دعوتِ اسلامی(چند شعبےایک نظر میں)

رمضان المبارک 1438ھ/2017ءتا رجب المرجب1440 ھ/2019ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں107سے زائد شعبوں میں دینِ متین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے، جس کی مدنی بہاریں بذریعہ مدنی چینل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃُ المدینہ (دعوتِ اسلامی) کے کتب و رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ رمضانُ المبارک1438ھ تا رجبُ المرجب1440ھ تک چند شعبوں کی مختصر کارکردگی مُلاحَظہ ہو:

٭ملک و بیرونِ ملک میں جامعاتُ المدینہ کی تعداد500سے بڑھ کر 616ہوگئی ہے جن میں فِی سَبِیلِ اللہ عالِم کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد 32000 سے بڑھ کر52574 ہوگئی ہے، اب تک7688اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عالم کورس مکمل کرچکے ہیں ٭ملک و بیرونِ ملک میں مدارسُ المدینہ کی تعداد 2600سے بڑھ کر 3287ہوگئی ہے جن میں قراٰنِ مجید کی مفت تعلیم حاصل کرنے والے مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کی تعداد1لاکھ 22ہزارسے بڑھ کر 1لاکھ 52 ہزار 340 ہوگئی ہے جبکہ تادمِ تحریر80731 طَلَبہ و طالبات قراٰنِ کریم حِفْظ اور 2لاکھ 41ہزار 28 طَلَبہ و طالبات ناظرہ مکمل کرچکے ہیں ٭ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ آن لائن کی شاخیں 15سے بڑھ کر29 ہوگئی ہیں جن میں 10ہزار سے زائد طَلَبہ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالِم کورس اور دیگر فرض عُلوم کورس وغیرہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ٭مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت 1300سے زائد پلاٹس خریدنے اور مساجد بنانے کا سلسلہ ہوا، اس کے علاوہ ٭ملک و بیرونِ ملک میں کم و بیش23ہزار200 مدرسۃُ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں جن میں کم وبیش 1لاکھ 42ہزاربالغ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی فِی سَبِیلِ اللہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ دیگر احکامِ شرعیہ (وضو، غسل ،نماز وغیرہ) بھی سیکھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ٭المدینۃُ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) دعوتِ اسلامی کا تحریر و تصنیف کا علمی و تحقیقی اِدارہ ہے، جس کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گزشتہ دوسال میں80سےزائد کُتُب و رَسائل اور اُردو تراجم، 360تحریری بیانات منظرِ عام پر آچکے ہیں جبکہ المدینۃُ العلمیہ کے قیام سے اب تک550سے زائد کُتُب و رَسائل شائع اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) پر اپلوڈ (Upload) ہوچکے ہیں ٭مدنی کورسز:ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی فِی سَبِیلِ اللہ مختلف مدنی کورسز کے ذریعے قراٰنِ پاک، نماز، وُضُو، غُسل، مدنی کام کرنے کا طریقہ اور اخلاقی و معاشرتی حوالے سے مدنی تربیت کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے۔

دینِ اسلام کی خدمت میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اور اپنی زکوٰۃ، صدقاتِ واجبہ و نافلہ اور دیگر مدنی عطیات کے ذریعے مالی تعاون کیجئے!

بینک کا نام:MCB،

اکاؤنٹ ٹائٹل:دعوتِ اسلامی،

بینک برانچ:کلاتھ مارکیٹ برانچ،کراچی پاکستان،

برانچ کوڈ:0063

اکاؤنٹ نمبر:(صدقاتِ نافلہ)0388841531000263

(صدقاتِ واجبہ اور زکوٰۃ) 0388514411000260