رکن شوریٰ حاجی ابراہیم عطاری کی لسبیلہ میں سابق ڈی آئی
جی قاضی حسین احمد سے ملاقات
بلوچستان کے علاقے لسبیلہ دریجی میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے شعبہ FGRFکے
نگران شجاعت علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کے ہمراہ سابق D.I.Gقاضی
حسین احمد سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بتائے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی
جس پر قاضی حسین احمد نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہا۔
اسی
طرح رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے دریجی کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرا بیان
فرمایا جس میں مختلف شخصیات اور علاقہ مکینوں سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور
دینی ماحول سے وابستہ ہوکر دین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021ء کے دوسرے ہفتے
بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 23 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دس محرم کی
برکتیں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے
حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز یومِ
عاشوراء کے اعمال بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی
بھی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہر( Antwerp ، Brussels) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیشں کی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ون ڈے سیشن (one day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے
کی دعوت دی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
اگست 2021ء میں سویڈن
(Sweden) اور ڈنمارک (Denmark) میں”حُبِّ اہلِ بیت کورس“ کا
اہتمام ہوا جن میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
اس
کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی
وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی
عبادات بیان کی گئیں۔
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام اگست2021ء کے دوسرے
ہفتے سویڈن(
Sweden) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات
کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے تو کل وقناعت کے
واقعات بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو مشکل
وقت آنے پر نہ گھبرانے اورہر حال میں اللہ پاک پر توکل کرنے کا ذہن دیا نیز
مسلمانوں کی دل جوئی کرنے کے فضائل بیان کر کے دوسروں کی دل جوئی کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈاکے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہر تھورن کلف(
Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” The virtue of Islamic knowledge
“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہرکیلگری(
Calgary) میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”بیماری کے فائدے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبتوں اور بیماریوں پر صبر و شکر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں میں شہدائے کربلا کی یاد میں”حبِ اہلِ بیت کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں(Surrey, Regina, Thorncliffe,
Mississauga)
میں شہدائے کربلا کی یاد میں”حبِ اہلِ بیت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلا می بہنوں کواہل بیت سے محبت و عقیدت کرنےاور سادات کرام کا ادب و احترام کرنے کا ذہن
دیا۔
کینیڈاکے
شہر تھورن کلف میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہر تھورن کلف( Thorncliffe) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” آزمائشوں کا سفر“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اور نیک اعمال
کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں مونٹریال اور برامٹپن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں مونٹریال اور برامٹپن( Brampton, Montreal) میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 74
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”10 محرم کی برکتیں“کے موضوعات پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اہل بیت سے محبت و تعظیم اور ایصال ثواب کرنے کی
ترغیب دلائی۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ
نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ اگست 2021ء میں یوکے کی
ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور بریڈ فورڈ میں یوم قفل منایا
گیا جن میں 284 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی اور 73 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام
قفل مدینہ منایا جبکہ 640 اسلامی بہنوں نے
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکےکےشہر بليك كنٹری اور سٹوک ( Black Country and Stoke )میں اصلاحِ
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔