20 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ
اہتمام قائد آباد کراچی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں کم وبیش
60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
10دسمبر 2021ء بروز جمعہ اس کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگرانِ
زون سیّد فضیل عطاری، نگرانِ شعبہ ابو صادق محمد طارق عطاری ، ریجن ذمہ دار، رکنِ
زون مدنی کورسز ،نگرانِ کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سمیت شرکائے کورس نے شرکت کی۔
اس موقع
پر نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اورنمازوں کی پابندی
کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: رکنِ
زون مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)