ایک انقلاب آفریں شخصیت

Mon, 30 Aug , 2021
4 years ago

مولانا ابومعاویہ محمد  منعم عطاری مدنی

اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر ، دعوتِ اسلامی

عموماً شخصیات فکر و نظر کو نئی آگہی تو دیتی ہیں مگر عمل سے دور رہتی ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ خود تو شیشے کے بنے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے رہیں جبکہ ان کے نام لیوا گر می و سردی کی سختیاں برداشت کریں،اورتصویر کا دوسرا رخ دیکھیں تو اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ شخصیات ہی ہوتی ہیں جو کایہ پلٹ دیتی ہیں، شخصیات ہی ہوتی ہیں جو انقلاب آفریں بھی ہوتی ہیں اور انقلاب انگیز بھی، شخصیات ہی ہوتی ہیں جو وقت کا رخ بدلتی ہیں، طوفانوں سے ٹکراتی ہیں اور ناقۂ بےزِمام کو سوئے قطار لے جاتی ہیں، مگر آج میں جس شخصیت پر لکھنے جا رہا ہوں وہ بجا طور پر ایک انقلاب آفریں شخصیت ہیں،وہ فکر کو تازگی بھی دیتے ہیں اور عمل کا نمونہ بھی ہیں ، وہ سمع و بصر کو جنت کا رستہ بھی دکھاتے ہیں اور مَن کی دنیا کو اُجلا بھی کرتے ہیں، وہ نظریات کی ایک نئی دنیا بھی دکھاتے ہیں اور عمل کا خوبصورت نقش بھی سامنے لاتے ہیں، وہ استقامت و جہدِ مسلسل کے کوہِ گراں ہیں، وہ حکمت و دانائی کے پیکر ہیں، وہ بندہ نواز بھی ہیں بندہ پروربھی اور علم و عمل کے نیر اعظم بھی، وہ شریعت و طریقت کے جامع بھی ہیں اور محبت و مودت کے مخزن بھی۔ اُن کی حیات میں کمالات و محاسن کا ایک پورا جہان ہے۔ اُن کی زندگی کا گلستان متنوع اور رنگارنگ پھولوں سے مزین ہے۔ اُن کی حیات کا ہر ہر ورق یقینِ محکم اور جُہدِ مسلسل سے عبارت ہے۔اُن کا خاندان نہ کوئی سرکاری منصب رکھتا تھا نہ رئیسانہ ٹھاٹ باٹ، نہ عالمانہ جاہ و جلال مگر آپ میں دین کی حکمرانی بھی ہے اور دین داری کا سچا حسن و جمال بھی، جنہیں اپنا پیٹ بھی پالنا تھا گھروالوں کیلئے بھی کام کرنا تھا، ان کی زندگی میں غربت کی آہیں بھی تھیں، مفلسی کی سسکیاں بھی تھیں ، ان سب چیزوں کے باوجود علما سے مراجعت اور ذاتی شوق و لیاقت کی بنا پر آج وہ طریقت و شریعت کے آفتاب و ماہتاب ہیں۔ وہ امت کے رہنما بھی ہیں،اوران کے سچے خیر خواہ بھی، جو حکمت و دانائی کے پیکر، عجز و انکسار کے خوگر، تقویٰ و پرہیزگاری کے سنگم اور ملنساری و خودداری کی زندہ دلیل ہیں جو منزل کی تلاش میں جادہ پیمائی کو نکلے تھے توخود ہی میرِ قافلہ بھی تھے اور اس قافلے کے اکیلے مسافر بھی مگر آج ان کا کاروانِ رحمت دعوتِ اسلامی کی صورت میں دنیا بھر میں دین کا پیغام عام کررہا ہے۔ اُن کی خدمتِ خلق، غم گساری و ہم دردی، رہ نمائی و ہمت افزائی، مہربانی و سخاوت، رحمدلی و نرمی، اکابر کی عظمت و اصاغر سے شفقت، خودداری و پامردی، پُرتاثیر مواعظ و نصائح اور دیگر اخلاقِ عالیہ کا دورانیہ دعوتِ اسلامی کی ابتدا بلکہ اس سے بھی پہلے سے لے کر اس کے ہر ہر لمحے، شہرِ کراچی کے چپے چپے بلکہ ملکِ پاکستان کے گوشے گوشے میں پھیلا ہوا ہے۔ اُن کی خطابت میں عالمانہ نکات، فلسفیانہ گفتگو، فصیح و بلیغ عبارات، فی البدیہ مقفی مسجع جملے نہ سہی مگر اُن کے سیدھے سادھے جملوں نے ہزاروں ، لاکھوں افراد کے دلوں میں انقلاب برپا کر دیا اور انہیں سنتوں کی راہوں کا مسافر بنا دیا۔ اُن کے تحریر بھی ایسی دلکش و دل پذیر ہوتی کہ قاری کا دل موہ لیتی اور اسے عمل پر آمادہ کرتی ہے۔ اُن کی شفقتیں اور عنایتیں ایسی ہیں کہ جو ایک بار ملتا ہے ایسا سرشار ہوتا ہے کہ زندگی بھر کیلئے گرویدہ ہو جاتا ہے۔اُن کی راتیں بھی تبلیغِ دین کیلئے ہیں اور دن بھی تبلیغِ دین کیلئے، اُن کی زندگی کا ایک ایک دن سنتوں کی خدمت میں گزرتا نظر آتا ہے۔ اُن کی ایک صدائے دل نواز نے لاک ڈاؤن کے کٹھن ایام میں بلڈ کے امراض میں مبتلا حسرت و یاس کی تصویر بنے مریضوں کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اُن کے چمنستانِ تربیت کی عطر بیز، رنگیں فضاؤں اور نشیلی ہواؤں نے صرف دعوتِ اسلامی کے گلستان کو نہیں مہکایا بلکہ ہر طرف بادِ بہار کا سماں باندھا ہے۔انہوں نے مسلمانوں کی پستیِ اخلاق، دنائتِ طبع، بغض و عناد، حسد وکینہ، کذب و افترا، اختلاف و افتراق، بے حیائی و بےشرمی اور ان جیسی درجنوں برائیوں کے خلاف علمِ جہاد بلند کیا اور اپنے دلنشیں اور من موہنے انداز میں سادہ و دلپذیر الفاظ کا سہارا لے کر لوگوں کے قلوب میں اخلاقِ عالیہ کی عظمت، بزرگی اورفوائد کے ان مٹ نقوش مرتسم کئے۔ آج جب دنیا بھر کا میڈیا و سوشل میڈیا مسلمانوں سے شرم و حیا کی دولتِ بے بہا چھین لینا چاہتا ہے تو اُس مردِ کامل نے بے حیائی اور میوزک سے پاک خالص علمی و دینی چینل کا تحفہ امت کو دیا۔

الغرض کون سے ایسے نیک اوصاف ہیں جو ہمیں اپنے ممدوح کی شخصیت میں نظر نہیں آتے، دور اندیشی کا کوہِ گراں کہا جائے، عاجزی و انکساری کا پیکر کہا جائے یا جہدِ مسلسل کا استعارہ قرار دیا جائے ، سادگی،عاجزی،تحمل،تدبر،تفکر،صبر،قناعت،مطانت،جراءت،ہمت،ذہانت،فطانت،فقاہت علمیت،صداقت،حکمت،سخاوت،محبت،شفقت،رقت،عفو،درگزر،عیب پوشی،دلجوئی، غمخواری، خیرخواہی،دلجوئی،ہمدردی،حوصلہ افزائی،خوش مزاجی،خوش اخلاقی،پرہیزگاری،تصلب فی الدین،تصلب فی المسلک، خوف خدا،حب الٰہی،عشق رسول،الفت صحابہ،حب اہل بیت، عقیدتِ اسلاف،جذبۂ نیکی کی دعوت،فکر امت،شوق مطالعہ،ذوق عبادت، وسعت نظری،اطاعتِ شریعت،اتباعِ سنت،اشاعت قرآن وسنت،فکررضا،ذکررضا،حب رضا،ادب علماء،محبت صلحاء، اعلاء کلمۃالحق،احقاق حق، ابطال باطل،قیام مدارس و مساجد،کثرت تصنیف و تالیف،شعر و سخن میں دلچسپی اور اس کا صحیح استعمال، نورانیت، روحانیت اور رضویت سمیت کئی ایسے اوصاف ہیں جن کو ملا کر اگر کسی شخصیت کا تصور باندھا جائے تو ایک ہی شخصیت ذہن میں آتی ہے ۔

جنہیں ہم شیخِ طریقت، امیر اہلسنت، پیرِطریقت،رہبرِ شریعت، برہانِ شریعت، گنجینہ رموزِ شریعت، آفتاب ہدایت، منبع رشد وہدایت، واقفِ اسرارِ حقیقت، آفتاب ولایت، منبعِ جود و سخا، کرامتِ غوثِ اعظم، ولیٔ کامِل، صوفیٔ باصفا، پیکرِ علم و حیا، عالمِ ربانی، عارفِ صمدانی، عالی مرتبت،پروانۂ شمع رسالت، یادگارِ اسلاف، نمونۂ اسلاف، بقیۃ السلف، عمدۃ الخلف، سرمایہ ملک و ملت، آفتابِ علم و حکمت، مقبول عوام و خواص، مبلغِ فکر رضا، پاسبانِ مسلک رضا، نباض قوم،امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی، الحاج ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم القدسیہ کے نام سے جانتے ہیں۔ جو بانئ دعوت اسلامی ہیں،جو سلسلہ قادریہ کے شیخ ہیں،جو دنیا میں مسلک اعلحضرت کی پہچان ہیں،جو رضویت کے پاسبان ہیں،جو ناموس صحابہ واہل بیت کے علمبردار ہیں، اللہ کریم انہیں عافیتوں والی عمرخضری عطا فرمائے آمین 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقے منور چورنگی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انفردی عمل کو بڑھانے کے طریقے بتائے۔ ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو علاقے پر ذمہ داری قبول کرنے کا ذہن بھی دیا جس پرانہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مدنی مشورےکے بعد کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ نگران و علاقے کی دیگر اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکرعلاقائی دورے میں شرکت کی اور مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2  میں جاوید نہاری والوں کے گھر ون ڈے سیشن رکھا گیاجس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا ۔اس کےبعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےتربیتی مدنی پھول دئتےہوئے بتایا کہ کربلا والوں سے ہمیں مشکلات پر صبر کرنےکادرس ملتاہے،آج ہمیں آسانی کے ساتھ نیکیاں کرنےکا موقع ملاہے اور ان نعمتوں کی شکر گزاری کرنے کے لئےہمیں نیکی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ مزید شجرکاری مہم میں حصہ لینےکابھی ذہن دیا اس پر اہل خانہ نے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ایک عربن فوریسٹ دینے اور جامعۃ المدینہ گرلز میں اپنے گھر کی بچیوں کو ایڈمیشن کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ گلشنِ ضیاء میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والےدینی کاموں پر اسلامی بہنوں کو بریفنگ دی ۔مزید تقرری کے حوالے سے کلام ہوااورانہیں اہداف دیئے۔اس کےعلاوہ دینی کاموں میں بہتری لانےکےمتعلق مدنی پھول دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 ڈیفینس کابینہ کی ڈویژن فیز 2 اور فیز 4 میں تین دن پر مشتمل ذکر شہادت اجتماع کا انعقاد ہوا جس کے تیسرے دن کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ آزمائشوں کا سفر ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسےتربیت کی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر جاکر اہل خانہ خواتین کو فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک میں آکر علم دین حاصل کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میں ماڑی پور کابینہ کے اطراف 4 گوٹھوں   میں 2 دن تک نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں علاقائی نگران اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گوٹھ میں رہنےوالی خواتین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں فرض علوم کی اہمیت بتائی اور وضوو غسل کا طریقہ سیکھنےکاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ دعوت اسلامی و مدنی چینل کا تعارف پیش کرتےہوئےانہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔اس کےساتھ ہی گاؤں میں دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نےدینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اورغسل کا طریقہ سیکھایا۔ اس کے بعد اسلامی بہنوں کےموضوع سے متعلق کئےجانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔دوسری جانب نگرانِ زون نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مزید 3 گوٹھوں میں جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔اسی دوران ایک ٹیچر اور وہیں کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے آئندہ کےلئے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تعاون کرنے کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیول کالونی میں محفل نعت کا انعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ماہ محرم الحرام کے حوالے سے نکات بیان کئےاور اسلامی بہنوں کو جامعۃ المدینہ گرلزمیں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی حلقوں میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت15 اگست 2021 ء کوکراچی ریجن صحرائے مدینہ زون میں آن لائن مدنی مشورہ  منعقد ہواجس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پربیان کیااور شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائےنیز ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانے اور تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں قائد آباد کابینہ بھینس کالونی کےجامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ عطار میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ذیلی تا زون سطح کی نگران اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 15 شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کےدرمیان دینی کاموں میں تقسیم کاری کی اہمیت کے مدنی پھول بیان کئے اور شعبہ اصلاح اعمال کو مزید نکھارنے کے حوالے سے اقدامات بتائے نیز وقت پر کارکردگی دینے اور تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون جامعۃ المدینہ گرلزفیضان ِبی بی ھاجرہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے درجہ اولیٰ کی طالبات کے درمیان بیان کرتے ہوئے انہیں علم دین سیکھنے اور استقامت کے ساتھ پڑھائی کرنے کا ذہن دیا ۔

ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلاتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور گھر درس دینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں نئے جامعۃ المدینہ گرلز کے آغاز کے سلسلے میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین سیکھنے کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےمقامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور اس کے پیغام کو عام کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی اوراس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔


مدرسۃالمدنیہ گرلز مسلم ٹاؤن گلزار مدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد

Mon, 30 Aug , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون وحدت کابینہ کےمدرسۃ المدینہ گرلز مسلم ٹاؤن گلزارمدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں مدرسات نےشرکت کی ۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدرسۃالمدنیہ گرلزمیں پڑھائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور بچیوں کی تربیت کرنے کےحوالےسے تربیتی مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی نئے داخلوں کی کوشش کرنے، نیو مدرسات کو تیارکرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔