اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا
بھر میں 80سے زائد شعبہ جات
کے تحت تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہر آتے دن اس کی دینی خدمات
کے کاموں میں اضافہ ہور ہا ہے اوراَلحمدُ لِلّٰہ ملک و بیرونِ ملک اسلامی تعلیمات
کی اشاعت کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں چند اہم شعبہ جات کا گزشتہ ڈیڑھ سال
کا تقابلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔
٭جامعاتُ
المدینہ(بوائز و گرلز): گزشتہ سال مارچ 2020ءمیں جامعاتُ المدینہ کی تعداد845تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست2021ء کے مطابق
282 جامعات کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد1127ہوچکی ہے جبکہ فی سبیلِ اللہ درسِ نظامی اور
فیضانِ شریعت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد 60ہزار 733سے بڑھ
کر تقریباً 88ہزار835 ہوگئی ہے، اور فارغُ
التحصیل ہونے والوں اور والیوں کی تعداد 10 ہزار841 سے
بڑھ کر تقریباً13ہزار455 ہوگئی ہے۔
٭فیضان
آن لائن اکیڈمی(بوائز و گرلز): مارچ 2020ءمیں
اس شعبے کی شاخوں (Branches) کی تعداد37تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء تک6 برانچز کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 43ہوچکی ہے۔ آن لائن کورسز کرنے والوں کی تعداد 14ہزار104 سے بڑھ کر تقریباً 20ہزار176ہوگئی ہے جبکہ اس شعبے سے تقریباً 25ہزار380سے
زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔
٭بچّوں
اور بچیوں کے مدارسُ المدینہ: اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں قراٰنِ
کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ مارچ 2020ء
میں ان مدارس کی تعداد4ہزار41 تھی، جبکہ اَلحمدُ
لِلّٰہ یکم اگست 2021ء کے مطابق 609 مدارس کے
اضافے کے ساتھ یہ تعداد 4650 ہوچکی ہے۔ ان
مدارس میں قراٰنِ کریم کی مفت تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 79 ہزار 550 سے
بڑھ کر تقریباً 2لاکھ
16ہزار 841 ہوگئی ہے جبکہ حفظِ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد تقریباً 90ہزاراور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد3لاکھ کے قریب ہے۔
اس کے علاوہ اَلحمدُ
لِلّٰہ!حال ہی میں نابینا (Blind) بچّوں کے لئے الگ سے مدرسۃُ
المدینہ(Blind) کی 4برانچز
قائم کی جاچکی ہیں۔
٭مدرسۃُ
المدینہ (اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے لئے):اس
شعبے کے تحت دنیا بھر میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مختلف
اوقات میں قراٰنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مارچ 2020ء میں ان مدارس کی تعداد 26 ہزار717 تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء
کے مطابق 11961 کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 38ہزار678ہوچکی ہے۔ اور تعلیمِ قراٰن حاصل کرنے والوں
کی تعداد تقریباً 1لاکھ 83ہزار4 سے بڑھ کر تقریباً 2لاکھ 29 ہزار 888ہوگئی ہے۔
تقابلی جائزہ کے علاوہ چند اہم شعبہ جات کی بہت
ہی دل آراء کارکردگی بھی ملاحظہ فرمایئے
٭”دارُالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول“کے نام سے25 صفرُالمظفر1432ھ مطابق31جنوری2011ء
کو ایک نہایت اہم شعبہ قائم ہوا، جس کا بُنیادی مَقْصد اُمَّتِ مُصْطفٰے کی نوخیز
نسلوں کو سُنَّتوں کے سانچے میں ڈھالتے ہوئے دِینی و دُنیوی تعلیم سے آراستہ کرنا
ہے۔
اَلحمدُ لِلّٰہ مختصر سے عرصے
میں اس وقت ملک و بیرونِ ملک ہند،
سری لنکا، برطانیہ(UK)اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (USA) وغیرہ میں دارُالمدینہ کے
98کیمپس (Campus) قائم ہوچکے
ہیں،جن میں پڑھنے والے بچّوں اوربچیوں(Students) کی تعداد
تقریباً 25 ہزار سے زائد ہے۔
٭”دارُالافتاء
اہلِ سنّت“ دعوتِ اسلامی کاایک بہت ہی اہم شعبہ ہے۔ یہ شعبہ
پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم 14برانچز سے اُمّتِ
مسلمہ کو درپیش شرعی مسائل کاتحریری، زبانی،مکتوبات، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے
شرعی مسائل کے جواب فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ صرف ایک سال میں اَلحمدُ
لِلّٰہ کم وبیش 9881
تحریری، 82ہزار 915زبانی،ای میلز کے ذریعے تقریباً 30ہزار254اور واٹس ایپ کے ذریعے کم و بیش 14ہزار452 سوالات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔
٭المدینۃُ
العلمیہ(Islamic
Research Center): دعوتِ
اسلامی کے اس تحقیقی و تصنیفی شعبے میں اَلحمدُ لِلّٰہ تصنیف، تالیف، ترجمہ، تخریج
و تحقیق اور تسہیل و حواشی جیسے اہم امور انجام پاتے ہیں۔ ”المدینۃُ العلمیہ“ کی جانب سے یکم اگست2021ء تک کم و بیش 1لاکھ 21 ہزار صفحات پر
مشتمل666کُتب و رَسائل پر کام
ہوچکا ہے۔
٭ٹرانسلیشن
ڈیپارٹمنٹ(Translation Department): اس
شعبے کی جانب سے مجموعی طور پر3972 کُتب و رَسائل، بیانات اور مختلف پمفلٹس کا انگلش، چائنیز،
بنگالی، تُرکی، فرنچ اور ہندی سمیت دنیا کی 38زبانوں
(Languages) میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ نیز یہ
کُتب و رَسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net
پر بھی اپ لوڈ(Upload) کر دیئے گئے ہیں۔
٭آئی
ٹی مجلس:دعوتِ اسلامی کی آئی ٹی مجلس بھی خدمتِ دین میں بھرپور
حصہ لیتی ہے، صرف 2017ء تا 2021ء دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے
تقریباً 1کروڑ52لاکھ66ہزار260 سےزائد لوگوں (Visitors) نے مختلف کُتب و رَسائل ڈاؤن لوڈ(Download) کئے۔
٭مجلس
خُدّامُ المَساجِد و المدارس و تعمیرات: دعوتِ اسلامی کا ایک بہت ہی اہم شعبہ ہے، اس کے تحت ملک
و بیرونِ ملک مساجد کے لئے پلاٹس کی خریداری، تعمیر اور دیگر کئی اہم کام انجام پاتے ہیں، یہ مجلس یکم
اگست 2021ء تک اَلحمدُ
لِلّٰہ 3860 سے زائد مَساجِد و مدارس
تعمیر کر چکی ہے جبکہ1480زیرِتعمیرہیں اور مزید 1640 پلاٹس
تعمیرات کے پروسس میں ڈالنے کی تیاری ہے۔
اسلامی بہنوں کے مختلف مد نی کاموں کی کارکردگی
کی ایک جھلک
اسلامی بھائیوں کی طرح اَلحمدُ
لِلّٰہ اسلامی بہنوں میں بھی خوب دینی
کام جاری ہیں۔ ”عالمی مجلسِ مشاورت“ کی طرف سے ملک و بیرونِ ملک کی جون 2021ء کی
کارکردگی کی ایک جھلک ملاحظہ فرمایئے:
(1)گھر
درس تقریباً 97 ہزار468
(2)روزانہ
لگنے والے مدرَسۃُ المدینہ بالغات کی تعداد تقریباً 8ہزار
756 اور پڑھنے والیوں کی تعداد تقریباً 74ہزار335ہے۔
(3) ہفتہ
وار سنّتوں بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً12 ہزار 306
ان میں شریک ہونے والیاں تقریباً 3 لاکھ20 ہزار216
ہیں۔
(4)روزانہ
امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب کا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 1لاکھ 13 ہزار708ہے۔