔ حالیہ دنوں میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو دعوتِ اسلامی کے شعبےدارالمدینہ کے طلبۂ کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروایا گیا جن میں طلبۂ کے ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

مدنی قافلے میں شرکا کو اللہ پاک کی رضا والی زندگی گزارنے کے لئے سنتوں کی اہمیت بتاتے ہوئے مختلف آداب و سنتیں سکھائی گئیں نیزواقعہ کربلا کے ضمن میں اللہ پاک کی رِضا کے لیے قربانی دینے کا ذہن دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی شرکائےقافلہ کو یہ ذہن دیا گیا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لئے نبی کریم ﷺاور آپ کے صحابہ و اہل بیت کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا چاہیے۔(رپوٹ:محمد امین حفیظ عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )