قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے بہترین تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق
تربیت اور کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔ الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں
طلبۂ کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لیے وقتا ًفوقتا ًتربیت کا سلسلہ
ہوتا رہتا ہے۔ حالیہ دنوں میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو دعوتِ اسلامی کے شعبےدارالمدینہ
کے طلبۂ کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروایا گیا جن میں طلبۂ کے ساتھ اساتذہ
نے بھی شرکت کی۔
مدنی قافلے
میں شرکا کو اللہ پاک کی رضا والی زندگی گزارنے کے لئے سنتوں کی
اہمیت بتاتے ہوئے مختلف آداب و سنتیں سکھائی گئیں نیزواقعہ کربلا کے ضمن میں اللہ پاک کی رِضا کے لیے قربانی دینے کا ذہن دیا گیا
۔ اس کے ساتھ ہی شرکائےقافلہ کو یہ ذہن دیا گیا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لئے نبی
کریم ﷺاور آپ
کے صحابہ و اہل بیت کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا چاہیے۔(رپوٹ:محمد امین حفیظ عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )