.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 25 اگست 2021ء کو مظفر آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرآباد زون مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تمام قاری صاحبان
اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
قاری محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور انہیں نیو مدارس کھولنے کے حوالے
سے بھرپور ترغیب دلائی۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن موجود تھے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم
اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)

اِس وقت دعوتِ اسلامی ایک عالم گیر
تحریک ہے لیکن ابتدائی دور میں دعوتِ اسلامی کی مخالفت اور بائیکاٹ کیا جا رہا
تھا۔ اُس نازک دور میں فقیہِ اہلِ سنّت، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، محسن و سرپرستِ
دعوتِ اسلامی مفتی عبدُ الحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ
نے مخالفتوں کی آندھی اور طوفان میں تنِ تنہا کھڑے ہو کر اعلان کیا: ”دعوتِ اسلامی
اہلِ سنّت کی پاسبان، مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترجمان اور سوادِ اعظم کے عقائد و نظریات
کی نگہبان ہے۔ اہلِ سنّت کے عوام و خواص کوچاہئے کہ وہ جان و دل سے دعوتِ اسلامی کی
امداد اور اعانت کریں! اس کے خلاف جتنے فتاویٰ ہیں وہ حسد یا غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ان فتاویٰ
کی کوئی حقیقت نہیں۔ ان فتاویٰ کی پرواہ نہ کریں۔ بےتأمّل دعوتِ اسلامی کو اپنائیں
اور اسے گھر گھر پہنچائیں۔ کل قیامت میں دعوتِ اسلامی کی حمایت اور اس میں آپ کی
شمولیت سے متعلق اگر پُرسش ہوئی تو رب کی بارگاہ میں عبدُ الحلیم اس کا جواب دہ
اور ذمّہ دار ہوگا۔“ خصوصاً ہندوستان میں تو دعوتِ اسلامی کی جس قدر قبلہ مفتی
صاحب نے حمایت کی ہے اور اس دینی تحریک کے لئے آپ نے جتنی قربانیاں دی ہیں شاید وہ
شمار سے باہر ہیں۔(فتاویٰ حلیمیہ
سے ماخوذ)
دعوتِ اسلامی کے لئے آپ کی قربانیوں
اور دعوتِ اسلامی کے نزدیک آپ کی قدر و قیمت اور اہمیت کا اندازہ امیرِ
اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطّار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اس
جملے سے بخوبی ہو جاتا ہے جو آپ نے حضور فقیہِ اہلِ سنّت کی تعزیت کے موقع پر فرمایا: ”اگر اس وقت مفتی
عبد الحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ
ساتھ نہ دیتے، توہو سکتا تھا کہ دعوتِ
اسلامی ہند سے ختم ہو جاتی۔ “(تعزیتی
پیغام)
مفتی صاحب کی دعوتِ اسلامی
والوں سے محبتیں
بڑی شفقت و محبت والے:
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا: 2005میں اراکینِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے ہند کے سفر پر گئے تھے تو جب خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، محسن و سرپرستِ
دعوتِ اسلامی، حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ نے ہماری دعوت کی تھی، بڑی شفقت و محبت دی اور آپ نے بڑا کرم
فرمایا۔ اس کے بعد بھی مزید ایک دو بار اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے
سے ہند جانا ہوا تو اس وقت بھی مفتی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ
نے بڑی شفقت فرمائی تھی، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے، اٰمین۔(مدنی مذاکرہ، 14رمضان المبارک1442ھ،
بعد نمازِ تراویح)
سب جگہ جانا پڑتا ہے:
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کے بارے میں فرماتے ہیں:اَلحمدُلِلّٰہ میں نے ہند میں مفتی صاحب سے بہت ملاقاتیں کی ہیں، مدینے شریف اور عرب امارات میں بھی ملاقاتیں کی ہیں، کمال کی شخصیت تھے، بڑے شفیق، بڑے مہربان، بڑے عاجزی والے تھے۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جب مفتی صاحب امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کے لئے پہلی بار شاید 1990میں پاکستان تشریف لائے تو ہمارے گھر ہی قیام فرما ہوئے، مجھے ہی مفتی صاحب کی ڈرائیوری کا شرف ملتا اور میں ہی مفتی صاحب کو امیرِ اہلِ سنّت کے پاس لے جاتا تھا۔ اس دور میں مفتی صاحب مجھے بابو، بابو عبدالحبیب کہتے تھے، میں نے مفتی صاحب سے اس دور میں ہی کہہ دیا تھا کہ آپ نے جب مجھے بیٹا کہا ہے تو بیٹا بنا کر رکھئے گا۔ جب مجھے پتا چلتا کہ مفتی صاحب کی طبیعت خراب ہے تو میں مفتی صاحب کو فون کرتا اور باقاعدہ بیٹے کی طرح ناراضی کا اظہار کرتا کہ میں نے آپ کو سفر کرنے سے منع کیا تھا، آپ کیوں اتنا سفر کرتے ہیں؟ تو مفتی صاحب فرماتے ہیں: کیا کروں بابو! لوگ مانتے ہی نہیں ہیں اِدھر سے بلاتے ہیں، اُدھر سے بلاتے ہیں سب جگہ جانا پڑتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مفتی صاحب کی زندگی کا اکثر وقت ٹرین میں گزرتا تھا، پورے پورے مہینے کی ٹرین کی ٹکٹیں بُک ہوتی تھیں۔ بزرگوں کا قول ہے: زمین کے اوپر کام اور زمین کے اندر آرام۔ مفتی صاحب نے زمین پر دن رات دینی کام کیا ہے اللہ کی رحمت سے اِنْ شَآءَ اللہ زمین کے اندر آرام سے رہیں گے، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان سے جنّت میں ہماری ملاقات کروائے، اٰمین۔
مفتی
صاحب کے سوئم کے موقع دعوتِ اسلامی پر
ایصال ثواب
قراٰنِ پاک |
15ہزار855 |
متفرق پارے |
1لاکھ40 ہزار680 |
سُورۂ یٰسٓ شریف |
1لاکھ96ہزار982 |
سُورۂ مُلک |
7لاکھ15ہزار430 |
سُورۂ رحمٰن |
86ہزار849 |
سُورۂ واقعہ |
95ہزار359 |
سُورۂ مُزَّمِّل |
26ہزار441 |
چاروں قُل شریف |
11لاکھ57ہزار93 |
سُورۂ فاتحہ |
20لاکھ22ہزار724 |
سُورۂ اِخلاص |
1کروڑ35لاکھ91ہزار113 |
مختلف سُورتیں |
11لاکھ86ہزار17 |
آیتِ کریمہ |
2کروڑ49لاکھ63ہزار318 |
بِسْمِ اللہ
شریف |
1کروڑ29لاکھ67ہزار617 |
آیتُ الکُرسی |
10لاکھ92ہزار162 |
کلمہ طیبہ |
10کروڑ89لاکھ45ہزار557 |
مختلف ذِکْر و اَذکار |
2کروڑ62لاکھ35ہزار283 |
دُرودِ پاک |
70کروڑ63لاکھ94ہزار171 |
دُرودِ تاج |
41ہزار677 |
دُرودِ تُنَجِّینا |
48ہزار711 |
عمر بھر کی نیکیاں ایصال ثواب کرنے والے |
1لاکھ29ہزار843 |
تسبیحِ فاطمہ |
64لاکھ22ہزار722 |
نَوافل کا ثواب |
1لاکھ39ہزار638 |
نَفل روزوں کا ثواب |
2ہزار844 |
متفرق اَوراد |
3لاکھ17ہزار195 |
اِسْتِغفار |
82کروڑ28لاکھ30ہزار407 |
یا سلامُ |
21ہزار601 |

اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا
بھر میں 80سے زائد شعبہ جات
کے تحت تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہر آتے دن اس کی دینی خدمات
کے کاموں میں اضافہ ہور ہا ہے اوراَلحمدُ لِلّٰہ ملک و بیرونِ ملک اسلامی تعلیمات
کی اشاعت کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں چند اہم شعبہ جات کا گزشتہ ڈیڑھ سال
کا تقابلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔
٭جامعاتُ
المدینہ(بوائز و گرلز): گزشتہ سال مارچ 2020ءمیں جامعاتُ المدینہ کی تعداد845تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست2021ء کے مطابق
282 جامعات کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد1127ہوچکی ہے جبکہ فی سبیلِ اللہ درسِ نظامی اور
فیضانِ شریعت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد 60ہزار 733سے بڑھ
کر تقریباً 88ہزار835 ہوگئی ہے، اور فارغُ
التحصیل ہونے والوں اور والیوں کی تعداد 10 ہزار841 سے
بڑھ کر تقریباً13ہزار455 ہوگئی ہے۔
٭فیضان
آن لائن اکیڈمی(بوائز و گرلز): مارچ 2020ءمیں
اس شعبے کی شاخوں (Branches) کی تعداد37تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء تک6 برانچز کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 43ہوچکی ہے۔ آن لائن کورسز کرنے والوں کی تعداد 14ہزار104 سے بڑھ کر تقریباً 20ہزار176ہوگئی ہے جبکہ اس شعبے سے تقریباً 25ہزار380سے
زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔
٭بچّوں
اور بچیوں کے مدارسُ المدینہ: اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں قراٰنِ
کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ مارچ 2020ء
میں ان مدارس کی تعداد4ہزار41 تھی، جبکہ اَلحمدُ
لِلّٰہ یکم اگست 2021ء کے مطابق 609 مدارس کے
اضافے کے ساتھ یہ تعداد 4650 ہوچکی ہے۔ ان
مدارس میں قراٰنِ کریم کی مفت تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 79 ہزار 550 سے
بڑھ کر تقریباً 2لاکھ
16ہزار 841 ہوگئی ہے جبکہ حفظِ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد تقریباً 90ہزاراور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد3لاکھ کے قریب ہے۔
اس کے علاوہ اَلحمدُ
لِلّٰہ!حال ہی میں نابینا (Blind) بچّوں کے لئے الگ سے مدرسۃُ
المدینہ(Blind) کی 4برانچز
قائم کی جاچکی ہیں۔
٭مدرسۃُ
المدینہ (اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے لئے):اس
شعبے کے تحت دنیا بھر میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مختلف
اوقات میں قراٰنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مارچ 2020ء میں ان مدارس کی تعداد 26 ہزار717 تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء
کے مطابق 11961 کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 38ہزار678ہوچکی ہے۔ اور تعلیمِ قراٰن حاصل کرنے والوں
کی تعداد تقریباً 1لاکھ 83ہزار4 سے بڑھ کر تقریباً 2لاکھ 29 ہزار 888ہوگئی ہے۔
تقابلی جائزہ کے علاوہ چند اہم شعبہ جات کی بہت
ہی دل آراء کارکردگی بھی ملاحظہ فرمایئے
٭”دارُالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول“کے نام سے25 صفرُالمظفر1432ھ مطابق31جنوری2011ء
کو ایک نہایت اہم شعبہ قائم ہوا، جس کا بُنیادی مَقْصد اُمَّتِ مُصْطفٰے کی نوخیز
نسلوں کو سُنَّتوں کے سانچے میں ڈھالتے ہوئے دِینی و دُنیوی تعلیم سے آراستہ کرنا
ہے۔
اَلحمدُ لِلّٰہ مختصر سے عرصے
میں اس وقت ملک و بیرونِ ملک ہند،
سری لنکا، برطانیہ(UK)اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (USA) وغیرہ میں دارُالمدینہ کے
98کیمپس (Campus) قائم ہوچکے
ہیں،جن میں پڑھنے والے بچّوں اوربچیوں(Students) کی تعداد
تقریباً 25 ہزار سے زائد ہے۔
٭”دارُالافتاء
اہلِ سنّت“ دعوتِ اسلامی کاایک بہت ہی اہم شعبہ ہے۔ یہ شعبہ
پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم 14برانچز سے اُمّتِ
مسلمہ کو درپیش شرعی مسائل کاتحریری، زبانی،مکتوبات، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے
شرعی مسائل کے جواب فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ صرف ایک سال میں اَلحمدُ
لِلّٰہ کم وبیش 9881
تحریری، 82ہزار 915زبانی،ای میلز کے ذریعے تقریباً 30ہزار254اور واٹس ایپ کے ذریعے کم و بیش 14ہزار452 سوالات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔
٭المدینۃُ
العلمیہ(Islamic
Research Center): دعوتِ
اسلامی کے اس تحقیقی و تصنیفی شعبے میں اَلحمدُ لِلّٰہ تصنیف، تالیف، ترجمہ، تخریج
و تحقیق اور تسہیل و حواشی جیسے اہم امور انجام پاتے ہیں۔ ”المدینۃُ العلمیہ“ کی جانب سے یکم اگست2021ء تک کم و بیش 1لاکھ 21 ہزار صفحات پر
مشتمل666کُتب و رَسائل پر کام
ہوچکا ہے۔
٭ٹرانسلیشن
ڈیپارٹمنٹ(Translation Department): اس
شعبے کی جانب سے مجموعی طور پر3972 کُتب و رَسائل، بیانات اور مختلف پمفلٹس کا انگلش، چائنیز،
بنگالی، تُرکی، فرنچ اور ہندی سمیت دنیا کی 38زبانوں
(Languages) میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ نیز یہ
کُتب و رَسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net
پر بھی اپ لوڈ(Upload) کر دیئے گئے ہیں۔
٭آئی
ٹی مجلس:دعوتِ اسلامی کی آئی ٹی مجلس بھی خدمتِ دین میں بھرپور
حصہ لیتی ہے، صرف 2017ء تا 2021ء دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے
تقریباً 1کروڑ52لاکھ66ہزار260 سےزائد لوگوں (Visitors) نے مختلف کُتب و رَسائل ڈاؤن لوڈ(Download) کئے۔
٭مجلس
خُدّامُ المَساجِد و المدارس و تعمیرات: دعوتِ اسلامی کا ایک بہت ہی اہم شعبہ ہے، اس کے تحت ملک
و بیرونِ ملک مساجد کے لئے پلاٹس کی خریداری، تعمیر اور دیگر کئی اہم کام انجام پاتے ہیں، یہ مجلس یکم
اگست 2021ء تک اَلحمدُ
لِلّٰہ 3860 سے زائد مَساجِد و مدارس
تعمیر کر چکی ہے جبکہ1480زیرِتعمیرہیں اور مزید 1640 پلاٹس
تعمیرات کے پروسس میں ڈالنے کی تیاری ہے۔
اسلامی بہنوں کے مختلف مد نی کاموں کی کارکردگی
کی ایک جھلک
اسلامی بھائیوں کی طرح اَلحمدُ
لِلّٰہ اسلامی بہنوں میں بھی خوب دینی
کام جاری ہیں۔ ”عالمی مجلسِ مشاورت“ کی طرف سے ملک و بیرونِ ملک کی جون 2021ء کی
کارکردگی کی ایک جھلک ملاحظہ فرمایئے:
(1)گھر
درس تقریباً 97 ہزار468
(2)روزانہ
لگنے والے مدرَسۃُ المدینہ بالغات کی تعداد تقریباً 8ہزار
756 اور پڑھنے والیوں کی تعداد تقریباً 74ہزار335ہے۔
(3) ہفتہ
وار سنّتوں بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً12 ہزار 306
ان میں شریک ہونے والیاں تقریباً 3 لاکھ20 ہزار216
ہیں۔
(4)روزانہ
امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب کا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 1لاکھ 13 ہزار708ہے۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر
لیہ چوک اعظم میں 27 اگست 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کے اراکین
کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
رکن
شعبہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے
کو مزید ترقی اور بہتری کی طرف گامزن کرنے کا ذہن دیا۔بعد ازاں محمد عدنان ساجد
عطاری نے مدنی کارخانے کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری،
کارکردگی ذمہ دار فیصل آباد ریجن، Content: Mohammad Hussain Attari)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز انٹرنیشنل اسلامک اِسکالر شیخِ طریقت، امیر ِاَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے کراچی میں ذُوالقعدۃِ الحرام 1401 ھ مطابق ستمبر1981ء میں اپنے چند رُفَقا کے ساتھ کیا۔ دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 40سال کے سفر میں سیاست، احتجاج اور ہڑتال وغیرہ سے دُور رہ کر مُثبت انداز میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے دین کا وہ کام کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ شہرِ کراچی سے شروع ہونے والی دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جاپہنچی اور آج (2021ء میں) دعوتِ اسلامی کا دینی کام 80سے زائد شعبہ جات کے تحت تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں پھیل چُکا ہے۔ دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد بنا چکی ہے اور مزید سلسلہ جاری ہے۔ بچّوں اور بچیوں (Boys & Girls) کو الگ الگ تعلیمِ قراٰن دینے کے لئے مدارِسُ المدینہ اور فروغِ علمِ دین (عالم و عالمہ کورس کروانے) کے لئے الگ الگ جامعاتُ المدینہ قائم کئے جارہے ہیں۔ لاکھوں حافظ، قاری، امام، مبلغ و معلّم، عالم اور مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحِ امّت اور کردار سازی کا پروگرام منفرد اور شاندار انداز میں جاری ہے۔
5لاکھ سے زائد مرد و عورت رضا کارانہ، تقریباً 32ہزار سے
زائد اجیر (تنخواہ دار) اور کروڑوں چاہنے والے دعوتِ اسلامی کے دئیے ہوئے اہم ترین مدنی
مقصد (اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی
اصلاح کی کوشش) کی تکمیل میں کوشاں نظر آتے ہیں۔ مختلف
مقامات پر ”دارُالافتاء اہلِ سنّت“ قائم ہیں، جہاں دعوت ِاسلامی سے وابستہ مفتیانِ
کرام مسلمانوں کی تحریری، زبانی، موبائل، ای میل، واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے شرعی راہنمائی
کرنے میں مصروف ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃُ العلمیہ
(Islamic Research Center)
میں تفسیر، حدیث، فقہ، سیرت اور موٹیویشنل
موضوعات (Motivational Topics) اور تنظیمی تربیت پر مشتمل کُتب و رَسائل
لکھے جارہے ہیں، اس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃُ اللہِ
علیہ کی کتابوں پر مختلف نوعیت کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ امیرِ اہلِ
سنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی کتابوں اور رسائل کے لئے مواد وغیرہ
کے حصول میں معاونت بھی کی جاتی ہے۔ ان کُتب و رَسائل کو دعوتِ اسلامی کا اشاعتی
ادارہ مکتبۃُ المدینہ چھاپ کر عام کرتا ہے۔ انٹر نیٹ کے جدید ذرائع کو اپناتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذریعے بھی مختلف زبانوں میں
نیکی کی دعوت عام کی جاتی ہے، اس کے علاوہ ”فیضان آن لائن اکیڈمی“ (بوائز، گرلز) قائم
ہے جس کے ذریعے آن لائن (بذریعہ انٹرنیٹ) عالم کورس، قراٰنِ پاک (حفظ و ناظرہ)
پڑھایا جاتا ہے،30 سے زائد کورسز (مثلاً
فیضانِ نماز، فیضانِ قراٰن و حدیث، سیرتِ مصطفیٰ، عقائد و فقہ، نکاح، نیو مسلم
وغیرہ) کے ذریعے لوگوں کو ان کے گھر پر علم
کی روشنی پہنچائی جاتی ہے۔ ایجوکیشن کے میدان میں انگلش میڈیم اسلامک اسکولنگ سسٹم
بنام ”دارُ المدینہ“ پری پرائمری سے میٹرک تک کام کر رہا ہے، اس سسٹم کو کالج
اور کالج سے یونیورسٹی تک لے جانے کے پروگرام جاری ہیں۔ بدلتی دُنیا میں میڈیا (Media)
کا کردار ایک حقیقت ہے چنانچہ دعوتِ
اسلامی اپنے ”مدنی چینل“ کے ذریعے 7بڑی سیٹلائٹس پر اُردو، انگلش اور
بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت کررہی ہے، ”دعوتِ اسلامی“ سوشل میڈیا
کے پلیٹ فارم سے بھی اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور اصلاحِ امت کا کام کررہی ہے
اور اب تک تقریباً 3 کروڑ9 لاکھ 31ہزار430سے زائدUsers
ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ شعبہ FGRF (فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے ذریعے
فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی پریشانی کو دور
کرنے کے لئے لاک ڈاؤن، سیلاب وغیرہ میں نہ صرف 26لاکھ سے زائد گھرانوں کی مدد کی
گئی بلکہ ان حالات میں بالخصوص تھیلیسیمیا (Thalassemia)
اور بالعموم دیگر مریضوں کے لئے خون
کی بوتلیں (Blood Bags) جمع کرنے کا ایسا کارنامہ انجام دیا
گیا جس کی مثال نہیں ملتی، اب تک خون کی تقریباً46 ہزار بوتلیں مختلف اداروں کو
جمع کروائی جاچکیں مزید سلسلہ جاری ہے، نیز گرین ورلڈ پروگرام کے تحت گرین پاکستان
مہم میں اب تک لاکھوں لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں اور اس مُہم کو جاری رکھتے ہوئے
ہمارا یہ نعرہ ہے:”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے۔“ معذور بچّوں کی بحالی کے
لئے ادارہ بنام FRC (فیضان
ری ہیبلی ٹیشن سینٹر)قائم کیا
جا چکا ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی دُکھیاری اُمت کی خدمت کا جذبہ
لئے FGRFعنقریب مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر قائم کرنے جارہا ہے، یتیم
و نادار بچّوں کی کفالت و دینی تربیت کے لئے ”مدنی ہوم“ اولاً کراچی اور
پھر بتدریج دیگر شہروں اور ملکوں میں قائم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ مَردوں اور
عورتوں کو ہنر مند بنانے کا ادارہ بھی عنقریب قائم کیا جائے گا، اِن شآءَ
اللہ الکریم
اللہ پاک کے فضل و کرم، فیضانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم اور فیضانِ صحابہ و اولیا (رضوانُ اللہ علیہم اجمعین) سے دعوتِ اسلامی مساجد کی آباد کاری
اور اصلاحِ اُمّت کے لئے 12دینی کام مثلاً مدنی قافلہ، نیک اعمال، ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ فلاحی و سماجی کام بھی کررہی ہے۔
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی دُور اندیشی کو سلام کہ آپ نے
دعوتِ اسلامی کے نظام کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کے بجائے مرکزی مجلسِ شوریٰ قائم
کی اور سارا انتظام اس کے سپرد کردیا، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ کی خصوصی توجہ، شفقت و تربیت اور
راہنمائی سے مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے تمام امور کی نگرانی اور نظام کو
بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
2ستمبر2021ء
کو ”دعوتِ اسلامی“ کے قیام کو 40سال مکمل ہورہے ہیں، اس کے مبلغین و مبلغات اور متعلقین و محبین کو یومِ دعوتِ اسلامی مبارک
ہو۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کومزید عُروج بخشے اور ہمیں اس کا تَن مَن دَھن (یعنی ہرطرح) سے
ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 28 اگست 2021ء کو رکن شوریٰ
حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی غلام الیاس عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
فیصل آباد میں صوبائی وزیر کلچر اینڈ کالونیز خیال احمد سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور دعوت
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد کاشف عطاری، شعبہ
نیو سائٹی ڈیپارٹمنٹ، Content: Mohammad Hussain Attari)

اَلحمدُ
لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 79شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے، جس کی مدنی
بہاریں بذریعہ مدنی چینل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اورمکتبۃُ المدینہ (دعوتِ اسلامی) کے
کتب و رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کی چند شعبوں کی مختصر
کارکردگی مُلاحَظہ کیجئے چنانچہ ملک و بیرونِ ملک میں:
٭جامعاتُ المدینہ(للبنین و للبنات) کی تعداد 845 سے بڑھ کر 891 ہوگئی
ہے جن میں فی سبیلِ اللہ درسِ نظامی اور فیضانِ شریعت کورس کرنے والے اسلامی
بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد 60ہزار733سے بڑھ کر تقریباً 65 ہزار 866ہوگئی ہے، جبکہ فارغ التحصیل ہونے والوں
اور والیوں کی تعداد 10 ہزار841 سے بڑھ کر تقریباً 13 ہزار455 ہوگئی ہے۔
٭ فیضان آن لائن اکیڈمی
کی شاخیں(Branches) 37سے
بڑھ کر42ہوگئی ہیں جن میں قراٰنِ پاک کی
تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالِم کورس اور دیگر تقریباً58دینی و اصلاحی آن لائن کورسز کرنے والوں کی تعداد 14ہزار104سے بڑھ کر تقریباً 18ہزار691ہوگئی
ہے جبکہ اس شعبے سے تقریباً 19ہزار سے
زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔
٭بچوں اور بچیوں کے مدارسُ المدینہ کی تعداد 4ہزار41 سے بڑھ کر 4ہزار225 ہوگئی ہے جن میں قراٰنِ کریم کی
مفت تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 79 ہزار 550 سے بڑھ کرتقریباً1 لاکھ 7 9ہزار12 ہوگئی
ہے جبکہ حفظِ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد 87ہزار
321 سے بڑھ کرتقریباً 92ہزار47 اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد 2لاکھ 72ہزار 248 سے
بڑھ کرتقریباً 2لاکھ94ہزار 307ہو
گئی ہے ۔
٭مدرسۃُ المدینہ (بالغان و بالغات) کی تعداد 26 ہزار717 سے
بڑھ کر تقریباً 34 ہزار441ہوگئی ہے، جن میں قراٰنِ پاک
کی فی سبیل ِ اللہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ دیگر احکامِ شرعیہ(وضو، غسل ،نماز وغیرہ)
سیکھنے والے بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعدادتقریباً1لاکھ 83ہزار4 سے
بڑھ کر تقریباً 1لاکھ 96ہزار 935 ہوگئی ہے۔ اس
کے علاوہ اَلحمدُ لِلّٰہ!نابینا (Blind) بچّوں کے لئے الگ سے مدرسۃُ
المدینہ کا قِیام بھی عمل میں لایا جاچکاہے،جہاں دیکھنے کی نعمت سے محروم یعنی
نابینا (Blind)بچوں کوفی سبیلِ اللہ قراٰنِ
کریم حفظ کروایا جاتاہے۔
٭المدینۃُ العلمیہ(Islamic
Research Center): دعوتِ
اسلامی کے تحریروتالیف کے شعبے” المدینۃُالعلمیہ“ کی جانب سے 2020 میں 12ہزار399صفحات پر مشتمل 235 کُتب و رَسائل پر کام ہوا۔
٭مجلس ”ماہنامہ فیضان مدینہ “کے تحت جاری ہونے والے میگزین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں قرآنیات پر60
مضامین، حدیث و سیرت پر200 مضامین، کم و بیش 800 صحابہ و اسلاف کا تذکرہ، 200علمی و تحقیقی
مضامین، 30سفرنامے، بچّوں کے لئے 270مضامین، خواتین کے لئے 150 مضامین،
طبّی و روحانی علاج پر 100مضامین، تاجروں کے لئے130 مضامین اور دیگر
کئی عنوانات پر سینکڑوں مضامین شائع کئے جاچکے ہیں۔
اس کے
علاوہ اَلحمدُ لِلّٰہ ٭ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ(Translation
Department) کی
جانب سے کثیر
کتب و رسائل ،بیانات اورمختلف پمفلٹس کاانگلش ،چائنیز، بنگالی، تُرکی، فرنچ اور ہندی سمیت دنیا کی
38زبانوں (Languages) میں ترجمہ کیاجاچکاہے۔نیزیہ کتب ورسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net
پر بھی اپ لوڈ(Upload) کر دیئےگئےہیں۔ ٭ مدنی قافلے:دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام و تعلیمات
پہنچانے کے لئے اَلحمدُ لِلّٰہ 3دن، 12دن،1
ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
دینِ
اسلام کی خدمت میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اور اپنی زکوٰۃ، صدقاتِ
واجبہ و نافلہ اور دیگر عطیات(Donation) کے ذریعے مالی تعاون
کیجئے! آپ کا چندہ کسی بھی جائز
دینی،اِصلاحی،فلاحی،روحانی ،خیرخواہی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جاسکتاہے۔
بینک کا نام:MCBاکاؤنٹ
ٹائٹل: DAWAT-E-ISLAMI TRUST
بینک برانچ:MCB AL-HILAL SOCIETY
، برانچ کوڈ:0037
اکاؤنٹ
نمبر:(صدقاتِ
نافلہ) 0859491901004196
اکاؤنٹ
نمبر:
(صدقاتِ واجبہ اور زکوٰۃ) 0859491901004197

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں 63 دن کا
مدنی تربیتی کورس جاری ہے۔
دوران
کورس 26 اگست 2021ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورس کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ مدنی کورسز جنید رضا عطاری مدنی نے ”فضائل
درود اور استقامت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو استقامت کے ساتھ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
جنید رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی
کورسز سکھر، Content:
Mohammad Hussain Attari)
شرقپور، ننکانہ، فاروق آباد اور شیخوپورہ کے معلمین اور
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
28 اگست 2021 ء ہفتہ کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
شیخوپورہ میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شرقپور شریف کابینہ، ننکانہ اطراف کابینہ، فاروق آباد کابینہ اور شیخوپورہ کابینہ
کے معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
کابینہ و ناظم شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ محمد احمد رضا عطاری نے شعبے
کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے
سے شرکا کی تربیت کی۔مدنی مشورے میں 2ستمبر 2021ء کو یوم دعوت اسلامی منانے کے
حوالے سے پلان بھی مرتب کیا گیا۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یوم دعوت اسلامی پر شیخوپورہ، ننکانہ، فاروق
آباد اور شرقپور شریف میں کم و بیش 41 مقامات پر اجتماعات کا سلسلہ ہو گا جن میں
مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان
کریں۔ (رپورٹ:
محمد احمد رضا عطاری، شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، Content:
Mohammad Hussain Attari)

شیخِ طریقت،
امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسےمدنی مذاکرے (15 شعبانُ المعظم 1440 ھ بمطابق 20اپریل2019 ء) میں سوال ہوا کہ کچھ لوگ
کہتےہىں : جب تک آپ (یعنی امیرِ اہلِ سنّت) موجود ہىں تب تک دعوتِ اسلامى چلتى رہے گی، اس کے بعد نگران صاحبان اور اراکىنِ شورىٰ وغىرہ سب بکھر
جائىں گے اور پھرنہ جانے کىا ہوگا! اس کى کىا حقىقت ہے؟
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جواب میں فرمایا:بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے مرنے کے بعد دعوتِ اسلامی ختم ہوجائے گی، اِنْ شَآءَ اللہ ایسا نہیں ہوگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ میں نے اپنی اولاد اور تمام دعوتِ اسلامی والوں کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کی اطاعت کرنے کی تاکید کی ہے اور بارہا مدنی مذاکروں میں اور بڑی راتوں کے اجتماعات میں یہ اعلانات بھی کئے ہیں کہ ہم نے دعوتِ اسلامی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ماتحت رہ کر ہی مدنی کام کرنا ہے، مرکزی مجلسِ شوریٰ کی مخالفت نہیں کرنی۔ دعوتِ اسلامی کوئی دُکان یا تَرکہ(یعنی وِراثت) نہیں ہے جو میرے مرنے کے بعد میری اولاد میں تقسیم ہوگا بلکہ دعوتِ اسلامی میں جو کام کرے گا اس کو سلام ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کام کر رہی ہے اور یہ کرتی رہے گی۔مرنا سب کو ہے اگر کسی کے انتقال سے دین کا کام رُک جاتا تو کائنات کی سب سے بڑی ہستی کہ جن کی بدولت ہمیں اسلام ملِا یعنی ہمارے مکّی مَدَنی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ظاہری پردہ فرمانے کے باوجود دین کا کام نہیں رُکا تو الیاس قادری کس حساب میں ہے! اس کے مرنے سے کیا ہوتا ہے!جو میرے لئے دین کا کام کرتا ہے آج سے ہی اس کو خدا حافظ! اور جو اللہ کے لئے دین کا کام کرتا ہے وہ آج بھی کرے اور میرے مرنے کے بعد بھی کرے، یہ نہ سوچے کہ الیاس قادری چلا جائے گا تو یوں ہوجائے گا یا الیاس قادری کے بعد کیا ہوگا؟ یہ سب شیطانی وسوسے ہیں ان سے ہم سب کو بچنا چاہئے۔ جیتے جی بھی توکچھ ہوسکتا ہے، ایسی کئی تحریکیں ہوتی ہیں کہ جن کے قائدین زندہ اور صحت مند ہوتے ہیں مگر ان کی تحریکیں ختم ہوجاتی ہیں۔ بہرحال یہ میری وصیت ہے کہ میرے مرنے کے بعد بھی آپ نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کو ہی فوقیت دینی ہے، یہ جس طرح چاہے اُسی طرح دعوتِ اسلامی کے ذریعے دین کی خدمت کرنی ہے، مرکزی مجلسِ شوریٰ سے کبھى بھى غدارى نہىں کرنی اور جو مرکزى مجلسِ شورىٰ کى مخالفت کرے اُس کا ساتھ بھی نہیں دىنا ہے۔ اللہ پاک خائنین کی نظرِبد سے میری دعوتِ اسلامی کو، میرے دعوتِ اسلامی والوں کو اور میری لاڈلی مرکزی مجلسِ شوریٰ کو محفوظ رکھے اور ان سب کو اخلاص کے ساتھ دین کی خوب خدمت کرنے کی سعادت بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی
ہو

دعوتِ اسلامی(چند شعبےایک نظر میں)
رمضان المبارک 1438ھ/2017ءتا رجب المرجب1440 ھ/2019ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا
بھر میں107سے زائد شعبوں میں دینِ متین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے، جس کی مدنی
بہاریں بذریعہ مدنی چینل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃُ المدینہ (دعوتِ اسلامی) کے کتب و
رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ رمضانُ المبارک1438ھ تا رجبُ المرجب1440ھ تک چند
شعبوں کی مختصر کارکردگی مُلاحَظہ ہو:
٭ملک و بیرونِ ملک میں جامعاتُ
المدینہ کی تعداد500سے بڑھ کر 616ہوگئی
ہے جن میں فِی
سَبِیلِ اللہ عالِم کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں
کی تعداد 32000 سے بڑھ کر52574 ہوگئی ہے، اب
تک7688اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عالم کورس مکمل کرچکے ہیں ٭ملک و بیرونِ ملک میں مدارسُ المدینہ کی تعداد 2600سے بڑھ کر 3287ہوگئی ہے جن میں قراٰنِ مجید کی مفت تعلیم حاصل
کرنے والے مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کی تعداد1لاکھ 22ہزارسے بڑھ کر 1لاکھ 52 ہزار 340 ہوگئی ہے جبکہ تادمِ تحریر80731 طَلَبہ و طالبات قراٰنِ کریم حِفْظ اور 2لاکھ 41ہزار 28 طَلَبہ و طالبات ناظرہ مکمل کرچکے
ہیں ٭ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ
المدینہ آن لائن کی شاخیں 15سے بڑھ کر29
ہوگئی ہیں جن میں 10ہزار سے زائد طَلَبہ
قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالِم کورس اور دیگر فرض عُلوم کورس
وغیرہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ٭مجلس خُدّامُ
المساجد کے تحت 1300سے زائد پلاٹس خریدنے اور مساجد بنانے کا سلسلہ ہوا، اس کے علاوہ ٭ملک و
بیرونِ ملک میں کم و بیش23ہزار200 مدرسۃُ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں جن میں کم وبیش 1لاکھ 42ہزاربالغ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں قراٰنِ
پاک کی فِی
سَبِیلِ اللہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ دیگر احکامِ شرعیہ (وضو، غسل ،نماز وغیرہ) بھی
سیکھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ٭المدینۃُ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) دعوتِ اسلامی کا تحریر و تصنیف کا علمی و تحقیقی اِدارہ ہے، جس کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گزشتہ دوسال میں80سےزائد
کُتُب و رَسائل اور اُردو تراجم، 360تحریری
بیانات منظرِ عام پر آچکے ہیں جبکہ المدینۃُ العلمیہ کے قیام سے اب تک550سے
زائد کُتُب و رَسائل شائع اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) پر اپلوڈ (Upload) ہوچکے ہیں ٭مدنی کورسز:ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کی فِی
سَبِیلِ
اللہ مختلف مدنی کورسز کے ذریعے
قراٰنِ پاک، نماز، وُضُو، غُسل، مدنی کام کرنے کا طریقہ اور اخلاقی و معاشرتی
حوالے سے مدنی تربیت کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے۔
دینِ اسلام کی خدمت میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ
دیجئے اور اپنی زکوٰۃ، صدقاتِ واجبہ و نافلہ اور دیگر مدنی عطیات کے ذریعے مالی تعاون کیجئے!
بینک کا نام:MCB،
اکاؤنٹ ٹائٹل:دعوتِ اسلامی،
بینک برانچ:کلاتھ مارکیٹ
برانچ،کراچی پاکستان،
برانچ کوڈ:0063
اکاؤنٹ نمبر:(صدقاتِ نافلہ)0388841531000263
(صدقاتِ واجبہ
اور زکوٰۃ) 0388514411000260

مولانا ابومعاویہ محمد منعم عطاری مدنی
اسکالر
اسلامک ریسرچ سینٹر ، دعوتِ اسلامی
عموماً شخصیات فکر و نظر کو نئی
آگہی تو دیتی ہیں مگر عمل سے دور رہتی ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ خود تو شیشے
کے بنے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے رہیں جبکہ ان کے نام لیوا گر می و سردی کی سختیاں
برداشت کریں،اورتصویر کا دوسرا رخ دیکھیں تو اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ شخصیات ہی ہوتی ہیں جو کایہ پلٹ دیتی
ہیں، شخصیات ہی ہوتی ہیں جو انقلاب آفریں بھی ہوتی ہیں اور انقلاب انگیز
بھی، شخصیات ہی ہوتی ہیں جو وقت کا رخ
بدلتی ہیں، طوفانوں سے ٹکراتی ہیں اور ناقۂ بےزِمام کو سوئے قطار لے جاتی ہیں، مگر آج میں جس شخصیت پر لکھنے جا رہا
ہوں وہ بجا طور پر ایک انقلاب آفریں
شخصیت ہیں،وہ فکر کو تازگی بھی دیتے ہیں اور عمل کا نمونہ بھی ہیں ، وہ سمع و بصر کو جنت کا رستہ بھی دکھاتے ہیں اور مَن کی دنیا کو اُجلا
بھی کرتے ہیں، وہ نظریات کی ایک نئی دنیا بھی دکھاتے ہیں اور عمل کا خوبصورت نقش
بھی سامنے لاتے ہیں، وہ استقامت و جہدِ مسلسل کے کوہِ گراں ہیں، وہ حکمت و دانائی کے
پیکر ہیں، وہ بندہ نواز بھی ہیں بندہ پروربھی اور علم و عمل کے نیر اعظم بھی، وہ
شریعت و طریقت کے جامع بھی ہیں اور محبت و
مودت کے مخزن بھی۔ اُن کی حیات میں کمالات و محاسن کا ایک پورا جہان ہے۔ اُن کی زندگی کا گلستان
متنوع اور رنگارنگ پھولوں سے مزین ہے۔ اُن
کی حیات کا ہر ہر ورق یقینِ محکم اور جُہدِ مسلسل سے عبارت ہے۔اُن کا خاندان نہ کوئی سرکاری منصب رکھتا تھا نہ
رئیسانہ ٹھاٹ باٹ، نہ عالمانہ جاہ و جلال مگر آپ میں دین کی حکمرانی بھی ہے اور دین داری کا سچا
حسن و جمال بھی، جنہیں اپنا پیٹ بھی پالنا تھا گھروالوں کیلئے بھی کام کرنا تھا،
ان کی زندگی میں غربت کی آہیں بھی تھیں، مفلسی کی سسکیاں بھی تھیں ، ان سب چیزوں کے باوجود علما سے مراجعت اور
ذاتی شوق و لیاقت کی بنا پر آج وہ طریقت و شریعت کے آفتاب و ماہتاب ہیں۔ وہ امت کے
رہنما بھی ہیں،اوران کے سچے خیر خواہ بھی، جو حکمت و دانائی کے پیکر، عجز و انکسار
کے خوگر، تقویٰ و پرہیزگاری کے سنگم اور ملنساری و خودداری کی زندہ دلیل ہیں جو
منزل کی تلاش میں جادہ پیمائی کو نکلے تھے توخود ہی میرِ قافلہ بھی تھے اور اس
قافلے کے اکیلے مسافر بھی مگر آج ان کا کاروانِ رحمت دعوتِ اسلامی کی صورت میں
دنیا بھر میں دین کا پیغام عام کررہا ہے۔ اُن کی خدمتِ خلق، غم گساری و ہم دردی، رہ نمائی و
ہمت افزائی، مہربانی و سخاوت، رحمدلی و
نرمی، اکابر کی عظمت و اصاغر سے شفقت، خودداری و پامردی، پُرتاثیر مواعظ و نصائح
اور دیگر اخلاقِ عالیہ کا دورانیہ دعوتِ اسلامی کی ابتدا بلکہ اس سے بھی پہلے سے
لے کر اس کے ہر ہر لمحے، شہرِ کراچی کے چپے چپے بلکہ ملکِ پاکستان کے گوشے گوشے
میں پھیلا ہوا ہے۔ اُن کی خطابت میں عالمانہ نکات، فلسفیانہ گفتگو، فصیح و بلیغ عبارات، فی البدیہ
مقفی مسجع جملے نہ سہی مگر اُن کے سیدھے سادھے جملوں نے ہزاروں ، لاکھوں افراد کے
دلوں میں انقلاب برپا کر دیا اور انہیں سنتوں کی راہوں کا مسافر بنا دیا۔ اُن کے
تحریر بھی ایسی دلکش و دل پذیر ہوتی کہ قاری کا دل موہ لیتی اور اسے عمل پر آمادہ
کرتی ہے۔ اُن
کی شفقتیں اور عنایتیں ایسی ہیں کہ جو ایک بار ملتا ہے ایسا سرشار ہوتا ہے کہ
زندگی بھر کیلئے گرویدہ ہو جاتا ہے۔اُن کی راتیں بھی تبلیغِ دین کیلئے ہیں اور دن بھی تبلیغِ دین
کیلئے، اُن کی زندگی کا ایک ایک دن سنتوں کی خدمت میں گزرتا نظر آتا ہے۔ اُن کی ایک صدائے دل نواز نے
لاک ڈاؤن کے کٹھن ایام میں بلڈ کے امراض میں مبتلا حسرت و یاس کی تصویر بنے مریضوں
کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اُن کے چمنستانِ تربیت کی عطر بیز، رنگیں فضاؤں اور نشیلی
ہواؤں نے صرف دعوتِ اسلامی کے گلستان کو نہیں مہکایا بلکہ ہر طرف بادِ بہار کا
سماں باندھا ہے۔انہوں نے مسلمانوں کی پستیِ اخلاق، دنائتِ طبع، بغض و عناد، حسد
وکینہ، کذب و افترا، اختلاف و افتراق، بے حیائی و بےشرمی اور ان جیسی درجنوں برائیوں کے خلاف علمِ جہاد
بلند کیا اور اپنے دلنشیں اور من موہنے انداز میں سادہ و دلپذیر الفاظ کا سہارا لے
کر لوگوں کے قلوب میں اخلاقِ عالیہ کی عظمت، بزرگی اورفوائد کے ان مٹ نقوش مرتسم
کئے۔ آج جب دنیا بھر کا میڈیا و سوشل میڈیا مسلمانوں سے شرم و حیا کی دولتِ بے بہا چھین لینا چاہتا ہے تو اُس
مردِ کامل نے بے حیائی اور میوزک سے پاک خالص علمی و دینی چینل کا تحفہ امت کو
دیا۔
الغرض کون سے ایسے نیک اوصاف ہیں
جو ہمیں اپنے ممدوح کی شخصیت میں نظر نہیں آتے، دور اندیشی کا کوہِ گراں کہا جائے، عاجزی و انکساری کا پیکر کہا جائے یا جہدِ مسلسل
کا استعارہ قرار دیا جائے ، سادگی،عاجزی،تحمل،تدبر،تفکر،صبر،قناعت،مطانت،جراءت،ہمت،ذہانت،فطانت،فقاہت
علمیت،صداقت،حکمت،سخاوت،محبت،شفقت،رقت،عفو،درگزر،عیب پوشی،دلجوئی، غمخواری، خیرخواہی،دلجوئی،ہمدردی،حوصلہ
افزائی،خوش مزاجی،خوش اخلاقی،پرہیزگاری،تصلب فی الدین،تصلب فی المسلک، خوف خدا،حب
الٰہی،عشق رسول،الفت صحابہ،حب اہل بیت، عقیدتِ اسلاف،جذبۂ نیکی کی دعوت،فکر امت،شوق
مطالعہ،ذوق عبادت، وسعت نظری،اطاعتِ شریعت،اتباعِ سنت،اشاعت قرآن وسنت،فکررضا،ذکررضا،حب
رضا،ادب علماء،محبت صلحاء، اعلاء کلمۃالحق،احقاق حق، ابطال باطل،قیام مدارس و
مساجد،کثرت تصنیف و تالیف،شعر و سخن میں دلچسپی
اور اس کا صحیح استعمال، نورانیت، روحانیت
اور رضویت سمیت کئی ایسے اوصاف ہیں جن کو ملا کر اگر کسی شخصیت کا تصور باندھا
جائے تو ایک ہی شخصیت ذہن میں آتی ہے ۔
جنہیں
ہم شیخِ طریقت، امیر اہلسنت، پیرِطریقت،رہبرِ
شریعت، برہانِ شریعت، گنجینہ رموزِ شریعت، آفتاب ہدایت، منبع رشد وہدایت، واقفِ
اسرارِ حقیقت، آفتاب ولایت، منبعِ جود و سخا، کرامتِ غوثِ اعظم، ولیٔ کامِل، صوفیٔ
باصفا، پیکرِ علم و حیا، عالمِ ربانی، عارفِ صمدانی، عالی مرتبت،پروانۂ شمع
رسالت، یادگارِ اسلاف، نمونۂ اسلاف، بقیۃ السلف، عمدۃ الخلف، سرمایہ ملک و ملت، آفتابِ
علم و حکمت، مقبول عوام و خواص، مبلغِ فکر
رضا، پاسبانِ مسلک رضا، نباض قوم،امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی، الحاج ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
برکاتہم القدسیہ کے نام سے جانتے ہیں۔ جو بانئ دعوت اسلامی ہیں،جو سلسلہ قادریہ کے
شیخ ہیں،جو دنیا میں مسلک اعلحضرت کی پہچان ہیں،جو رضویت کے پاسبان ہیں،جو ناموس
صحابہ واہل بیت کے علمبردار ہیں، اللہ کریم انہیں عافیتوں والی عمرخضری عطا فرمائے
آمین