20 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر
اہتمام گلشنِ حدید کراچی میں 63 دن کا تربیتی
کورس منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی جن میں اراکینِ زون بھی شامل تھے۔
اس دوران کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے
درمیان تربیت وعملی پریکٹیکل کاسلسلہ بھی رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اس موقع پر شرکائے کورس نے دینی کاموں میں بھی حصہ
لیا جن میں 2ہزار425 اسلامی
بھائیوں کے درمیان 446 چوک درس دئیے گئے اور
138 مقامات پر 378 عاشقان رسول کو نیکی کی
دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ:ابو یاسر
قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)