٭اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مسلمان مردوں اور
عورتوں کو نگاہ نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے (پ۱۸،النور:۳۱)X☜بے پردگی سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہوتا ہے اور بے
پردگی تباہی وبربادی کا سبب بنتی ہے(نور العرفان،پ۱۸،النور،ص۵۲۲،تحت الایۃ:۳۱ماخوذا)4احاديث مبارکہ: حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ خَلادرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا بیٹا جنگ میں شہید ہو
گیاتو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی
عَنْہَا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے چہرے پرنِقاب ڈالے
باپردہ بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حاضِر ہوئیں ، اِس پر کسی نے حیرت سے کہا :اِس وقْت بھی آپ نے مُنہ پر
نِقاب ڈال رکھا ہے؟ کہنے لگیں : میں نے بیٹاضَرور کھویا ہے، حیا نہیں کھوئی۔ (سُنَنُ
اَبِی دَاود،کتاب الجھاد،باب فضل قتال الخ،۳ /۹،حدیث :۲۴۸۸) ٭ معراج
کی رات سروَرِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جو بعض عورَتوں کے عذابات کے ہولناک مَناظرمُلاحَظہ
فرمائے، اُن میں یہ بھی تھا کہ ایک عورت بالوں سے لٹکی ہوئی تھی اور اُس کا دماغ
کھول رہا تھا۔سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کی
گئی کہ یہ عورت اپنے بالوں کو غیر مردوں سے نہیں چُھپاتی تھی۔ (اَلزَّوَاجِر، الکبیرۃ الثمانون
بعد المائتین،۲/۹۷) ٭نبیٔ کریم صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے اِستفسار فرمایا:”عورت
کے لیے کون سی چیزسب سے بہتر ہے “سبھی
خاموش رہے ،حضرت سیّدنا علی المرتضی رَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے گھر آئے اور خاتونِ جنّت حضرت سیِّدہ فاطمۃ
الزہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے یہی سوال پوچھا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی
عَنْہَا نے ارشاد فرمایا:”(عورتوں کے لیےسب سے بہتر یہ ہے کہ )مرد انہیں نہ دیکھیں اور نہ عورتیں غیر مردوں کو دیکھیں
۔“جب واپس آکرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے یہ جواب بارگاہِ رسالت میں پیش کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: فاطمہ میرے جگر
کا ٹکڑا ہے ۔(مسند البزار،ماروی علی بن زید الخ،۲/۱۵۹،حدیث:۵۲۶) ٭سرکارِ دو عالم،نُورِ
مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :جب قیامت کا دن ہوگاتوایک مُنادی ندا کریگا۔اے
اَہلِ مَجمع! اپنے سر جُھکاؤ آنکھیں بند کر لو ،تاکہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم کی شہزادی حضرت
فاطِمہرَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا صِراط سے گزریں۔ (اَ لْجامِعُ الصَّغِیر،حرف الھمزۃ، ص۵۷، حدیث:۸۲۲
) ایک وسوسے کا علاج :حکیم الامت مفتی احمد یار
خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی
عَلَیْہ فرماتے ہیں :جن احادیث میں عورتوں کا باہر نکلنا آتا ہے وہ یا
تو پردہ فرض ہونے سے پہلے تھایا کسی ضرورت کی وجہ سے پردہ کے ساتھ تھا۔ان احادیث
کو بغیر سوچے سمجھے بے پردگی کیلئے آڑ بنانا محض نادانی ہے۔(اسلامی زندگی ،ص۱۰)پردے کے 10فوائد: ٭ پردہ عزت کا محافظ ہے ٭پردے کی برکت سے دل کو
پاکیزگی اور تقویٰ جیسی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ٭پردے سے حیا وغیرت جیسے
اوصاف پیدا ہوتے ہیں ٭پردہ عفت و پاکدامنی کی نشانی ہے ۔٭پر دے کی برکت سے شیطانی
وسوسے دور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تہمت
،بہتان اور بدگمانی سے حفاظت رہتی ہے ٭پردہ حیا پیدا کرنے کا ذریعہ ہے اور حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے ٭پردہ ایک ایسے قلعے کی طرح ہے جس میں ہر ایک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی ٭پردہ دراصل پرہیزگاری کی علامت ہے٭ پردے کی برکت سےمعاشرے کو بدکاری کی آفت سے نجات
ملتی ہے ٭پردے کی برکت سے عبادت میں لذت حاصل ہوتی ہے ۔4سائنسی فوائد:٭حجاب پہننے سے منہ اور ناک
کے ذریعے لگنے والی بیماریوں مثلاً ڈسٹ الرجی فلواور دیگروائرل ڈیزیززوغیرہ
سے خواتین کو
تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔٭ پردہ کرنے سے جِلد کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا
ہے۔ ٭سر کو ڈھانپ کر رہنے والے افراد پیشانی کے امراض کا شکار کم
ہوتے ہیں۔ ٭ برقعہ پہننے والی خواتین کی نہ صرف جلدچہرہ ناک منہ اوربالوں
کو تحفظ حاصل ہوتا ہے بلکہ وہ مضرِ صحت آلودگیوں وائرس اورنظامِ تنفس نیز اس سے
متعلقہ دیگر اعضا کے امراض سے بھی محفوظ
رہتی ہیں ۔بے پر دگی کے3 دنیوی نقصانات : ٭بے پر دگی سے بدنگاہی میں اضافہ ہوتا ہے اور بدنگاہی حافظے کی کمزوری اور محتاجی
وتنگدستی کا سب سے بڑا سبب ہے ٭بے پر دگی جھگڑوں اور بعض اوقات قتل و غارت کا سبب بن جاتی ہے ٭بے پر دگی کی وجہ سے انسان
بدکاری جیسے بدترین گنا ہ میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔بے پردگی کے 2اخروی
نقصانات: ٭جس نے نامحرم سے آنکھ کی حفاظت نہ کی اس کی آنکھ میں آ گ کی سلائی پھیری جائے گی (بحرالدموع،ص۱۷۲) ٭ جو کوئی اپنی آنکھوں کو حرام نظر سے پُر کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے روز اُس کی
آنکھوں کو آ گ سے بھردے گا ۔(مکاشفۃ القلوب،الباب
الاول فی بیان الخوف،ص۱۰) مزید معلومات کے لیےشیخِ طریقت امیرِ اہل سنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی کتاب”پردے کے بارے میں سوال
جواب“ کا مطالعہ فرمائیے۔
سنّتوں بھری زِنْدَگی گزارنے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے
وابستہ ہو جائیے۔
ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں
سے دسواں دینی کام
مدنی دورہ
پیشکش: مرکزی مجلسِ شوریٰ ، دعوتِ اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
44صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2017ء سے لیکر دو مختلف
ایڈیشنز میں تقریباً35ہزار کی تعداد میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے تحت جولائی 2021 ءمیں مختلف شعبہ جات کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کی نیوز کی تعدادتقریباً 20 رہی۔ شعبوں سے ملنے والی تفصیل
درج ذیل ہے۔
نگران زون کی خبروں کی تعداد :2
نگران کابینہ کی خبروں کی تعداد :3
علاقائی دورہ کی خبروں کی تعداد:1
اصلاح اعمال للبنات کی خبروں کی تعداد:4
کفن دفن للبنات کی خبروں کی تعداد:4
مدرستہ المدینہ اسلامی بہنوں کی خبروں کی تعداد :2
ڈونیشن بکس للبنات کی خبروں کی تعداد:2
فنانس ڈپارٹمنٹ کی خبروں کی تعداد:1
21 اگست 2021ء کو بمطابق 13
محرم الحرام 1443ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے
کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات
پر ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : ماضی کی تلخ یادوں کو کیسے بُھلایا
جائے ؟
جواب : اس
طرح کی یادیں بعض اوقات نہیں بھُولتی
مثلاً کسی نے سخت دل آزاری کردی ،ظلم کیا ،مارا،سخت جملہ
کہہ دیا تووہ یادرہ جاتاہے، اس کا حل یہ ہے کہ بندہ اپنے آپ کونیک کاموں میں مصروف
کرلے ،اچھی یادوں کو اپنے ذہن میں جگہ دے ،مدینے کی یادوں میں کھوجائے ،جنت اورآخرت کے
بارے میں سوچے ،یہ بھی ہوسکتاہے کہ جس نے ظلم وغیرہ کیا ہواسے معاف کردے ،اس طرح
بھی ان یادوں کا بھُلایا جاسکتاہے ۔
سوال : نظرِبدکتنی دیررہتی ہے ؟
جواب: نظرِبد کے وقت کی کوئی مدّت(Time Period) نہیں ،کبھی تو فوراً
ختم ہو جاتی ہے مثلاً دم کردیا ،روحانی
علاج کرلیااورکبھی تو لگتی بھی نہیں،کبھی سخت لگتی ہے تو بسترپرڈال دیتی ہے۔بہرحال
اس کے وقت کی مدت(Time Period) کا کہیں پڑھا نہیں ۔
(یہ دونوں
سورتیں" قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ
الْفَلَقْ اورقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس جنّ و شیاطین اور نظر ِبد و آسیب اور
تمام امراض خصوصاً جادو ٹُونے کا مجرب علاج ہیں۔ ان کو لکھ کر تعویذ بنائیں اور
گلے میں پہنائیں۔ ان کو بار بار پڑھ کر مریض پردم کریں اور کھانے پانی اور دواؤں
پر پڑھ کر پھونک ماریں اور مریض کو کھلائیں پلائیں۔ ان شاء اللہ الکریم ہر مرض خصوصاً جادو ٹُونا دفع ہو جائے گا
اور مریض شفایاب ہوجائے گا۔)۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ حضور ِاکرم صلی اللہ
علیہ وسلم رات کو جب بستر مبارک پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں پر دم فرمایا
کرتے اور اپنے سر سے پاؤں تک پورے جسم مبارک پر اپنے دونوں ہاتھوں کو پھرایا کرتے
تھے جہاں تک دست ِمبارک پہنچ سکتے، یہ عمل 3 مرتبہ فرماتے۔ بحوالہ:عجائب القرآن مع
غرائب القرآن)
سوال: خوش نصیب کون ہے ؟
جواب: خوش
نصیب وہ ہے جو ایمان سلامت لے کر
قبرمیں جائے ،قبرمیں بھی مؤمن ہو۔
سوال: کیا چڑچڑاپن اورغُصّہ ایک ہی چیز ہے یا جداجدا؟
جواب: چڑچڑاپن اورغُصّہ
ایک جیسے ہی لگتےہیں ۔
سوال : نیک اعمال پر عمل کرنے والوں کے بارے
میں آپ کے کیاجذبات ہیں ؟
جواب: میں جب نیک اعمال پرعمل کرنے والوں کودیکھتاہوں تو خوشی
ہوتی ہے ،اللہ کرے کہ ہمارابچہ بچہ نیک اعمال کا عامل بن جائے ۔
سوال : 2ستمبریومِ دعوتِ اسلامی کیسے
منایا جائے ؟
جواب :
بچے کی سالگرہ پر خوشی منائی جاتی ہے ،عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے 40 سال مکمل ہورہے ہیں تو ہمیں بھی خوشی
منانی چاہئے ،ایک باریک نقطہ بھی ہے کہ بچے کی قسمت میں جوعمرلکھی گئی ہے ایک سال
مکمل ہونے پراس کی زندگی کا ایک سال کم ہوجاتاہے جبکہ دعوتِ اسلامی کا تو ایک سال
بڑھ جاتاہے ،میں نے نئے کپڑے پہننے کی نیت کی ہے ،آپ بھی پہن سکتے ہیں
،2ستمبرکو شکرانے کے دونوافل اداکیجئے،ائمہ کرام2ستمبر کو عشاء کی نماز کے
بعد شکرانے کے 2نوافل با جماعت اداکرنے کا اہتمام فرمائیں،2ستمبر(2021ء) کے
ہفتہ واراجتماع میں شرکت کیجئے ، میری خواہش ہے کہ ہفتے (4ستمبر2021) کو ہونے والے مدنی مذاکرہ اجتماعات میں اسلامی بھائی سفیدلباس
اورسفیدعمامے میں شرکت کریں ،جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام بھی سفیدلباس
اورسفیدعمامے میں بھرپورشرکت کریں ۔اس موقع پر اپنی گاڑیوں پر مکتبۃ
المدینہ سے جاری ہونے والے اسٹیکرزلگائیے۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ” امام حسین
کے واقعات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام حسین کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت پر چلنے کی توفیق عطا کر اور جنت
الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت8 اگست 2021ء کو فیصل
آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اور
اراکین ریجن اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘
کے موضوع پر بیان کیااورمحرم الحرام کے دینی کاموں کےحوالےسے مدنی پھول دیئےنیز
ذمہ داری تبدیل ہونے کے متعلق نکات دیئےاور ’’آیئے دینی کام سیکھیں‘‘ کورس کروانے
اور وقت پر ماہانہ کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا۔ اس کےعلاوہ اراکین ریجن اسلامی
بہن نے اپنے اپنے شعبہ پر کلام کیا۔ اس
کےعلاوہ شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسےزون
نگران کے ساتھ ڈسکس کی۔ مزید شعبہ جات کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔
14 اگست 2021ء بمطابق 9 محرم الحرام 1443ھ
کی شب عالمی مدنی مذاکرے فیضان مدینہ
کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرےکا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر شہروں اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔
اس
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ علم
سے بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال: حضرت عباس علمبرداررحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق کچھ مدنی پھول عنایت
فرمادیجئے۔
جواب : حضرت
عباس علمبرداررحمۃا للہ علیہ،اسلام کے چوتھے خلیفہ مولائے کائنات ، شیرِخدا
حضرت علی المرتضیٰ رضی
اللہ عنہ
کے بیٹے اورحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ علاتی
بھائی تھے،علاتی بھائی وہ ہوتے ہیں جن کے
والدصاحب ایک ہوں مگروالدہ جداجداہوں ،حضرت عباس علمبرداررحمۃا
للہ علیہ 26ہجری میں پیدا ہوئے، واقعۂ کربلا کے وقت ان کی عمر 35
سال عمر تھی ، اللہ پاک ان کی بہادری کے
صدقے ہمیں بھی ہمت عطا فرمائے۔
سوال : آنکھ پھڑکے تو کیا کریں ؟
جواب:آنکھ کو پھڑکنے دیاجائے،بعض نادان لوگ ا س سے بدشگونی لیتے ہیں، یادرہے!!!دینِ اسلام میں بدشگونی کی اجازت نہیں ۔(بدشگونی کی تفصیلی معلومات
جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب"بدشگونی"کامطالعہ کیجئے)
سوال: ہچکی کیوں آتی ہے؟
جواب:کہا جاتا ہے کہ جب کوئی یاد کرتا ہے تو ہچکی آتی ہے، مگر یہ
ضروری نہیں، البتہ مکی مدنی آقا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مزارِاقدس میں اپنے غلاموں کو یاد فرماتے ہیں۔
سوال: استاد
کا ادب کس طرح کریں اور اس کے کیا کیا
فوائد ہیں؟
جواب:باادب
بانصیب، قابلِ تعظیم استاد آئے تو کھڑے ہوجاناچاہئے، ان کی نشست(بیٹھنے کی جگہ) پر نہ بیٹھا جائے،
اُن کی غیر موجودگی میں بھی ادب کرے، امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ
اللہ علیہ کے استادِ محترم شیخ حماد رحمۃ اللہ علیہ کا گھر، امام اعظم
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے گھر سے 7 گلیوں کے بعد تھا، مگر آپ ان کے
گھر کی طرف پاؤں نہیں کرتے تھے۔
سوال : کیا عقل خطا کرتی ہے؟
جواب: انسان خطا کر جاتا ہے اور عقل دب جاتی ہے ، سلیمُ العَقْل ، سلیمُ الفِطرت مسلمان ہی ہوتا ہے، غیرمسلم اس سے محروم ہے ۔
سوال:بیٹا، والد کا ادب کیسے کرے؟
جواب:بیٹا خوب اطاعت کرے،"والد
صاحب آئیں تو آتا دیکھ کر کھڑا ہوجائے،ان کے سامنے آواز بلند نہ کرے، ان سےجھگڑ
انہ کرے، ان کی خوب خدمت کرے، ان سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات نہ کرے"وغیرہ ۔
سوال : کہا جاتاہے کہ مکتبہ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیں،کیا یہ مشکل نہیں ہے ؟
جواب :جی
ہاں !یہ مشکل ہے، اسلامی کتابوں کی قیمت کو ادب کی وجہ سے ہدیہ کہا جاتاہے
اوراس طرح کہنا اچھا ہے مگرلوگ ہدیہ سے تحفہ(Gift)مرادلیتے ہوں گے
،اس لیے کتب و رسائل وغیرہ کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہاجائے کہ ’’
مکتبۃ المدینہ سے قیمتاً خرید فرمائیں۔‘‘
سوال : اسلامی بہنیں کس طرح علمِ دین حاصل کریں؟
جواب: اسلامی بہنیں بھی حسبِ موقع علم ِ دین حاصل کریں، دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں میں ہونے والے ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کریں، مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے دینی کتب و رسائل کا
مطالعہ کریں ۔
سوال: کیا
بداخلاقی نقصان دہ ہے ؟
جواب:جی ہاں ! بداخلاقی کرونا وائرس سے بھی زیادہ
نقصان دہ ہے، اوریہ مرض ہمارے معاشرے میں عام ہے ،معمولی سی بات پر جھاڑدیاجاتاہے
،لڑائی جھگڑاشروع ہوجاتاہے ،اپنے اخلاق کو بہتربنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفرکریں،اِنْ شاۤءَاللہُ الْکریم اَخلاق بہترہوں گے ۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ”فیضانِ
اہلِ بیت ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک ! جو کوئی 35 صفحات کا
رسالہ ”فیضانِ اہل بیت ‘‘پڑھ یا سُن لے اُسےاوراس کی
آنے والی نسلوں کو اہلِ بیت کِرام علیہم الرضوان کی سچیّ غلامی نصیب
فرما اوراس کی بے حساب مغفرت کر ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
ان
دنوں حکومت پاکستان کی طرف سے سمندر میں مچھلی کے شکارکرنے پر پابندی ہے جس کی وجہ ایسے
افراد جن کا ذریعہ معاش مچھلی شکار کرنا ہی تھا وہ پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
ان
پریشان حال گھرانوں کی ہمددری اور خیر خواہی کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ
FGRFکے
زیر اہتمام کیماڑی کابینہ کے جزیرہ بابا بھٹ
شاہ میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا ۔ شعبہFGRF
کے ذمہ دار محمد فواد عطاری نے دیگر
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کشتیوں میں راشن
بھر کر جزیرے میں موجود ان ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا۔ ( Content: Mohammad Hussain
Attari)
دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن
کابینہ ویسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ایسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ویلز اور کابینہ سطح کے
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران کابینہ ویلز محمد منیر عطاری، نگران کابینہ ایسٹ مڈلینڈ مولانا
فہیم عطاری مدنی نے دینی کاموں کی موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے
میں بات چیت کرتے ہوئے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
مدنی
مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ، یومِ دعوت اسلامی، عید میلاد النبی، جلوس اور مقررہ
اہداف پر مشاورت بھی کی گئی۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
الہلال
سوسائٹی گلشن اقبال خواتین پارک یوسی 18 سوک سینٹر کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے
زیر اہتمام شجر کاری تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں M.N.Aعالمگیر
خان ، M.P.A
بلال غفار، M.P.Aجمال
الدین صدیقی، M.P.A
ارسلان
گھمن اور ڈائریکٹر پارکس گلشن زون آغا سمیر درانی سمیت علاقہ مکین نے شرکت کی۔
ترجمان
دعو ت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم
کا افتتاح کیا جبکہ مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور ان کے سرپرستوں نے بھی پودے لگائے۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
رکن شوریٰ حاجی ابراہیم عطاری کی دریجی میں پروٹوکول
آفیسر بلوچستان موسیٰ صابر سے ملاقات
بلوچستان
کے علاقے لسبیلہ دریجی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کے ہمراہ پروٹوکول آفیسر بلوچستان ہاؤس کراچی
موسیٰ صابر سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بتائے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس
پر موسیٰ صابر نے دعوت اسلامی کی کاوشوں
کا سراہا۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیر اہتمام شالا مار باغ لاہور میں شجر
کاری کا سلسلہ ہوا ۔
ڈویژن نگران لاہور حاجی اقبال عطاری نے M.N.Aلاہور وحید
عالم خان نے شجر کاری میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔
واضح
رہے کہ یکم اگست 2020ء سے دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRFکے
زیر اہتمام بلوچستان سبی کے گاؤں چانڈیو
میں فلاحی کاموں کا سلسلہ رہا۔
ضلعی
انتظامیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تحصیل دارنصیر احمد، رسالدار لیویز فورس، نائب
رسالدار اور دیگر فورس کے جوانوں کے تعاون سے شعبہ FGRF
کے نگران شجاعت علی عطاری، نگران کابینہ سبی اور دیگر اسلامی بھائی راشن لیکر
چانڈیو گاؤں پہنچے اور متاثرین کو راشن پیش کی۔
آخر
میں شعبہ FGRFکی
ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور افسران کا تعاون
کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)