دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس جاری ہے۔

دوران کورس 26 اگست 2021ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ مدنی کورسز جنید رضا عطاری مدنی نے ”فضائل درود اور استقامت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو استقامت کے ساتھ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: جنید رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی کورسز سکھر، Content: Mohammad Hussain Attari)