5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں ٹنڈوآدم میں7 دن کے فیضانِ
نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو کثیر علمِ دین سکھانے کے ساتھ
ساتھ نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ رہا۔
یکم نومبر2021ءکواس کورس کا اختتام ہواجس میں رُکنِ
نواب شاہ زون اور نگرانِ کابینہ ٹنڈوآدم نےشرکاکو دینی ماحول میں استقامت کےساتھ علم ِدین حاصل کرنے کے لئے مزید
کورسز کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
الحمدللہ
عزوجل اس کورس کےآخرمیں 7 اسلامی بھائیوں نے 63 دن کے
مدنی تربیتی کورس کرنے، 6 اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائزمیں داخلہ لینےاور 2 اسلامی بھائیوں نے فیضانِ
تجوید و قراءت کورس کرنے کاعزم کیا ۔(رپورٹ:
اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)